واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سپریم کورٹ نے نصف صدی بعد زمین کی ملکیت کا تنازع نمٹا دیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-01-11, 05:09 PM   #1
سپریم کورٹ نے نصف صدی بعد زمین کی ملکیت کا تنازع نمٹا دیا
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 01-01-11, 05:09 PM

کراچی....سپریم کورٹ نے کروڑوں روپے مالیت کی جائیدادکے تنازع میں50سال بعددعویدار کواس کاحق دلادیا۔زمین کے مالک عبدالجبارنظامانی کی ٹھٹھہ کے علاقے میں512ایکڑ زمین پرباثرشخص محمدحیات نے1960میں قبضہ کیا اور موقف اختیارکیاکہ اس کے والدنے یہ زمین64ہزارروپے میں فروخت کی تھی اور13ہزار کی ادائیگی پرقبضہ دیدیاتھا۔سندھ ہائیکورٹ نے2005میں اس مقدمے کافیصلہ عبدالجبار نظامانی کے حق میں کیالیکن فریق مخالف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرکے حکم امتناع حاصل کرلیا۔آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اورجسٹس جوادایس خواجہ پرمشتمل بنچ نے یہ اپیل مسترد کردی اور مقدمے کے اخراجات بھی فریق مخالف کو برداشت کرنے کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ نے نصف صدی بعد زمین کی ملکیت کا تنازع نمٹا دیا

السلام علیکم،
بلدیہ میں واقفیت رکھنے والے ایک شخص کی میرے نانا جان کے ساتھ مخاصمت تھی۔ اس نے 1965 کی جنگ کے بعد مکان کا ایک حصہ یہ کہہ کر بلڈوز کرا دیا کہ یہاں سے ٹینک گزرنے تھے لیکن ان لوگوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کار سرکار میں رکاوٹ‌پڑی ہے۔ ابا جی نے انہی بنیادوں پر دوبارہ کمرے تعمیر کیے اور بلدیہ پر اپنے نقصان کی تلافی کا مقدمہ دائر کر دیا جس کی قیمت اس وقت چند ہزار روپے تھی۔ اس وقت ہمارے گھر کے اطراف میں‌آبادی نہ تھی۔ پھر وہ علاقہ آباد ہونے لگا اور شہر کے متمول علاقوں میں‌اس کا شمار ہوا۔ گلیاں سڑکیں اور دوسری سہولیات میسر ہوئیں لیکن کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ چالیس برس کا عرصہ بیت گیا تو بلدیہ والوں کا وکیل فوت ہو گیا۔ اس کے بیٹے نے گدی سنبھال کر جب اس مقدمے کی فائل پڑھی تو حیران رہ گیا۔ اگلی پیشی پر جج سے کہنے لگا "یہ مکان آپ کی عدالت سے آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، میں‌اکثر وہاں سے گزرتا ہوں۔ فریق ثانی کا مکان دوسرے مکانوں کی سیدھ میں‌ہے لہٰذا سرکاری زمین پر قبضے کا سوال ہی پیدا نہیں‌ہوتا۔ آپ چل کر دیکھ لیں"۔ پھر جج صاحب نے آس پاس کے دو مکانات کی رجسٹری طلب کی اور پیمائش وغیرہ دیکھنے کے بعد مقدمہ خارج کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
"معلوم ہو گیا ہے کہ مقدمہ بے بنیاد ہے، ہرجانے کی رقم کے لیے ہماری عدالت میں نیا دعویٰ دائر کیا جائے"

یہ اس شخص‌کے مقدمے کی داستان ہے جس کا شاگرد لاہور ہائی کورٹ‌کا چیف جسٹس تھا۔ جب وہ ملنے جاتے تو ان کے احترام میں‌وہ اپنی کرسی چھوڑ کر ساتھ آ کر بیٹھ جایا کرتا تھا لیکن ابا جی نے انہیں‌اپنے حق میں‌سفارش کرنے سے منع کر رکھا تھا۔
والسلام علیکم

Last edited by عبداللہ حیدر; 01-01-11 at 05:34 PM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 152
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-01-11, 07:01 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بڑی بڑی ڈرامہ بازی ہوتی ہے پاکستان میں۔ اصل میں گورے کا بنایا ہوا قانون کا یہ نظام پائیدار ہے ہی نہیں۔ اس میں بہت ساری جھولیں ہیں۔
تاہم مسلہ یہ ہے کہ اس کے علاوہ کوئی اور انصاف کا نظام رائج ہی نہیں۔
جرگہ سسٹم بھی ناقابل قبول اور ناقابل عمل نظام ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
com, jang, search, ہماری, فروخت, کیس, کورٹ, کراچی, وقت, لگا, چیف, مالک, معاف, تنازع, جان, جائے, جسٹس, حکم, خواجہ, درخواست, سپریم, سال, علاقے, عدالت, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
موسیٰ خیل میں کوئلے کی کان کا تنازع ،آرمی چیف کی ہدایت پرتصفیہ کردیا گیا گلاب خان خبریں 0 02-03-11 04:33 AM
سورہ اخلاص غلط پڑھنے پر وزیر داخلہ کی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج ALI-OAD خبریں 9 04-01-11 10:42 AM
آکٹوپس پال کی موت متنازع حیثیت اختیار کرگئی جاویداسد خبریں 0 29-10-10 04:45 PM
آئی پی ایل میں‌شمولیت راولپنڈی ایکسپریس کو گرین سگنل مل گیا محمدعدنان کرکٹ 1 12-05-08 01:31 PM
اعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخباعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger