واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سپورٹس نیوز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-10-08, 12:03 AM   #1
سپورٹس نیوز
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 08-10-08, 12:03 AM

انگلش کاٶنٹی کرکٹ کلب ہمشائر کا ڈنکن فلیچر کی بطور کنسلٹنٹ خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
لندن ………… انگلینڈ کے ممتاز کاٶنٹی کرکٹ کلب ہمپشائر نے انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈنکن فلیچر کی بطور کنسلٹنٹ خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ روز برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہمپشائر ڈنکن فلیچر کے کاٶنٹی کرکٹ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی خواہاں ہے جن کی کوچنگ میں 1977ء میں گلیمورگن نے کاٶنٹی چیمپئن شپ جیتی تھی۔ ہمپشائر فلیچر کی مدد سے کلب کرکٹ کے ڈھانچہ کو بہتر بنانا چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے ہمپشائر کے نئے ٹیم مینجر گلیز وائٹ اور اکیڈمی ڈائریکٹر ٹونی میڈیلسٹن ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ 60 سالہ زمبابوین نژاد فلیچر نے 1999ء سے 2007ء تک برطانوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔ دریں اثناء ہمپشائر کے کاٶنٹی چیئرمین راڈیرینس گر نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان کی ڈنکن فلیچر سے بات چیت چل رہی ہے۔
******** ********
ٹونٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے میچ ریفری اور امپائرز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا
دبئی ………… انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 10 سے 13 اکتوبر تک جاری رہنے والے ٹونٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے میچ ریفری اور امپائرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ روز آئی سی سی کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ 2007ء کے ورلڈ ٹونٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمیں پاکستان، سری لنکا، زمبابوے اور کینیڈا بھی اس چار روزہ ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گی۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کے مارک بینسن اور کینیڈا کا کاران بینی فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق 10 اکتوبر کو سری لنکا کا مقابلہ زمبابوے سے اور کینیڈا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ 11 اکتوبر کو کینیڈا اور زمبابوے اور سری لنکا اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ 12 اکتوبر کو پاکستان اور زمبابوے اور کینیڈا اور سری لنکا کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ آخری روز 13 اکتوبر کو تیسری اور چوتھی پوزیشن اور فائنل کیلئے مقابلے ہوں گے۔
******** ********
لاہور بادشاہ کی ٹیم انڈین کرکٹ لیگ میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچ گئی
نئی دہلی ………… دوسری انڈین کرکٹ لیگ میں شرکت کیلئے لاہور بادشاہ کی ٹیم انضمام الحق کی قیادت میں نئی دہلی پہنچ گئی۔ انضمام الحق کی قیادت میں لاہور سے نئی دہلی پہنچنے والی لاہور بادشاہ ٹیم 15 کھلاڑیوں اور 3 آفیشلز پر مشتمل ہے۔ نئی دہلی پہنچنے پر انضمام الحق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں اس مرتبہ تین نوجوان کھلاڑیوں حافظ خالد، شاہد یوسف اور طاہر مغل کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور وہ اس بار پچھلے ایونٹ کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور تینوں شعبوں میں شاندار پرفارمنس دکھا کر ٹرافی جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ لاہور بادشاہ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آئی سی ایل کے پچھلے ایونٹ میں ان کی ٹیم فائنل ہار گئی تھی لیکن اس مرتبہ تمام کھلاڑی فائنل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ ان کی عدم موجودگی میں سابق کپتان وسیم اکرم پی سی بی کے آئین میں ترمیم، آئی سی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی ختم کرنے سمیت تمام امور پر وفاقی وزارت قانون اور کھیل سے رابطے میں رہیں گے۔ دوسری آئی سی ایل گرینڈ چیمپئن شپ 10 اکتوبر سے 19 نومبر تک بھارت کے مختلف شہروں میں ہوگی جبکہ 21 سے 29 نومبر تک 3 میچوں کی ورلڈ سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ نئی دہلی جانے والے کھلاڑیوں میں انضمام الحق (کپتان)، عمران نذیر، ثقلین مشتاق، اظہر محمود، شاہد نذیر، مشتاق احمد، ارشد خان، ہمایوں فرحت، عمران فرحت، محمد سمیع، نوید لطیف، رانا نویدالحسن، ریاض آفریدی، شاہد یوسف، طاہر مغل اور وکٹ کیپر حافظ خالد شامل ہیں جبکہ معین خان بطور کو ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
******** ********
آسٹریلوی رگبی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ رگبی لیگ ورلڈ کپ کیلئے 25 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
bسڈنی ………… آسٹریلوی رگبی سلیکشن کمیٹی نے رواں ماہ رگبی لیگ ورلڈ کپ کیلئے 25 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 25 رکنی سکواڈ میں گذشتہ روز نیشنل رگبی لیگ پریمیئر شپ جیتنے والی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ 4 نئے کھلاڑیوں گیلن سٹورٹ، انتھونی وٹموگ، جوزف پیری اور ڈیوڈ ولیمز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ڈیرن لوکر کریں گے۔ رگبی کے عالمی کپ میں دنیا کی 10 بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو تین پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کا آغاز رواں ماہ 25 اکتوبر کو ہوگا جبکہ فائنل آئندہ ماہ 22 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔
******** ********
آل پاکستان تعلیمی بورڈز کی نئی گیمز کے اصولوں سے متعلق تربیتی ورکشاپ (کل) کراچی میں شروع ہوگی
کراچی ………… آل پاکستان تعلیمی بورڈز کی نئی گیمز کے اصولوں سے متعلق آگاہی کے حوالے سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ (کل) جمعرات کو کراچی میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے ڈائریکٹر سپورٹس شرکت کریں گے۔ تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے تعلیمی بورڈز کے ڈائریکٹر سپورٹس کو نئی گیمز کے رولز کے بارے میں معلومات کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔

******** ********
انٹر ریجنل اتھلیٹک چیمپئن شپ کیلئے ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز جمعرات ہوں گے
ڈیرہ غازی خان ………… انٹر ریجنل اتھلیٹک چیمپئن شپ کے سلسلے میں ڈیرہ غازی خان کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز جمعرات کو مظفر گڑھ میں ہوں گے۔ ڈی او سپورٹس شیخ محمد سلیم نے گذشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ڈیرہ غازی خان ریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیّہ اور مظفر گڑھ کے اتھلیٹس کا چناٶ معرات کو دن گیارہ بجے فیصل سٹیڈیم مظفر گڑھ میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چناٶ کے بعد منتخب ٹیم انٹر ریجنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 14 اکتوبر کو لاہور میں شروع ہوگی جس میں ڈیرہ غازی خان ریجن سمیت پنجاب کے دیگر 7 ریجنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
******** ********
ملتان ریجن انٹر ڈسٹرکٹ اوپن اتھلیٹک چیمپئن شپ کیلئے ضلع لودھراں کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز (کل) ہوں گے
لودھراں ………… ملتان ریجن انٹر ڈسٹرکٹ اوپن اتھلیٹک چیمپئن شپ کے سلسلے میں ضلع لودھراں کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز (آج) بدھ کو نیو لودھراں سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ ٹرائلز میں تحصیل لودھراں، دنیا پور کور کہروڑ پکا سے بہترین اتھلیٹ شرکت کریں گے۔ ٹرائلز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو لودھراں کی اتھلیٹک ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو 11 اکتوبر سے ساہیوال میں شروع ہونے والی ملتان ریجن انٹر ڈسٹرکٹ اوپن اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

******** ********

عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکوک ہوگئی
اسلام آباد ………… پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی رکنیت تاحال بحال نہ ہونے کے سبب قومی کیوئسٹ کی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ 27 اکتوبر سے آسٹریا کے شہر ویلز میں ہونے والے 13 روزہ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی سابق عالمی نمبر دو صالح محمد اور خرم آغا کو کرنی ہے لیکن پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے سنوکر ایسوسی ایشن کی رکنیت تاحال بحال نہ کئے جانے کے سبب عالمی چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ کی شرکت مشکوک ہو کر رہ گئی ہے۔ پی بی ایس اے کے نومنتخب صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ انہوں نے متعلقہ دستاویزات پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس جمع کرا دیئے ہیں۔ اگر سنوکر ایسوسی ایشن کی رکنیت بحال نہ ہوئی تو 20 سال میں یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستانی کیو ئسٹ عالمی ایونٹ میں نمائندگی سے محروم رہیں گے۔ گذشتہ سال تھائی لینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں صالح محمد اور عمران شہزاد نے ملک کی نمائندگی کی تھی۔
******** ********
بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج سے بنگلور میں کھیلا جائے گا
بنگلور ………… بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج بدھ سے 13 اکتوبر تک بنگلور میں کھیلا جائے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جیسن کریجزا اور کیمرون وائٹ میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وکٹ کی کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں میں سے ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کریں گے۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ ان کی ٹیم بھارت کے خلاف کھیلنے کیلئے بے تاب ہے۔ ادھر بھارتی ٹیم کے کپتان انیل کمبلے نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم عالمی چیمپئن کے خلاف مقابلے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ انیل کمبلے نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 اکتوبر تک چندی گڑھ، تیسرا 29 اکتوبر سے 2 نومبر تک فیروز شاہ کوٹلہ اور 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 نمبر تک ناگپور میں کھیلا جائے گا۔
******** ********

مظفرآباد میں فٹ بال میچ آج کھیلاجائے گا
مظفر آباد ………… ڈیزاسٹراویئرنس یوم کی مناسبت سے سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی سٹیڈیم مظفرآباد میں (آج) بدھ کو شام چار بجے فٹ بال میچ کھیلا جائے گا۔ میچ کو مالی طورپر ایکشن ایڈ سپانسر کررہا ہے۔ یہ میچ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن مظفرآباد اور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن مانسہرہ کے درمیان کھیلاجائے گا۔میچ کے افتتاح کے موقع پر اکتوبر005ء کے زلزلہ کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا قیام کا حال ہی میں آزاد حکومت نے بذریعہ ایکٹ عمل میں لایا ہے۔ یہ اتھارٹی قدرتی آفات اور مصنوعی آفات کے عمل میں لائی گئی ہے ۔
****************
ایمیلی مورسیمو کریملن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راٶنڈ میں پہنچ گئیں
ماسکو ………… فرانس کی نامور ٹینس سٹار ایمیلی مورسیمو کریملن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راٶنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ علیز کارنٹ پہلے راٶنڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے اہم ایونٹ کے پہلے راٶنڈ میں فرانس کی ایمیلی مورسیمو بھرپور فارم میں نظر آئیں۔ میچ میں ایمیلی مورسیمو نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے علیز کارنٹ کو 6-7، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راٶنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
****************
لیٹن ہیوٹ آئندہ سال جنوری میں سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جلوہ گر ہوں گے
سڈنی ………… آسٹریلوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک لیٹن ہیوٹ آئندہ سال جنوری میں سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔ گذشتہ روز لیٹن ہیوٹ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کولہے کی سرجری کرانے کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں اور وہ مستقبل میں اپنا روایتی کھیل پیش کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل چار مرتبہ سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور وہ پانچویں مرتبہ اس ٹائٹل کو جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ ہیوٹ اس سے قبل 2000ء، 2001ء، 2004ء اور 2005ء میں سڈنی انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔ ہیوٹ کولہے کی انرجی کے باعث یو ایس اوپن اور ڈیوس کپ میں شرکت نہیں کر سکے تھے جس کے باعث وہ عالمی رینکنگ میں اس وقت 67 ویں نمبر پر ہیں۔
****************
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ٹونٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے (آج) ٹورنٹو پہنچے گی
ٹورنٹو ………… زمبابوے کی کرکٹ ٹیم چار ملکی ٹونٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے (آج) بدھ کو ٹورنٹو پہنچے گی۔ ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی سپورٹس انٹرنیشنل مارکیٹنگ کے چیئرمین نعمان نبی نے میڈیا کو بتایا کہ (آج) بدھ کو زمبابوے کے 14 کھلاڑی ٹورنٹو پہنچیں گے جبکہ ایک کرکٹر ہیملٹن مساکیڈزا امتحان کی وجہ سے (کل) جمعرات کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ زمبابوین کرکٹرز کو ویزے نہیں مل رہے جس کے باعث برمودا کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی چوتھی ٹیم کی حیثیت سے شامل کیا جا سکتا ہے۔
****************
پنجاب سپورٹس بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ (آج) شروع ہوگی
لاہور ………… پنجاب سپورٹس بورڈ انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ (آج) بدھ سے شروع ہوگی۔ چار روز جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں لاہور، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات اور سیالکوٹ سمیت 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ ناک آٶٹ سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کا فائنل 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
****************

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 211
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستانی, نیوز, مکمل, موقع, مقابلہ, آئی سی سی, آج, انگلش, امتحان, بہترین, خلاف, خان, خرم, روزہ, زلزلہ, شہر, شہزاد, شاندار, عمران, صالح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آلودگی سے پاک سپورٹس کار تیار !!! قیصرجی دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 02:26 AM
آلودگی سے پاک سپورٹس کار تیار وجدان دلچسپ اور عجیب 1 05-11-08 12:43 AM
پنجاب :نیب نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کلرک کے 60کروڑ روپے کے اکاؤنٹس کاسراغ لگا عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:43 AM
شوبزاینڈ سپورٹس بریکنگ نیوز--- -Breaking News ابن جلال خبریں 0 11-04-08 03:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger