واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سو سے زائد مریضوں کی جان لینے والی دوا عالمی ادارہ برائے صحت نے عطیہ کی تھی۔ انکشاف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-02-12, 02:38 PM   #1
سو سے زائد مریضوں کی جان لینے والی دوا عالمی ادارہ برائے صحت نے عطیہ کی تھی۔ انکشاف
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 01-02-12, 02:38 PM

سو سے زائد مریضوں کی جان لینے والی دوا عالمی ادارہ برائے صحت نے عطیہ کی تھی۔ انکشاف

 پی آئی سی ادویات کیس میں حکومت پنجاب نے سابق ڈی جی ہیلتھ اور چیف ڈرگ انسپکٹر کو بھی معطل کر دیا جبکہ ناقص ادویات سےآج بھی 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے، ساتھ ہی یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ادارہ امراض قلب کو یہ قاتل ادویات عالمی ادارہ صحت نے عطیہ کی تھیں، اس سلسلے میں تحقیقات کرنے والی ایف آئی اے ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امراض قلب کے سابق ایم ایس سلیم جعفر کا نام اس سلسلے میں آرہا ہے جو عالمی ادارے صحت کے لئے سرکاری کورآڈینیٹر تھے اور انہیں آج گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ اس بارے میں تمام تر ثبوت اورریکارڈ ہونے کے باوجود کوئی اس بارے میں بات نہیں کررہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بغیر کسی تصدیق کے، مقامی کمپنی کی ادویات کیوں وصول کیں اور اگے عطیہ کردیں۔ اس بارے میں اب عدالتی تحقیقات شروع ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے کہ کیا عالمی ادارہ صحت کے اہلکار بھی اس اسکینڈل میں کس حد تک شریک تھے۔. لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے پٹیشن دائر کرنے والے وکیل اظہر صدیقی کا بھی اس سلسلے میں یہی کہنا ہے کہ عدالتی تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔ حکومت پنجاب نے پی آئی سی سے مفت ادویات لینے والے افراد کی اموات پر جاری تحقیقات کے دوران ڈی جی صحت پنجاب اسلم چودھری اور چیف ڈرگ انسپکٹرمعظم علی کو فوری طور معطل کر دیا۔ پی آئی سی کے کیس میں پہلے ہی سیکرٹری صحت جہانزیب خان اورچیف ایگزیکٹو پی آئی سی ڈاکٹر اظہر کو او ایس ڈی بنایا جا چکا ہے جبکہ ڈائریکٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز مفتی عبدالسلام اور ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر سلیم کو معطل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف آج مزید افراد ہلاک ہو گئے جس سےناقص ادویات سے اب تک 112 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں. اس کیس کی مکمل تحقیقات کے لیے وزیراعلی پنجاب نے عدالتی تحقیقات کی بھی درخواست کر دی ہے جبکہ دوسری طرف ایف آئی اے اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔ ایسے تمام مریض جنھوں نے یکم دسمبر سےدس جنوری تک ادویات حاصل کی ہیں ان کی تبدیلی کے لئے پی آئی سی میں آج بھی خصوصی کاؤنٹر ز کھلے ہیں۔ واضح رہے کہ آج لاہور کے جناح اسپتال میں وزیر اعلی کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں زائد از میعاد ادویات برآمد کی تھیں، یہ ادویات بھی امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے فراہم کی گئی تھیں تاکہ غریب مریضوں کو فراہم کی جا سکیں۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,393 مراسلہ میں 41,640 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 154
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (01-02-12), shafresha (02-02-12), فیصل ناصر (04-02-12), پاکستانی (01-02-12), تبتیلا انجم (01-02-12), زارا (02-02-12), عبدالقدوس (01-02-12)
پرانا 01-02-12, 02:52 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,408
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,661 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اقوام متحدہ امریکی و اسرائیلی لونڈی سے کم نہیں۔۔جن کا مقصد پاکستان کی عوام کو مسلسل مصروف رکھنا ہے تاکہ پاکستانی عوام اپنی مشکلات میں‌پھنسی رہے اور ترقی کے بارے میں‌سوچنے کی فرصت ہی نہ ملے۔
__________________
میرے ٹیوٹوریل میرے بلاگ پر ملاحظہ فرمائیں
http://dxbgraphics.blogspot.com
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا گیا
ہادی (01-02-12)
پرانا 01-02-12, 02:53 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,408
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,661 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس سے پہلے پولیو کے قطروں کے حوالے سے بھی پاکستان میں کئی خدشات و تحفظات ہیں
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-02-12, 04:02 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,347
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہُن آرام جے؟
مزا تب آتا ہے جب شہباز شریف صاحب عالمی ادارے کے سربراہ کے خلاف بھی پرچہ کاٹیں
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-02-12, 04:44 PM   #5
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,773
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پنجاب میں‌ ہلاکتوں کا سبب بننے والی دوا شناخت، کراچی میں دواساز فیکٹری سیل
shafresha آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سو سو تہمت ہم پہ تراشی کوچہ گرد رقیبوں نے بنت حوا شعر و شاعری 0 27-01-12 06:46 PM
ایڈوب فوٹو شاپ میں ورڈپریس کی تھیم بنا رہا ہوں زبیرافتحار Ask Experts ماہرین کی رائے 7 12-09-11 08:34 PM
سو بوریاں سو فقیروں میں ! نورالدین آئیے ذہانت آزمائیے 14 21-04-11 12:44 AM
مسلمانوں کے آنسو ابن آدم آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 0 10-03-09 06:54 PM
ہوا کی ہتھیلی پہ دعا ایک سجا دوں چیتا چالباز گپ شپ 0 26-01-09 08:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger