واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کم نہیں کی جائے گی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-12-07, 09:09 AM   #1
سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کم نہیں کی جائے گی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 06-12-07, 09:09 AM

سپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد کم نہیں کی جائے گی



اسلام آباد…)رپورٹ/ انصار عباسی( حکومت نے سپریم کورٹ کے جج حضرات کی تعداد سترہ سے گیارہ کرنے کی پالیسی بدل لی کیونکہ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے کہا تھا کہ عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد کم نہ کی جائے۔ اٹارنی جنرل ملک قیوم نے رابطہپر تصدیق کی ہے کہ جج حضرات کی تعداد کم کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی گئی ہے کیونکہ جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے خیال کے مطابق سپریم کورٹ کے سامنے جتنا کام ہے اسے نمٹانے کے لئے 11 جج کافی نہیں۔ ملک قیوم نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے مزید چھ جج جلد حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس اس سلسلے میں ذاتی طور پرنامزدگی کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ نئے ججوں میں بلوچستان، سندھ اور سرحد سے ایک ایک اور دو یا تین جج پنجاب سے لئے جائیں گے۔ اس سوال پرکہ آیا معزول جج حضرات سے بھی کوئی جج لیا جائے گا تو اٹارنی جنرل نے واضح طور پر جواب دیا کہ ”نہیں“ اسلام آباد میں یہ اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس رانا بھگوان داس، جسٹس خلیل الرحمن رمدے، جسٹس راجہ فیاض، جسٹس فلک شیر کو بحال کردیا جائے گا جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ”یہ باب بند ہو چکا ہے“ کیونکہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے کسی جج کو حلف اٹھانے کی دعوت نہیں دی جائے گی۔ دریں اثناء نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرایک ممتاز لاء افسر نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے بعض جج حضرات سے نیا حلف اٹھانے کے لئے رابطہ کیا تھا جبکہ سینیارٹی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آنے والے اور جسٹس عبدالحمید ڈوگر سے بھی سینئر جسٹس جاوید اقبال سے بھی رابطہ کیا گیا تھا جسٹس عبدالحمید ڈوگر بھی انہیں واپس لانے پر رضامند ہو گئے تھے تاہم صدر نے ایسا کرنے سے اتفاق نہیں کیا جبکہ جسٹس جاوید اقبال پی سی او کی بجائے آئین کے تحت حلف اٹھانے کی شرط پر اپنی سینیارٹی قربان کرنے پر بھی آمادہ تھے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 384
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, جواب, جلد, جاوید اقبال, حضرات, سپریم, عدالت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سپریم کورٹ: چوہوں کی بہتات انتظامیہ نے کڑکیاں نصب کر دیں گلاب خان خبریں 3 30-10-10 07:17 AM
قومی اسمبلی :فنانس بل اورسپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری اسلا عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:34 PM
قومی اسمبلی :فنانس بل اورسپریم کورٹ کے ججوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 03:05 PM
سپر یم کورٹ کے ججوں کی تعداد 29کر نیکی تجویز والا بجٹ منظور نہیں ہو نے دین عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:04 PM
مولانا حسن جان ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک پاکستانی خبریں 0 16-09-07 01:56 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger