واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سپلائی لائن کی معطلی امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے، سینیٹر لوگر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-11, 01:15 AM   #1
سپلائی لائن کی معطلی امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے، سینیٹر لوگر
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 14-12-11, 01:15 AM

امریکی کانگریس کے ایک با اثر رکن نے نیٹو افواج کے لیے رسد کی لائن کاٹنے کے پاکستانی فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس اقدام سےامریکہ کو افغانستان میں فوجی و سویلین دونوں ہی شعبوں میں اپنا کام ’’بہت مہنگا‘‘ پڑ رہا ہے۔
وائس آف امریکہ کے ساتھ انٹرویو میں امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ اُمور کے رکن اور پاکستان کے لیے اقتصادی امداد کے ’کیری لوگر‘ نامی بل کے ایک سپانسر رچرڈ لوگر نے صورت حال کو ’’خاصی نازک‘‘ قرار د یتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ پاکستان سپلائی جلد بحال کر دے گا۔
اُنھوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں 26 نومبر کو پاکستانی چوکیوں پر نیٹو کے حملے میں 24 فوجیوں کی ہلاکت پر امریکہ کو پاکستانیوں کی تکلیف اورغصے کا احساس ہے اور امریکی رہنماؤں نے اس کا اعترف بھی کیا ہے۔
’’لیکن اب آگے کا سوچنے کی ضرورت ہے۔ ایک وقت ایسا آتا ہے جب یہ کہنا ہوتا ہے کہ ٹھیک ہے، اب ہم نے اپنا پیغام پہنچا دیا، اب ایک نئی اننگز شروع کی جائے۔‘‘
سینیٹر لوگر کے بقول جس طرح پاکستان کو امریکہ سے شکایتیں ہیں اس ہی طرح امریکہ کو بھی پاکستان سے شکایتیں ہیں کہ وہ ایسے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا ہے جو امریکی فوجیوں پر حملے کرتے ہیں۔ ’’اس لیے اب ایک دوسرے پر تنقید کو پسِ پشت ڈال کر دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
کانگریس کے بعض اراکین کی طرف سے پاکستان کے ساتھ تعلقات پر نظرِ ثانی کرنے اور امریکی امداد کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کارکردگی سے مشروط کرنے کے زور پکڑتے مطالبات پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر لوگر نے کہا کہ واشنگٹن میں بہت سے لوگوں کو اس بات پر غصہ ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی کامیابی کی راہ میں پاکستان کی وجہ سے مشکلات آ رہی ہیں۔
’’لیکن میں دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ سے بھی بخوبی واقف ہوں، اس لیے دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف اقدامات کرنے کی بجائے ایک دوسرے کے قریب آنے کی ضرورت ہے۔‘‘
سینیٹر لوگر نے کہا کہ تمام تر اختلافات کے باوجود پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر اُنھیں بہتر بنانا ضروری ہے اور اس مقصد کے حصول کی خاطر انھوں نے ’کیری لوگر‘ بل کانگریس میں پیش کیا تھا۔
وی او اے
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,318
3,106 مراسلہ میں 7,464 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 124
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (14-12-11), مرزا عامر (14-12-11)
پرانا 14-12-11, 10:34 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,347
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ملک ہمارا ہے تو فیصلہ بھی ہمارا ہی ہوگا ۔
تم کون ہوتے ہو ہمیں ڈیکٹیشن دینے والے؟

امید ہے ایسا بھی کوئی کسی دن آ ہی جائے گا۔
پی ٹی ائی کے نیازی صاحب ایسا نہیں کرسکتے اسلئے پی ٹی آئی کے اراکین اس تھریڈ سے دور رہیں
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (14-12-11)
پرانا 14-12-11, 10:49 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,984
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,267 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پنگے لینے سے باز نہ آنا۔
ہر دوسرے تھریڈ میں پی ٹی آئی والوں کی پی ٹی کروا دیتے ہو
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (14-12-11)
پرانا 14-12-11, 11:08 PM   #4
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائي پي ٹي آئي كي پي ٹي كافي ضروري ہے۔۔۔ آخر كو كل كلاں انھوں نے ہے مقابلہ كرنا ہے۔۔۔۔ پي ٹي كر كے فٹ نہيں ہوں گے تو مقابلہ كيسے كريں گے؟؟؟؟
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (14-12-11)
پرانا 15-12-11, 06:34 AM   #5
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,347
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
پنگے لینے سے باز نہ آنا۔
ہر دوسرے تھریڈ میں پی ٹی آئی والوں کی پی ٹی کروا دیتے ہو
وہ پٹ ہی اتنا رہی ہے کہ بس دل کر آتا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, pakistan, ہوتا, ہے،, کرتے, پاکستانی, پاکستانیوں, وقت, واشنگٹن, وجہ, نئی, مقصد, آتا, اہمیت, انٹرویو, امریکہ, بنانا, با, جلد, حال, خلاف, دے, شروع, ضرورت, غصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سینٹ انتخابات، فاٹا کے سینیٹرز کے ووٹ خریدنے کے سکینڈل کا پنڈورا بکس کھل گیا گلاب خان خبریں 0 20-01-11 05:54 AM
پرنسپل سیکرٹری تبدیل، ٹپی نے وزیراعلیٰ سندھ کو معطل کرکے رکھ دیا گلاب خان خبریں 0 31-12-10 03:52 AM
یولیڈ میں آڈیو سپلٹ کرنا سیکھیں۔ محمدخلیل آئیں کمپیوٹر سیکھیں 24 28-02-10 12:09 AM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
آصف زرداری کو سخت سیکیورٹی فراہم کیجائے،رحمن ملک کا سیکریٹر ی داخلہ کو خط عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger