واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سیاستدانوں' جرنیلوں اور افسر شاہی پر تنقید کرنے والے عوام خود کیا کررہے ہیں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-10, 06:56 PM   #1
سیاستدانوں' جرنیلوں اور افسر شاہی پر تنقید کرنے والے عوام خود کیا کررہے ہیں؟
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 15-12-10, 06:56 PM

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ پی پی اور (ن) لیگ میں اقتدار کے لئے نورا کشتی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری ' نواز شریف ' گیلانی اور مولانا فضل الرحمن اپنے اثاثے ظاہر کر دیں تو میں بینکوں میں موجوداپنی رقم حکومت کو دیدوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ آر جی ایس ٹی لگا تو سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی عیاشیوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب عوام کے حقوق کے لئے لانگ مارچ کریں گے تو وہ مارچ گوجرانوالہ میں نہیں رکے گا۔
پچھلے دنوں نواز شریف نے بھی ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نہ صرف وفاقی حکومت پر گڈ گورننس نہ ہونے کا الزام عائد کیا تھا بلکہ پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس خطاب میں نواز شریف کے پہلے دور والی جھلک نظر آتی تھی اور یہ تاثر ملا تھا کہ نواز شریف نے اب صحیح معنوں میںعوام کی قیادت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ بہت جلدایک نئے کردار کے ساتھ سیاسی افق پر سامنے آنے والے ہیں۔
عمران خان اور نواز شریف کے عوامی اجتماعات سے خطابات کو اگر غور سے پڑھا جائے تو یہ بات روز روشن یک طرح عیاں ہوکر سامنے آتی ہے کہ دونوں قائدین حالات کو ان کے درست تناظر میں دیکھ رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے ملک اور قوم کی بقا کے لئے کوئی واضح کردار ادا نہ کیا تو یہ حالات ایسے مقام پر جاپہنچیں گے کہ پھرانہیں کوئی بھی درست نہیں کرسکے گا۔
درحقیقت ملک کو ایک حقیقی انقلاب کی ضرورت ہے جو ہر طبقے میں پائے جانے والے بگاڑ کو درست کر دے۔ اگر ہم یہ کہیں کہ ملک میں موجود تمام تر خرابیوں کے ذمہ دار صرف حکمران ہیں تو غلط ہوگا۔ اس ملک کو جتنا نقصان سیاستدانوں نے پہنچایا ' اس سے بڑھ کر فوجی ڈکٹیٹروں نے پہنچایا۔ بیورو کریسی نے دونوں ہاتھوں سے اس ملک کو لوٹا۔ صنعت کاروں اور بڑے جاگیرداروں نے بھی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ مل مل کر دھوئے۔ عوام نے بھی اپنے حصے کی ذمہ داریوں کو نہ پہچانا اور جو جی میں آیا وہ کیا۔ اس تناظر میں اگر کوئی بھی انقلاب آئے تو اس سے تمام طبقوں میں تبدیلی آنی چاہیے ورنہ یہ ایک بے مقصد انقلاب ہوگا۔ یہ درست ہے کہ سیاستدان ' جرنیل اور افسر شاہی اس ملک کا بیڑہ غرق کرنے میں پیش پیش رہے ہیں لیکن کیا عوام نے اس ملک کو کبھی اپنا ملک سمجھا ' یہ نکتہ بھی سمجھنا چاہیے۔
درحقیقت ملک میں کوئی بھی مارشل لاء کامیاب نہیں ہوسکتا تھا اگر عوام آمروں کا ساتھ نہ دیتے۔ عوام میں ایک پڑھا لکھا طبقہ صحافیوں اور وکیلوں کا ہے اور کون نہیں جانتا کہ بڑے بڑے صحافیوں نے اگر اپنے کالموں میں جرنیلوں کو خوش آمدید کہا تو بڑے بڑے وکیل راہنمائوں نے آمریت کو اپنا کندھا پیش کیا اور عدالتوں میں پی سی او کا دفاع بھی کیا۔ جہاں تک عام لوگوں کا تعلق ہے تو انہوں نے ہر وہ کام کیا اور ابھی تک کر رہے ہیں جس سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔ ہم لوگ ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں اور کوئی پولیس اہلکار اگر ہمیں روک لے تو چالان کروانے کے بجائے اسے رشوت دے کر خلاصی حاصل کرلیتے ہیں۔ چور بازاری کا رونا روتے ہیں لیکن کسی دکاندار سے تعرض نہیں کرتے کہ وہ 10روپے کی چیز 20روپے کی کیوں بیچ رہا ہے۔ اپنے گھر میں ہوں تو صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھتے ہیں اورگھر سے باہر ہوں تو سڑک یا گلی میں ہی تھوک پھینک دیتے ہیں۔ پارکوں میں کچرا ڈرم پڑے ہوتے ہیں لیکن کیلے کے چھلکے ' مالٹے کے چھلکے ' جوس کے خالی ڈبے اور ا س طرح کی دیگر چیزیں اپنے ارد گرد پھینک دیتے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ اپنے بچوں کو بھی یہ نہیں سکھاتے کہ وہ جوس کے خالی ڈبے یا چپس کے خالی پیکٹ کچرا ڈرم میں پھینکیں۔ نتیجہ یہ کہ پارک گندگی سے اٹ جاتے ہیں اور کچرا ڈرم خالی پڑے رہتے ہیں۔ سگریٹ پی کر اسے فرش پر ہی مسل دیتے ہیں۔ محلے کی بجلی چلی جائے تو ہر شخص یہ سوچ کر گھر میں ہی بیٹھا رہتا ہے کہ کوئی دوسرا محلہ دار شکایت درج کرا دے گا۔
اپنے ارد گرد لاتعداد برائیاں دیکھتے ہیں لیکن انہیں روکنے کے بجائے خود بھی اس کا حصہ بن جاتے ہیں۔ شادی بیاہ کے کھانے کو اتنی بے دردی سے ضائع کرتے ہیں کہ آدھے سے زیادہ کھانا کچرا گھروں کی نذر ہو جاتا ہے۔ گاڑی یا موٹر سائیکل چلاتے ہیں تو پیدل چلنے والوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے۔بل جمع کرانے کے لئے لائن میں کھڑا ہونا پڑے تو لائن توڑنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ ہر شخص دوسرے سے آگے نکلنے کے چکر میں لگا رہتا ہے۔
خود بھی گالیاں دیتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی گالیاں سکھا دیتے ہیں۔ بچوں کو ساتھ بٹھا کر اخلاق باختہ فلمیں دیکھتے ہیں اور انہیں جی بھر کے جھوٹ بولنا بھی سکھاتے ہیں۔ مثلاً گھر میں ہوں گے اور کوئی ملنے آئے گا تو بچے سے کہیں گے کہ کہہ دو ابو گھر میں نہیں ہیں۔ اسلام آباد میں کال سنیں گے اور کال کرنے والوں کو بتائیں گے کہ میں تو لاہور میں ہوں۔
نواز شریف ہوں یا عمران خان ' انہیں چاہیے کہ ان معاملات کو بھی اپنی تقریروں کا حصہ بنائیں اور لوگوں کو آئینہ دکھائیں کہ سیاستدان اور بیورو کریسی کے ساتھ ساتھ وہ خود کیا کر رہے ہیں؟
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 89
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (16-12-10), رضی (15-12-10)
پرانا 15-12-10, 08:56 PM   #2
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,819
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

،
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (16-12-10)
جواب

Tags
کوششوں, ٹریفک, پولیس, پاکستان, نواز شریف, چور, نظر, موٹر سائیکل, آئینہ, الزام, اسلام, بچوں, جھوٹ, خوش, خان, زرداری, شخص, عمران, عمران خان, غلط, غرق, صنعت, صحیح, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 07:27 PM
الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ جاویداسد خبریں 1 24-08-10 11:23 PM
پاکستان پر حملہ: سرحدوں کے محافظ کہاں ہیں؟ حیدر خبریں 9 14-05-10 02:11 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
مفاہمتی عمل سے ملکی استحکام اور عوام فلاح کے مقاصد حاصل ہوں گے،گورنر سندھ عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger