|
سپریم کورٹ کے بنچ میں2 ججوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا پنجاب سے ہے

11-03-11, 06:51 AM
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جسٹس (ر)دیدار شاہ کی نیب کے چیئرمین کے عہدے سے برطرفی کو پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی جانب سے سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا جارہا ہے حالانکہ برطرفی کا حکم سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے دیا ہے جبکہ اس بنچ میں شامل 2 ججوں کا تعلق بلوچستا ن سے ہے۔ بنچ میں جسٹس جاوید اقبال، جسٹس راجہ فیاض احمد اور جسٹس آصف سعید خان کھوسہ شامل ہیں جن میں جسٹس جاوید اقبال اور جسٹس راجہ فیاض احمد کا تعلق بلوچستان اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کا تعلق پنجاب سے ہے۔ پی پی پی کی جانب سے سندھ میں ہڑتال کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کراچی بار ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ عدالتیں کھلی رہیں گی۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا اعلا ن بالکل بے تکا ہے کیونکہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے قانونی طریقے بھی موجود ہیں جیسا کہ نظر ثانی کے آپشن کااستعمال وغیرہ۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|