واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سہ ملکی ارکان پارلیمنٹ کا سیمینار، اٹھاون ٹو بی موضوع سخن رہا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-04-08, 02:00 PM   #1
سہ ملکی ارکان پارلیمنٹ کا سیمینار، اٹھاون ٹو بی موضوع سخن رہا
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 23-04-08, 02:00 PM

سہ ملکی ارکان پارلیمنٹ کا سیمینار، اٹھاون ٹو بی موضوع سخن رہا
اسلام آباد ( طاہر خلیل/نمائندہ جنگ) منگل کو اسلام آباد میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کے ارکان پارلیمنٹس کے مشترکہ سیمینار میں 58(2) بی کے صدر کے تحلیل اسمبلی کا صوابدیدی اختیار ، تینوں ملکوں کے پارلیمنٹرینز کا موضوع سخن بنا رہا ۔ اس سیمینار کا اہتمام پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاسٹ) نے کیا تھا۔ جس میں ملک کی قابل ذکر جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹس نے اظہار خیال کیا ۔ افغان پارلیمنٹرینز کی دلچسپی تھی کہ جمہوری نظام میں کیا چیک اینڈ بیلنس ہونے چاہئیں اور صدر اور وزیراعظم کے اختیارات میں توازن کیلئے کیا ہونا چاہئے۔ پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ (قائداعظم) کے رہنما اور پارلیمانی حقوق انسانی کمیشن کے سربراہ ریاض فتیانہ ، بھارتی راجیہ سبھا کی سابق ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر نجمہ ہیبت اللہ ، افغان پارلیمنٹرینز انجینئر محمد آصف ، خانم طیبہ زاہدی، میر زاہد، خانم جج راحیلہ ، سید ہاشم فولاد نے اس مکالمے میں اظہار خیال کیا۔ افغان پارلیمنٹرینز کا کہنا تھا کہ محفوظ جمہوریت کی اڑان کیلئے تجربہ کار پائلٹ کی ضرورت ہے تاکہ کریش لینڈنگ سے بچا جاسکے اور محفوظ لینڈنگ ہوسکے ۔ افغان پارلیمنٹرینز نے کہا کہ ہمارے ہاں پارلیمنٹ شباب پر نہیں، یہ بچہ پارلیمنٹ ہے۔ اسے گھٹنوں کے بل چلنے دیں جس پر ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہمارے ہاں دو مرتبہ خاتون (بے نظیربھٹو) وزیراعظم رہی ہیں اور پہلی مرتبہ ایک خاتون قومی اسمبلی کی اسپیکر منتخب ہوئی ہیں ۔ کابینہ بن گئی ہے۔ اگلے مرحلے میں اس میں خواتین کی نمائندگی بھی ہوگی ۔ بھارتی ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر نجمہ ہیبت اللہ نے ریاض فتیانہ کو یاد دلایا کہ آپ کی موجودہ کابینہ میں بھی ایک خاتون وزیر ہیں جن کا نام ہے بیگم تہمینہ دولتانہ، افغان پارلیمنٹرینز نے اپنے پاکستانی ہم منصب نشینوں سے پوچھا کہ وزیروں کو کیسے پریشرائز کیا جائے۔ ریاض فتیانہ نے جواب دیا کہ آپ پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات اور تحریکوں کے ذریعے وزیروں پردباؤ ڈال سکتے ہیں۔ افغانیوں نے پھر سوال کیا کہ کسی وزیر کو کیسے نکالا جائے تو ڈاکٹر نجمہ ہیبت اللہ نے کہا کہ وزیر کو صرف وزیراعظم ہی برطرف کرسکتا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 307
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, وزیراعظم, قائداعظم, موجودہ, اللہ, جواب, خواتین, صوابدیدی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اٹھارہ سال بعد بابری مسجد کیس کی سماعت شروع جاویداسد خبریں 0 24-08-10 04:31 PM
پیپلزپارٹی فرانس کی جانب سے سینٹرل ایگز یکٹو اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کا خیر مقدم خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:18 AM
:::‌گوگل کا آن لائن انسائیکلوپیڈیا کا آغاز ، منصوبے کے تحت ہر موضوع پر مواد اکٹھا کیا جائے گا ::: ابو کاشان خبریں 0 18-12-07 11:36 AM
جیو کی بندش پر امر یکا کی سنگین تشویش ،حکومت پاکستان پابندی اٹھا کر پروگرام شر وع کر نے کی فوری اجازت دے،امر یکی سفیر خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 09:17 AM
بینظیر کی سیکورٹی کے جامنگ آلات کی ناکامی نے سوالات اٹھادیئے عبدالقدوس خبریں 0 25-10-07 08:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger