|
سوات:گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ،جنگجوؤں کا اسلحہ ڈپو تباہ،4 ہلاک،4 گرفتار،12 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ

14-11-07, 02:03 PM
سوات /مینگورہ ( نمائندہ جنگ/ایجنسیاں) سوات میں فوجی آپریشن جاری ہے۔ منگل کو فورسز کی طرف سے چار طالبان ہلاک، ایک اسلحہ ڈپو تباہ جبکہ 4 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیاگیا ہے ۔ طالبان نے چار زخمیوں کی تصدیق کی ہے ۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں دوران آپریشن شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ کردےئے ہیں،علاقے میں 12گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیاہے،جبکہ جنگجوؤں نے 30سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے،عمائدین کے طالبان سے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات کے مختلف علاقوں میں سرینئی، کبل ،امام ڈھیری، پریم پل، مٹہ اور سمبٹ چوک میں سیکیورٹی فورسیز نے طالبان کے ٹھکانوں اور چیک پوسٹوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ اور شدید فائرنگ کی گئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق سات طالبان، ضعیف العمر شخص تین خواتین، ایک بچی سمیت پانچ شہری شدید زخمی ہوگئے۔ جن میں سے تین افراد کو سیدوشریف اسپتال لایاگیا ۔ طالبان کے ترجمان نے چار طالبان کے زخمی ہونے کی تصدیق کی جبکہ دوسری طرف حکومتی ذرائع نے چار طالبان کی ہلاکت طالبان کے بڑے اسلحہ کو تباہ کرنے اور چار طالبان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جبکہ کور کمانڈر پشاور نے کہا ہے کہ سوات میں 500 سے 800 دہشت گرد موجود ہیں۔جبکہ مالاکنڈ ایجنسی میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ادھر مولانا فضل اللہ کے حامی طالبان نے منگل کی شام سوات کے بعد شانگلہ کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے شانگلہ ٹاپ پر پولیس اور فارسٹ چیک پوسٹ، ریسٹ ہاؤس پر قبضہ کرنے کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری پر مکمل قبضہ کرلیا اور وہاں پر پولیس سٹیشن الیوری، پولیس لائن ضلع شانگلہ سمیت دیگر سرکاری دفاتر پر قبضہ کرلیا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں نے پہلے سے ہی دفاتر خالی کردیئے تھے۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|