|
سکیورٹی فورسز نے امریکا و نیٹو کا فوجی سازو سامان ضبط کرلیا

02-01-12, 05:12 AM
اسلام آباد (ثناء نیوز ) سیکیورٹی فورسز نے امریکا اور نیٹو کے حساس فوجی سازو سامان ضبط کرلیے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان رینجرز نے سکیورٹی وجوہات پر سامان ضبط کیا ہے، رینجرز عہدیداروں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے احکامات جاری ہونے تک تمام فوجی سازو سامان انہی کے زیر قبضہ رہیں گے۔ سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ فوجی ساز وسامان 250 کنٹینرز میں بند ملے جو اب پورٹ قاسم کے احاطے میں رکھے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی فوجی سازو سامان کی ضبطی ایسے حالات میں ہوئی ہے کہ امریکا نے چند روز قبل اپنے تمام فوجی سازو سامان اور اسلحہ پاکستان سے منتقل کرنے کے پلان کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوجی ساز وسامان کی مالیت کئی ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے اور امریکی حکام نے ان تمام فوجی ساز وسامان کے تحفظ و سلامتی پرگہری تشویش ظاہر کی ہے کیونکہ ان میں ڈمپرز، طیارہ شکن بندوقیں اور ان کے کیر برس، مواصلاتی نظام کو غیر کارگر کرنیوالی خصوصی گاڑیاں اور عصری اسلحہ شامل ہیں۔
جنگ پنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|