واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سپریم کورٹ بار کو لاہور رجسٹری میں اجلاس سے روک دیا گیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-07, 09:11 AM   #1
سپریم کورٹ بار کو لاہور رجسٹری میں اجلاس سے روک دیا گیا
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 06-12-07, 09:11 AM

سپریم کورٹ بار کو لاہور رجسٹری میں اجلاس سے روک دیا گیا



لاہور (نمائندہ جنگ) ملک میں ایمرجنسی اور پی سی او کے نفاذ کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اجلاس کرنے سے روک دیا گیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی انتظامیہ نے بار روم کو تالے لگا دیئے اور وکلاء کو اندر نہ جانے دیا۔ سپریم کورٹ بار کے نائب صدر غلام نبی بھٹی اور سیکرٹری امین جاوید چودھری نے بتایا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایمرجنسی اور پی سی او کے خلاف وکلاء کے احتجاج کے لئے لائحہ عمل پر غور کرنے کے لئے اجلاس طلب کیا تھا مگر صبح کو ہی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی انتظامیہ نے بار روم کو تالے لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی اور کسی وکیل کو بار کی طرف نہ جانے دیا گیا جس کی وجہ سے بار نے لاہور ہائی کورٹ بار میں اجلاس کیا۔ اس سلسلہ میں جب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے ایڈیشنل رجسٹرار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ بار کو تالے نہیں لگائے گئے، بار کے عہدے دار غلط بیانی کر رہے ہیں جبکہ سکیورٹی کے انتظامات ضرور کیے گئے تھے اور وہ معمول کے مطابق ہیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار پرویز مہوٹہ نے جنگ کو بتایا کہ سپریم کورٹ بار کے دفاتر، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی حدود میں واقع ہیں اس لئے سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے بار روم کو جانے والے راستوں پر بھی سیکورٹی سخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار روم وکلاء کے کیسوں کی تیاری اور آرام کے لئے ہوتے ہیں، انہیں جلسے جلوسوں اور دیگر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا اور نہ ایسا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 401
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, انتظامیہ, احتجاج, جاوید چودھری, خلاف, سپریم, صبح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سپائی ویئربلاسٹر 4۔4 زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 0 28-02-11 01:47 PM
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے5قاتلوں کو دو دو بارسزائے موت اور عمر قید گلاب خان خبریں 0 02-02-11 04:03 AM
سپر سٹار ڈسٹ 14 شمارے عقرب کتاب گھر 2 08-03-10 09:52 AM
سپریم کورٹ آزادجموں وکشمیر:جسٹس منظور اور رجسٹرار کے درمیان تلخ کلامی م عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 07:43 AM
سابق رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین کیخلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 04:14 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger