|
سپریم کورٹ کے متوقع فیصلوں کے خوف سے ایمرجنسی لگائی گئی،عمران خان

08-11-07, 04:11 PM
اسلام آباد (ایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے متوقع فیصلوں کے خوف سے ایمرجنسی لگائی گئی، قوم صدرمشرف کی طرف سے نافذ کی کی جانے والی ایمرجنسی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے وہ گزشتہ روز نامعلوم مقام سے ایک مختصر ویڈیو پیغام میں خطاب کررہے تھے، عمران خان جو روپوش ہیں، نے ”جیو“ ٹی وی کوبھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر آج ہم نے مزاحمت نہ کی تو پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل دیا جائے گا انہوں نے قوم سے کہا کہ وہ استحکام پاکستان کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اورجنرل مشرف کی طرف سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے خلاف احتجاج کرے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ سپریم کورٹ کے متوقع حکومت مخالف فیصلوں کے خوف کی وجہ سے کیا گیا ہے ہم نے اب بھی حکومت کے اس غیر آئینی اقدام کے خلاف مل کر جدوجہد نہ کی تو پھر اس ملک میں آمریت کا راج ہوگا تحریک انصاف کے ترجمان ریٹائرڈ ایڈمرل جاوید اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان انتہائی محفوظ ہیں اور ان کی گرفتاری کی وجہ سے ان کی لوکیشن نہیں بتائی جاسکتی اس سے ایک روز قبل بھی عمران خان نے امریکی خبررساں ادارے کے ذریعے اپنا بیان جاری کیا تھا ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|