| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
ناظم کرا چی سید مصطفی کمال نے ”کراچی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ“ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک یا صوبے کے معاشی اور دیگر حالات کیسے بھی ہوں آئندہ کر اچی کی ترقی کو رکنے نہیں دیں گے ہر شہری جہاد سمجھ کر کم سے کم ہر ماہ 5/ روپے ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کر ائے تو ہر مہینے ساڑھے چار کروڑ روپے جمع ہوجایا کریں گے۔ کراچی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے باقاعدہ قیام کا اعلان انہوں نے منگل کو نیشنل اسٹیڈیم میں سٹی گورنمنٹ اور ٹاؤنز کے ملازمین کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ہزاروں ملازمین، ڈی سی او کراچی جاوید حنیف، ٹاؤن ناظمین ای ڈی اوز اور دیگر افسران سمیت شرکت کی۔ سٹی ناظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کر اچی ملک کو 70/ فیصد ریونیو کما کر دیتاہے مگر ہمیں 2/ فیصد سے بھی کم ملتا ہے لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کراچی کی ترقی میں شہری از خود اپنا کردار ادا کریں گے اب ہم کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اپنے و سائل سے ترقی کا سفر جاری ر کھا جائے گا کر اچی میں ر ہنے وا لا ہر فرد اپنی ماہانہ آمدنی میں سے کم از کم 5/ روپے اور زیادہ جتنا چاہے اپنا حصہ دے گا شہر میں اس وقت مختلف بینکوں میں 90/ لاکھ اکاؤنٹس ہیں اگر ہر اکاؤنٹ ہولڈر بینکس کو فارم بھر کر دے دے تو خود بخود ہر ماہ رقم ان کے اکاؤنٹ سے منہا ہو کر ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں چلی جائے گی صرف ان اکاؤنٹس سے ہر ماہ ساڑھے چار کروڑ روپے صرف5/ روپے جمع کرا نے سے حاصل ہوسکتے ہیں انہوں نے ٹرسٹ کی مزید تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ یہ 5/ افراد پر مشتمل ہوگا اور یہ پانچوں شخصیات غیر متنازعہ اور غیر سیاسی ہونگی انہوں نے مثال کے طور پر سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین، جسٹس (ریٹائرڈ) ناصر اسلم زاہد اور ممتاز سرجن ڈاکٹر ادیب رضوی کے نام پیش کئے انہوں نے کہا کہ جمع ہونے والے فنڈ کو سٹی ناظم، ڈی سی او کو استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے ملازمین کی تنخواہوں یا کسی اور مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا اس ٹرسٹ کے فنڈز کا ہر تین ماہ بعد آڈٹ ہوگا۔ سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج ملازمین کو جمع کرکے اس کام کا آغاز اپنے گھر سے کیا ہے آئندہ ماہ کرا چی کے لوگوں کے پاس جاؤں گا کسی ملازم سے زبردستی یہ فنڈ نہیں لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلے روز سٹی حکومت اور ٹاؤن کے ملازمین کی جانب سے 29/ لاکھ 70/ ہزار ایک سو پندرہ روپے طور عطیہ جمع ہوئے ہیں جبکہ سٹی ناظم نے اپنی آمدنی سے ہر ماہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ سٹی ناظم نے اپنے تفصیلی خطاب میں اپنے چار سالہ دور میں کرا چی میں کئے جانے والے کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی کم مدت میں کسی شہر میں اتنے منصوبے مکمل نہیں ہوئے ہمارے چار سالوں کے کام گزشتہ 60، 62 سالوں سے زیادہ ہیں ان ساری چیزوں کا کریڈٹ میرے قائد الطاف حسین اور میری لیڈرشپ کو جاتا ہے جنہوں نے مجھے اس کام پر لگایا اس کے بعد کراچی کے لوگوں کو جاتا ہے۔ جنہوں نے حق پرست گورنمنٹ پر بھرپور اعتماد کیا انہوں نے کہا سٹی گورنمنٹ کے ملازمین کا بھی کرا چی کے شہریوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہم خود پاور پلانٹ لگائیں گے، ماس ٹرانزٹ سسٹم اپنے پیسوں سے چلائیں گے۔
ماخذ: جنگ
__________________
فرحان دانش کا بلاگ وال چاکنگ http://www.farhandanish.tk Last edited by فرحان دانش; 24-06-09 at 12:24 PM. |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 4,800
کمائي: 43,371
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,789
2,820 مراسلہ میں 5,978 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست لگے رہو حق پرست اراکین و کارکن جیو
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
میں کراچی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ میں اپنی ماہانہ آمدنی میں سے کم از کم 5/ روپے اور زیادہ جتنا ہو سکے گا دوں گا
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 349
کمائي: 5,604
ميرا موڈ:
شکریہ: 287
256 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی مخلص کوشش ہے۔ حکومت پر انحصار کئے بغیر مصطفٰی کمال کام کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہوگا
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔ Last edited by راشد احمد; 24-06-09 at 04:35 PM. |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 349
کمائي: 5,604
ميرا موڈ:
شکریہ: 287
256 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سندھ میں پی پی کی حکومت ہے کیا اسے کراچی کی کوئی پروا نہیں؟
مجھے تو لگتا ہے کہ سندھ میں کوئی حکومت ہی نہیں |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,702
کمائي: 73,781
ميرا موڈ:
شکریہ: 4,358
2,347 مراسلہ میں 7,638 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ کرے یہ پیسے بھی باقی ماندہ اسکیموں کی طرح اوپر یا باہر والوں کی جیبوں میں نہ جائے ۔
لیکن ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ جو آج تک نہں ہوا وہ اب ہوجائے یعنی کوئی نہ کھائے |
|
|
|
| سحر کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (27-06-09) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 4,800
کمائي: 43,371
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,789
2,820 مراسلہ میں 5,978 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جو ایم کیو ایم والے کہہ دے وہ ہو ہی نہیں سکتا ایسا کبھی نہیں ہو سکتا ایم کیو ایم والے کچھ کرنے کا جذبہ لے کر اُٹھے ہیں
__________________
ابھی تو قید میں ہیں جذبوں کی آندھیاں دل میں لیکن ہمارا جو صبر ٹوٹا تو قیامت ہو گی |
|
|
|
|
|
#11 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,702
کمائي: 73,781
ميرا موڈ:
شکریہ: 4,358
2,347 مراسلہ میں 7,638 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایم کیو ایم والے کہہ رہے ہیں ۔ اسی لیے تو ہم کہتے ہیں کہ وہ سارے پیسے کہاں جائیں گے ۔ بھائی میرے ہم یعنی کراچی والے ایم کیو ایم کے ہی ڈسے ہوئے ہیں ۔
شائد انگلینڈ والوں کی تجوریوں میں مال کی کمی ہوگئی ہے ۔ اس لیے یہ اسکیم نکالی ہے |
|
|
|
| سحر کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (27-06-09) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 4,800
کمائي: 43,371
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,789
2,820 مراسلہ میں 5,978 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہاں ہاں کہہ لوں جو کہنا ہے میں بھی ایسا کہتا تھا لیکن ایم کیو ایم واقعی بہت کچھ کر رہی ہے جیو حق پرست اراکین و کارکن
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 4,800
کمائي: 43,371
ميرا موڈ:
شکریہ: 1,789
2,820 مراسلہ میں 5,978 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
صرف ایم کیو ایم ہی شامل نہیں ہر جماعت شامل ہے اگر ایم کیو ایم یہ کرواتی ہے تو ایم کیو ایم کو کراچی اور حیدرآباد سے ووٹ نہیں ملنے چاہیے کیوں !!!
|
|
|
|
|
|
#15 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اقتباس:
ایم کیو ایم کے ڈکٹیٹر کا تو پتہ نہیں مگر سٹی ناظم مصظفیٰ کمال صاحب کی شاندار کارکردگی ہم سب کی نگاہوں کے سامنے ہے لہذا مٰں تو اُنکی آواز پر لبیک کہوں گا ہی۔ ایک نگاہ یہاں بھی: کراچی کے اِک شہر ہے عالم میں بے مثال! کراچی میں ایشیاءکے سب سے بڑے بیچ ریسٹورنٹ کا افتتاح |
|
|
|
|
| shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (27-06-09) |
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| com, search, فارم, کمال, کراچی, پاکستان, مکمل, منصوبہ, آج, اللہ, انسان, امریکہ, اسکیم, اسلامی, بھائی, بے نظیر, خواتین, سفر, شہر, شاندار, عورت, علاج, صوبے, صدارتی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پنجاب سے گورنر راج کے خاتمے کا اعلان، ن لیگ کو حکومت بنانے کی دعو | وسیم | خبریں | 0 | 29-03-09 05:47 PM |
| عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے امن کا قیام ضروری ہے، علامہ عبداللہ غازی | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 14-04-08 10:45 AM |
| سٹی ناظم عوام کو سفر کی بہتر سہولتیں بھی فراہم کریں، پاسبان | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 14-04-08 10:40 AM |
| ناظم کراچی کا9اپریل کے ہلاک شدگان کے ورثاکیلئے امداد کا ا علا ن | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 13-04-08 08:54 AM |
| کراچی میں ایک ارب روپے کی لاگت سے امراض قلب کے 5اسپتالوں کا قیام | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 11:22 AM |