|
سہ ملکی ٹورنامنٹ :بھارت کو ہرا کر پاکستان نے فائنل جیت لیا

15-06-08, 08:06 PM
سہ ملکی ٹورنامنٹ :بھارت کو ہرا کر پاکستان نے فائنل جیت لیا
ڈھاکا، بنگلہ دیش (جنگ نیوز) سلمان بٹ اور یونس خان کی پُر اعتماد سنچریوں کی بدولت پاکستان نے روایتی حریف اور فیورٹ بھارت کو 25/ رنز سے شکست دے کر سہ فریقی ٹورنامنٹ جیت لیا اور بھارت سے گروپ میچ میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ پاکستان نے 1999ء کے بعد بھارت کے خلاف کسی ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ شعیب ملک کی کپتانی میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم نے پاکستان کو گزشتہ سال ٹوئنٹی 20/ ورلڈکپ فائنل میں شکست دی تھی، اس ہار کے ساتھ بھارت کا ون ڈے ر ینکنگ میں تیسرے نمبر پر آنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ چار دن قبل بھارت نے پاکستان کو 140/ ر نز سے ہرایا تھا۔ پاکستان نے 3/ وکٹ پر 315/ رنز بنائے جواب میں بھارتی ٹیم 290/ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مہندر سنگھ دھونی سب سے آخر میں آؤٹ ہوئے انہوں نے 64/ رنز بنائے، فاسٹ بولر عمر گل نے 57/ رنز دیکر 4/ اور شاہد آفریدی نے 56/ رنز دیکر د و کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جیو سوپر نے یہ دلچسپ میچ براہ راست نشر کیا، یونس خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا، سلمان بٹ کو فائنل میں سنچری بنانے پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اور کار کا انعام ملا۔بھارتی اننگز میں یووراج سنگھ نے 59/ گیندوں پر 56/ رنز بنائے، تاہم مقامی امپائر نادر شاہ نے کم از کم دو بار انہیں ناٹ آؤٹ دیا گوتم گمبھیر 40/ یوسف پٹھان 25/ روھت شرما اور سریش رائنا 24,24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی اننگز کے ہیرو اوپنر سلمان بٹ اور اسٹار بیٹسمین یو نس خان تھے، سلمان بٹ 129/ رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے یونس خان 99/ گیندوں پر 108/ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں نے دوسرے وکٹ پر 205/ ر نز بنا کر بھارتی بولنگ کا جلوس نکال دیا، ابتدائی دونوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے 30/ سالہ یونس خان اور سلمان بٹ نے اننگز کا آغاز سست روی سے کیا 20/ اوورز میں 75/ رنز بنے، سلمان بٹ نے 129/ رنز 136/ گیندوں پر اسکور کئے انہوں نے 3/ چھکے اور 12/ چوکے مارے یونس خان کی اننگز میں 3/ چھکے اور 8/ چوکے شامل تھے۔ مصباح الحق نے 21/ گیندوں پر 33/ رنز بنائے، بھارتی لیگ اسپنر پیوس چاولہ کے 10/ اوورز میں 85/ رنز بنے، عرفان پٹھان نے 59/ رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان بٹ نے ساتویں ون ڈے اور بھارت کے خلاف پانچویں سنچری بنائی آخری دس اوورز میں پاکستان نے 90/ رنز بنائے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|