واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سوات:14 افراد اغواء ،5 اہلکاروں کے سرقلم،فورسز اور جنگجوؤ ں میں جھڑپیں،4 ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 09:42 AM   #1
سوات:14 افراد اغواء ،5 اہلکاروں کے سرقلم،فورسز اور جنگجوؤ ں میں جھڑپیں،4 ہلاک
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 27-10-07, 09:42 AM

سوات:14 افراد اغواء ،5 اہلکاروں کے سرقلم،فورسز اور جنگجوؤ ں میں جھڑپیں،4 ہلاک

سوات میں شرپسند عناصر نے 14افراد کو اغوا کرلیا جبکہ 5سیکیورٹی اہلکاروں کے سر قلم کردئیے۔مینگورہ میں سکیورٹی فورسز نے مولانا فضل اللہ کے مرکز کا گھیراؤ کر لیا۔ جس کے بعد شدید جھڑپیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم بعد میں عارضی فائرنگ بندی ہو گئی لیکن قریبی آبادیوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔دوسری جانب سوات میں آئی جی فرنٹیئر کور کے ہیلی کاپٹر پر راکٹ حملہ کیا گیا جبکہ مولانا فضل اللہ کے مرکز کے اطراف ایف سی اور مقامی طالبان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 80 کے قریب راکٹ لانچر ، مارٹر گولے اور دیگر بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔ مزید برآں کئی زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا۔ تاہم ہسپتال کے اطراف میں سکیورٹی فورسز نے گھیرا ڈال رکھا ہے ۔ادھر ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مولانا فضل اللہ نے کہا ہے کہ آخری گولی اور اپنے آخری بندے کی موجودگی تک جنگ جاری رہے گی ۔وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سوات کی صورتحال پر صوبائی حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں۔ تا ہم صورتحال سے سرحد حکومت خود نمٹ رہی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد نے کہاہے کہ سوات میں شر پسندوں کے خلاف کارروائی فوجی آپریشن نہیں تاہم فورسز اسٹینڈ بائی ہیں اور مکمل طور پر الرٹ بھی ،انہوں نے کہا کہ وادی سوات میں وفاقی دارالحکومت یا پاکستان آرمی آپریشن نہیں کررہی۔ دو روز سے صوبہ سرحد کی حکومت سوات کے علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اور حکومتی رٹ قائم کرنے کیلئے پولیس فرنٹےئر کانسٹیلبری اور فرنٹےئر کور کے ذریعے طالبان کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر سروٹیلنس اور سول آرمڈ آرمڈ فورسز کی معاونت کررہے ۔انہوں نے کہا کارروائی معصوم لوگوں کے تحفظ اور امن وامان بحال کرنے کیلئے صوبائی انتظامیہ نے شروع کی ہے اور جمعہ کو بھی شرپسندوں کے خلاف کارروائی میں فرنٹیئر کور نے حصہ لیا۔ فوج کے ہیلی کاپٹر فرنٹیئر کور کو”کور“ دینے کے لئے فراہم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ سوات میں فوج ا سٹینڈ بائی کے طور پر ہے۔ تا ہم جب ضرورت پڑی اور صوبائی انتظامیہ نے درخواست کی تو فوج کو بھی شرپسندوں کے خلاف کارروائی کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں صوبائی حکومت کارروائی کر رہی ہے اور آپریشن کے حوالے سے وہی تفصیلات بتا سکتے ہیں ۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سوات کی صورتحال پر صوبائی حکومت سے مکمل رابطے میں ہیں۔ تا ہم صورتحال سے سرحد حکومت خود نمٹ رہی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جاوید اقبال چیمہ نے کہاکہ وزارت داخلہ مکمل طور پر صوبائی حکومت سے رابطے میں ہے۔ ہر لمحے کی خبر صوبائی حکومت وزارت داخلہ کو دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوات کا تمام معاملہ صوبائی حکومت خود ہینڈل کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فضاء چیک پوسٹ پر شرپسند عناصر نے فائرنگ کی جس کے جواب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ سوات کے علاقہ مٹہ میں نامعلوم افراد نے 4 پولیس اور ایف سی اہلکاروں سمیت 11 افراد کو اغواء کر لیا ۔

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 414
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پوسٹ, پاک, پاکستان, مکمل, آپریشن, اللہ, انتظامیہ, جواب, جاوید اقبال, خلاف, درخواست, سرحد حکومت, طالبان, صوبہ, صوبائی, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن،11طالبان گرفتار،5عیسائی اغوا خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:40 AM
سوات،فورسز کی چوکی پر خودکش حملہ ،5 اہلکاروں سمیت13 افراد جاں بحق خرم شہزاد خرم خبریں 1 10-12-07 09:55 AM
سوات،سیکورٹی فورسز کی طالبان کے ٹھکانوں پر شدید بمباری،چار باغ،مٹہ میں پیش قدمی عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 09:35 AM
سوات :فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپ،3 افراد ہلاک،گولہ باری سے2 مساجد شہید،70 گھروں کو نقصان عبدالقدوس خبریں 0 05-11-07 08:08 AM
منتقل شدہ: ڈانسز ہماری فلموں کا لازمی جزو ہیں، دنیا میں ڈانسز کے موضوع پر فلمیں بنتی ہیں خرم شہزاد خرم فن و فنکار 0 08-08-07 01:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger