واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سپورٹس کی خبریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-09-08, 06:08 PM   #1
سپورٹس کی خبریں
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 11-09-08, 06:08 PM


فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں میکسیکو کی ٹیم نے کینڈا کو 2-1سے ہرا دیا
میکسیکو(پاک ڈاٹ نیٹ) فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں میکسیکو کی ٹیم نے کینڈا کو 2-1سے ہرا دیا۔ گذشتہ روز دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا اور میکسیکو کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے یہ میچ 2-1 سے جیت لیا۔ کینیڈا کی ٹیم سے میچ کے دورا کئی غلطیاں سرزد ہوئیں جن کا اسے نقصان اٹھانا پڑا۔
........................
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی کے صدر علی اصغر ولیکا 20 سال کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی
کراچی(پاک ڈاٹ نیٹ) پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی کے صدر علی اصغر ولیکا 20 سال کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔کراچی کلب میں گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی اصغر ولیکا نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اسنوکو کا کھیل ملک میں کرکٹ سے بھی زیادہ مقبولیت حاصل کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اسنوکر کے فروغ کیلئے انہوں نے جوکام کیا وہ اس سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فوری طورپر پی بی ایس اے کا الحاق بحال نہ کیا تو شاید 14 سال میں پہلی بار پاکستانی کیوئسٹ عالمی چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی نہ کر سکیں ۔ اصغر ولیکا کے دور میں پاکستان کے محمد یوسف نے 1994ءمیں عالمی چیمپیئن شپ 1998ءمیں ایشیئن چیمپئین شپ اور 2006ءمیں ماسٹرز کپ کا اعزاز جیتا۔ جبکہ پاکستان نے 1993ءمیں ورلڈ چیمپئین شپ 1991-98اور 2007ءمیں ایشیئن چیمپئین شپ کی میزبانی کی 15 ستمبر کوہونے والے انتخابات میں عالم گیر شیخ صدر منور شیخ سیکرٹری ،واحد قادر سینیئر نائب صدر جاوید کریم نائب صدر اور انورعلی جعفری خازن کے امیدوار ہیں۔
........................
پی ایف ایف کا تکنیکی معاونت کیلئے النصر کلب سے معاہدہ
لاہور(پاک ڈاٹ نیٹ) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تکنیکی معاونت اور مارکیٹنگ کیلئے انٹرنیشنل پروفیشنل لنک گروپ النصر کلب سے دو سال کا معاہدہ کر لیا۔ فیفا ہاﺅس لاہور میں میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ احمد یار نے گذشتہ روز پریس کانفرنس میںبتایا کہ سعودی عرب کے آئی پی ایل سی اور دبئی کے النصر کلب کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔ جس کے تحت پاکستان میں فٹ بال کے فروغ اور ایونٹس کے انعقاد کے سلسلے میں تکنیکی معاونت ،میڈیا نیٹ ورکنگ اور مارکیٹنگ کے سلسلے میں مدد ملے گی ۔ معاہدے کے تحت پاکستانی فٹبالرز النصر کلب کی نمائندگی بھی کر سکیں گے۔ کلب کے نمائندہ نسی بابا ایڈی نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور اسی وجہ سے ان کے گروپ نے پاکستان میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔
........................
ڈنیلا ہینچوا اور پیٹی شنائیڈر کامن ویلتھ بنک کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میںپہنچ گیئیں
بالی۔ 11 ستمبر(پاک ڈاٹ نیٹ) ڈنیلا ہینچوا اور پیٹی شنائیڈر کامن ویلتھ بنک کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میںپہنچ گیئیں۔ جبکہ جل کیری بس اور مینگ یانگ دوسرے راونڈ میں اپنے اپنے میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیئیں گذشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کے میچ میں ٹاپ سیڈ ڈنیلا ہینچوا نے اولگا ساوچیک کو 6-1 اور 7-5سے اور سکینڈسیڈ پیٹی شنائیڈر نے مینگ ہانگ کو 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اورمیچ میں فراسیکا شون نے ریکگل ایمانمورادوا کو 6-3 اور 6-2 ہرا دیا اور سراٹا ڈوماچوسکا نے جل کیری بس کو سخت مقابلے کے بعد 6-3/6-7/ 5-7 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کواٹر فائنل تک رسائی حال کر لی۔
........................
انٹر ڈسٹرکٹ یوتھ انڈر 17 فٹ بال ٹورنامنٹ کے انتخاب کیلئے اٹک کی ٹیم کے ٹرائلز کل ہوں گے
اسلام آباد(پاک ڈاٹ نیٹ) پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام منقعد ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ یوتھ انڈر 17 فٹ بال مقابلوں کیلئے ضلع اٹک کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کل 13 ستمبر کو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ انڈر فٹ بال مقابلے 18 سے 22 ستمبر تک پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہو گا۔
........................
گیلس سائمن ،کارلوس مویا اور فلورینٹ سیرا رومانیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میںپہنچ گئے
بوخارست(پاک ڈاٹ نیٹ) گیلس سائمن ،کارلوس مویا اور فلورینٹ سیرا رومانیہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کواٹرافائنل میںپہنچ گئے۔ جبکہ نیکولس الما گرو دوسرے راونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میںفرانس کے سکینڈ سیڈٹینس کھلاڑی گیلس سائمن نے سپین کے ربرٹ مونٹانس کوسٹریٹ سئس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کواٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سپین کے گلرموگارشیا لویند نے ہم وطن تھرڈسیڈ نیکولس الماگرد کو 6-4 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست سے دو چار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ ایک اور میچ میں سپین کے کارلوس مویا نے ہم وطن پابلو اینڈ یو جار کو 6-3/7-6 اور 8-6 سے ہرا کر کواٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ فرانس کے فلورنیٹ سیرا نے اٹلی کے پوٹیٹو سٹراس کو 7-5/0-6اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل
تک رسائی حاصل کی۔
........................
ورلڈ ماسٹر گیمز 26 ستمبر سے کوریا کے شہر بوسان میں ہونگے
رحیم یار خان(پاک ڈاٹ نیٹ) ورلڈ ماسٹر گیمز 26 ستمبر تا 2 اکتوبر کوکوریا کے شہر بوسان میں ہونگے۔ جس میں دینا بھر سے 110ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گے۔ پاکستان کی پانچ نیشنل ٹیمیں بھی گیمز کے مختلف ایونٹس میں حصہ لے گی۔ یہ بات پاکستان آلیش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طیب گیلانی نے جمعرات کو(پاک ڈاٹ نیٹ) سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ گیمز میں 5 رکنی کی ٹیم شرکت کرے گی جس میں تین کھلاڑی اور آفیشلز شامل ہونگے۔ ورلڈ ماسٹر گیمز میں پہلی مرتبہ پاکستان کی آلیش ٹیم حصہ لے گی اور امید بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کرئے گی ۔ طلب گیلانی نے مزید پاکستان اورخاص کرسندھ کے مشہور ”ملا کھٹرا“ کی طرح ہی جدید انداز میں کھیلا جاتا ہے اور اس طرح یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ملاکھڑا اور ایک گیم کے دو مختلف نام میں انہوں نے ورلڈ ماسٹر گیمز میں حصہ لینے۔۔ ٹیم 20 ستمبر 2008ءکے بعد کی بھی دن کوریا روانہ ہو جائے گی ٹیم کے ورلڈ ٹیم کے ورلڈ ماسٹر کیمز میں شرکت کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
........................
میکسیکو کے سٹرائیکر کیوتھو مک بلدنکو نے انٹرنیشنل مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
میکسیکو(پاک ڈاٹ نیٹ)میکسیکو کے سٹرائیکر کیوتھو مک بلدنکو نے انٹرنیشنل مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ روز کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائی میچ سے قبل میکسیکو کے سٹرائیکر نے انٹرنیشنل مقابلوں سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا۔ یہ ان کے کیرئیر کا 100 واں میچ تھا۔ 35 سالہ بلانکو انٹرنیشنل کیرئیر میں میکسیکو کی طرف سے 34 گول اسکور کئے ہیں۔ انہوں نے یکم فروری 1995ءکو یوراگوئے کے خلاف پہلا بین الاقوامی فٹ بال میچ کھیلا تھا۔ اس کے علاوہ وہ دو ورلڈ کیا مقابلوں میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلانکو نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پہلے ہی کر چکے ہیں اور انہوں نے بہت سوچ وبچار کے بعد دوستوں اور عزیزوں سے مشاورت کے بعد ۔۔۔ فیصلہ کیا ہے۔
........................
فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں آسٹریلیا نے ازبکستان کو ہرا دیا
بیجنگ(پاک ڈاٹ نیٹ) فٹ بال ورلڈ کپ 2010 کوالیفائنگ را¶نڈ میں ایشیا زون کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے ازبکستان کو 1-0 سے ہرا دیا جبکہ متحدہ عرب امارات اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ آسٹریلیا کی فتح کے بعد ازبکستان کی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ قطر اور بحرین کے درمیان کھیلا جانے والا کوالیفائنگ میچ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا۔ گروپ بی میں سعودی عرب کی ٹیم سرفہرست ، جمہوریہ کوریا کی ٹیم دوسرے جبکہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم سب سے پیچھے ہے۔
........................
اسٹیوہارمسن کی کا¶نٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی ،5 وکٹیں حاصل کیں
لندن(پاک ڈاٹ نیٹ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےلئے خوش آئند خبر یہ ہے کہ کافی عرصہ سے فٹنس مسائل سے دو چار رہنے والے فاسٹ با¶لر اسٹیو ہارمسن مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کے بعد وہ کا¶نٹی کرکٹ میں بھی شاندار انفرادی کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر رہے ہیں۔ اسٹیو ہارمسن چینی درھم کی طرف سے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کر کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے صرف 84 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کو شدید مشکلات سے دو چار کیا۔
........................
ڈربی شائر کے فاسٹ با¶لر کیون ڈین نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
لندن(پاک ڈاٹ نیٹ) ڈربی شائر کے فاسٹ با¶لر کیون ڈین نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور وہ رواں سیزن کے اختتام پر فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیںگے۔ 32 سالہ ڈین رواں کا¶نٹی سیزن میں اپنا آخری میچ (کل )ہفتہ کو واروکشائر کا¶نٹی کے خلاف کھلیںگے۔ ڈربی شائر کا¶نٹی کے سربراہ جان مورس نے کیون ڈین کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلا شبہ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو کئی مرتبہ عمدہ انفرادی کارکردگی سے فتح یاب کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کا¶نٹی کرکٹ کے بہترین با¶لر ہیں۔ کا¶نٹی کےلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
........................
فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ را¶نڈ کا دوسرا مرحلہ 15 اکتوبر سے شروع ہوگا
جوہانسبرگ(پاک ڈاٹ نیٹ) فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ را¶نڈ کا دوسرا مرحلہ 15 اکتوبر سے شروع ہوگا اور جمہوریہ کوریا کی ٹیم ایران کے خلاف اس کی سرزمین پر اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی سزمین پر فٹ بال میچ کھیلے گی۔ ازبکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم قطر کے مد مقابل میدان میں اترے گی۔
........................
فٹ بال ورلڈ کپ 2010ءکو کوالیفائنگ را¶نڈ کے میچ میں زمبیا کی ٹیم نے ٹوگو کو 1-0 سے ہرا دیا
چلیلا بومبوے(پاک ڈاٹ نیٹ) فٹ بال ورلڈ کپ 2010ءکو کوالیفائنگ را¶نڈ کے ایک میچ میں زمبیا کی ٹیم نے ٹوگو کو 1-0 سے ہرا دیا۔ یہ میچ جیتنے کے بعد زمبیا کی ورلڈ کپ 2010ءکیلئے کوالیفائی کرنے کی امید پیدا ہوگئی۔ دوسری طرف ٹوگو کی ٹیم اس مرتبہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرتی نظر نہیں آ رہی۔ گذشتہ روز دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا اور زمبیا نے یہ میچ 1-0 سے جیت لیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول فلیکس کٹونگونے سکور کیا۔ زمبیا کی ٹیم اپنے گروپ میں چار میچ کھیل کر سات پوائنٹ حاصل کر چکی ہے۔ ٹوگو نے جرمنی میں ہونے والے ورلڈ کپ 2006ءکیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
........................
ڈیوس کپ سیمی فائنل مقابلے 19 ستمبر سے شروع ہوںگے
بیونس آئرس(پاک ڈاٹ نیٹ) ڈیوس کپ سیمی فائنل مقابلے 19 ستمبر سے شروع ہوںگے۔ بیٹ آف فائیو سیمی فائنل مقابلوں کیلئے امریکہ ، سپین ، ارجنٹائن اورروس کی ٹیموں نے کوالیفائی کر رکھا ہے۔ سیمی فائنل میں امریکہ کا مقابلہ سپین سے ہوگا جبکہ ارجنٹائن کی ٹیم روس کے مدمقابل میدان میں اترے گی۔ پہلا دو فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل 21 نومبر سے شروع ہوگا۔ امریکہ اور سپین کے درمیان میچ میڈرڈ جبکہ روس اور ارجنٹائن کے درمیان میچ بیونس آئرس میں کھیلا جائے گا۔
........................
رافیل ندال ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں اپنے ملک کی ٹیم کی قیادت کریںگے
میڈرڈ(پاک ڈاٹ نیٹ) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار سپین کے رافیل ندال ڈیوس کپ کے سیمی فائنل میں اپنے ملک کی ٹیم کی قیادت کریںگے۔ ڈیوس کپ سیمی فائنل دفاعی چیمپئن امریکہ اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ رافیل ندال کو اس بیٹ آف فائیو مقابلے کیلئے سپین کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سیمی فائنل مقابلے 19 سے 21 ستمبر تک میڈرڈ میں کھیلے جائیںگے تمام مقابلے کلے کورٹ پر ہوںگے۔ سیمی فائنل کیلئے سپین کی ٹیم رافیل ندال ، ڈیوڈ فیرر، فرنینڈو رڈاسکو، فلیکنو لوپیز اور ایمیلو سانچز پر مشتمل ہے جبکہ امریکہ کی ٹیم پیٹرک میکنور ، رینیڈی راڈک، تیسم کرے، مائیک برائن او رباب برائن پرمشتمل ہے۔
........................
سنتھ جے سوریا اور جنوبی افریقہ کے کلب ڈالفنز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
ڈربن(پاک ڈاٹ نیٹ) سری لنکا کے سٹار آل را¶نڈر سنتھ جے سوریا اور جنوبی افریقہ کے کلب ڈالفنز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور وہ آئندہ ماہ شروع ہونے والے ایونٹ میں ڈالفنز کی نمائندگی کریںگے البتہ وہ دسمبر میں ہونے والی ٹوئنٹی ۔20 میچز چیلنج میں ڈالفنز کی طرف سے نہیں کھیل سکیںگے کیونکہ وہ پہلے ہی آئی پی ایل کیلئے ممبئی انڈینز کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں۔ ڈالفنز کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ جے سوریا کا ان کے کلب کے ساتھ وابستہ ہونا ایک اعزاز سے کم نہیں ہے کیونکہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کوکھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ جے سوریا نومبر کے پہلے ہفتے جنوبی افریقہ پہنچیںگے اور نومبر کے وسط میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں ڈالفنز کی نمائندگی کریںگے جس کے بعد وہ ٹوئنٹی ۔20 کرکٹ سیریز کھیلیںگے۔
........................
امریکی ٹینس سٹار جیمز بلیک ڈیوس کپ سیمی فائنل میچ نہیں کھلیںگے
نیویارک(پاک ڈاٹ نیٹ) جیمز بلیک فنٹس مسائل کے باعث سپین کے خلاف ڈیوس کپ ٹینس سیمی فائنل مقابلے میں شرکت نہیں کریںگے۔ گذشتہ روز انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا اور ان کی جگہ سیم کرے کو امریکی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ امریکہ اور سپین کے درمیان یہ مقابلے 19 سے 21 ستمبر تک میڈرڈ میں ہوںگے۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں امریکہ کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
........................
زمبابوے کی ٹیم کینیا میں کھیلی جانے والی سہ ملکی کرکٹ سیریزمیں حصہ لینے کیلئے 14اکتوبر کو نیروبی پہنچے گی
نیروبی(پاک ڈاٹ نیٹ) زمبابوے کی ٹیم کینیا میں کھیلی جانے والی سہ ملکی کرکٹ سیریزمیں حصہ لینے کیلئے 14اکتوبر کو نیروبی پہنچ رہی ہے۔ اس سیریز میں میزبان ملک کینیا کے علاوہ آئر لینڈ زمبابوے شامل ہوںگے۔رواں سال مارچ میں سیاسی تنازعات کے باعث زمبابوے اور نیروبی میں معاملات سدر مہری کا شکا رہوگئے تھے مگر بعد ازاں زمبابوے نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا تھا۔8 روزہ ٹورنامنٹ کے میچزنیروبی جم خانہ کلب کرکٹ گرا¶نڈ پر کھیلے جائیںگے۔
........................
عثمانیہ اور کلشن راوی کی ٹیمیں پہلے رمضان المبارک فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
اسلام آباد(پاک ڈاٹ نیٹ) گلشن راوی گراﺅنڈپر گڑھی شاہو یونائٹڈ فٹ بال کلب اینڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام پہلے رمضان المبارک سے اے سائیڈ فٹ بال ٹورنامن کے مقابلے جاری ہے۔ تیسر کوارٹر فائنل میں گلش راوی (اے) نے افشان کلب کو تین کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ اس س قبل عثمانیہ کلب کی ٹیم نے بھی اپنا میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
........................
جہلم میں پہلا آل پنجاب رمضان المبارک دو روزہ سنوکر ٹورنامنٹ 18 ستمبر سے شروع ہوگا
اسلام آباد(پاک ڈاٹ نیٹ) جہلم میں پہلا آل پنجاب رمضان المبارک دو روزہ سنوکر ٹورنامنٹ 18 ستمبر سے شروع ہوگا ۔ ٹورنامنٹکے چیف آرگنائزر محمد جاوید بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علی سنوکر اینڈ فٹنس سنٹر مشین محلہ نمبر دو جہلم میں 18اور 19 ستمبر کو منعقد ہونے والے اس سنوکر ٹورنامنٹ میںجہلم اور دینہ کے کھلاڑیوں کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، ، گجرات، منڈی بہا¶الدین، راولپنڈی ، میرپور سمیت دیگر کئی ایک اضلاع سے بھی سنوکر کے اہم کھلاڑی شرکت کریںگے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام بیرونی کھلاڑیوں کو قیام وطعام کی سہولت بھی ٹورنامنٹ کمیٹی فراہم کر ے گی۔جاوید بٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے فاتح کو ٹرافی اور دس ہزار نقدم جبکہ رنر اپ کو ٹرافی اور پانچ ہزار روپے نقدم انعام دیا جائے گا جبکہ تمام کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیںگے۔
........................

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 198
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاک, پاکستانی, ڈاٹ, نظر, مکمل, مقابلہ, مسائل, ایران, امریکہ, بہترین, جیت, خوش, خلاف, خان, خبر, دبئی, روزہ, رمضان, سال, سری لنکا, شہر, علی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی پاسپورٹس کنعان English Literature and Books 0 28-06-10 06:38 AM
»سپورٹس بریکنگ نیوز« ابن جلال کھیل اور کھلاڑی 2 09-11-08 04:01 AM
علاقائی،قومی ،بین القوامی اور سپورٹس اور بزنس کی تازہ ترین خبریں۔۔۔۔۔(ان پیج میں) ابن جلال خبریں 0 19-09-08 10:26 PM
کرکٹ:نعیم صدیقی اسپورٹس کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئی عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 13-04-08 09:40 AM
پنجاب :نیب نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کلرک کے 60کروڑ روپے کے اکاؤنٹس کاسراغ لگا عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:43 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger