|
سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال

20-11-07, 09:08 AM
سکھر….............ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ اور میڈیا پر پابندیوں کے خلاف سکھر میں صحافیوں نے چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کی ۔سکھر پریس کلب میں علامتی بھوک ہڑتال کے دوران صحافیوں نے ایمرجنسی کے نفاذ اور میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ میڈیا کو اظہار رائے کی آزادی دی جائے۔پاکستان پیپلزپارٹی ، متحدہ مجلس عمل اور تاجروں سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جیو ٹی وی سمیت دیگرنجی ٹی وی چینلز کو فوری طور پر کھولا جائے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|