|
سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

05-01-08, 08:14 AM
سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے والی ٹیم’تکنیکی ماہرین‘ پر مشتمل ہے۔
پاکستان کی سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں مدد کے لیے برطانوی تفتیشی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین کی ٹیم جمعہ کو پاکستان پہنچ گئی ہے۔
پاکستان آنے والی تحقیقاتی ٹیم پانچ افراد پر مشتمل ہے۔
یہ ٹیم سکاٹ لینڈ یارڈ کے انسدادِ دہشتگردی یونٹ کے ماہر سراغ رسانوں پر مشتمل ہے اور ان کی پاکستان آمد صدر پرویز مشرف کی جانب سے سانحۂ لیاقت باغ کی تحقیقات پر عدم اطمینان کے اظہار کےاگلے ہی دن ہوئی ہے۔
بے نظیر بھٹو کا قتل، خصوصی ضمیمہ
قتل کی تحقیقات سے مطمئن نہیں: مشرف
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے والی ٹیم’تکنیکی ماہرین‘ پر مشتمل ہے۔
صدر پرویز مشرف نےجمعرات کو ایک اخباری کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ اس سانحے کی حالیہ تحقیقات سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن سے سکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین بھیجنے کی درخواست کی تھی۔
ستائیس نومبر سنہ 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد اس واقعے کی تفتیش پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اس واقعے کی تحقیقات اقوامِ متحدہ کے انکوائری کمیشن سے ککروانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس قتل کی تحقیقات لبنان کے مقتول وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کی تفتیش کی طرز پر چاہتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے پاس اس واقعے سے متعلق جو ثبوت موجود ہیں وہ صرف اقوامِ متحدہ کے انکوائری کمیشن کے حوالے ہی کیے جا سکتے ہیں۔
ادھر پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے یہ بھی کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین کو محض الزامات کی بنیاد پر کسی فرد سے تفتیش کی اجازت نہیں ہو گی اور اگر تفتیش کے دوران کسی حکومتی اہلکار یا کسی شخص کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد سامنے آئے تو پھر ان سے پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ غیر ملکی ماہرین کی آمد سے ان’ سازشی افواہوں‘ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی جو بےنظیر بھٹو کے قتل کے بعد سے گردش میں ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستانی حکام نے کسی سیاسی رہنما کے قتل کے لیے سکاٹ لینڈ یارڈ کی مدد لی ہواور اس سے قبل پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان اور پھر خود بےنظیر بھٹو کے بھائی مرتضٰی بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے بھی سکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین کو طلب کیا گیا تھا۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|