واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سپریم کورٹ کے ارد گرد کرفیو کا سماں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-11-07, 04:11 PM   #1
سپریم کورٹ کے ارد گرد کرفیو کا سماں
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 05-11-07, 04:11 PM

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شاہراہِ دستور پر واقع سپریم کورٹ کے ارد گرد وسیع علاقے میں پیر کی صبح سے کرفیو کا سماں ہے۔
سپریم کورٹ کے سامنے سے گزرنے والے شاہراہِ دستور کو ریڈیو پاکستان چوک سے سیکریٹریٹ چوک تک اور جناح ایونیو اور اس کے متوازی چلنے والے سروس روڈ کو پارلیمنٹ لاجز سے مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو آگے جانے کی اجازت نہیں ہے۔


جن مقامات پر سڑکوں کو بند کیا گیا ہے وہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ وہاں سب سے آگے اسلام آباد پولیس اور پنجاب پولیس کے جوان تعینات ہیں جبکہ ان کے پیچھے رینجرز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

سب سے پیچھے سفید کپڑوں میں ملبوس افراد تعینات ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کہ وہ فوجی ہیں۔ علاقے میں لگائے گئے ایک ناکے پر موجود اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بشیر نون سے جب سفید کپڑوں میں ملبوس افراد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’ان کا تعلق نہ تو پولیس سے ہے اور نہ ہی وہ رینجرز ہیں، اس صورت میں آپ خود سمجھ سکتے ہیں کہ یہ کون ہیں‘۔

صرف ان بارہ وکیلوں کو سپریم کورٹ کی عمارت میں داخلے کے پاس جاری کیے گئے ہیں جن کے کیسوں کی پیر کو سماعت ہونی ہے۔ تاہم چند وکیلوں نے الزام لگایا ہے کہ ان کے کیس زیر سماعت ہونے کے باوجود انہیں پاس جاری نہیں کیے گئے۔

پارلیمنٹ لاجز کے قریب ناکے پر موجود ایک وکیل سردار عابد نے بی بی سی کو بتایا کہ آج ان کے دو کیسوں کی سپریم کورٹ میں سماعت ہونی ہے لیکن انہیں آگے جانے سے روکا جارہا ہے۔

علاقے میں سخت ترین سکیورٹی انتظامات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو ناکوں سے آگے جانے کے لیے اپنا سرکاری کارڈ دکھانا پڑتا ہے۔

بشکریہ بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 315
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کارڈ, پولیس, پاکستان, مکمل, آج, الزام, اسلام, دستور, ریڈیو پاکستان, سپریم, سردار, شخص, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اوپن آفس سپریڈ شیٹ میں گیم حسن مغل گپ شپ 1 05-11-08 11:09 PM
جیو کی درخواستوں کی سماعت جمعے سے کی جائے، سپریم کورٹ کا سندھ ہائیکورٹ کو حکم ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 12:24 PM
زندہ جلا کر شہید کئے جانے والے ایم کیو ایم کے کارکن کو سپردخاک کردیا گیا خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:49 AM
جیو کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ آج کریگی خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 10:48 AM
جیو کی بندش کیخلاف درخواستوں پرسپریم کورٹ کاوفاق، پیمرا، اٹارنی جنرل کو نوٹس خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 07:35 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger