واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سیاسی بنیاد پر قرض معافی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا: چیف جسٹس، قرضوں کی موثر پالیسی وضع کی جائے ،

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-10, 04:01 PM   #1
سیاسی بنیاد پر قرض معافی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا: چیف جسٹس، قرضوں کی موثر پالیسی وضع کی جائے ،
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 29-10-10, 04:01 PM

2010 : اکتوبر-29
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے گزشتہ دو برس کے دوران معاف کرائے گئے بنک قرضوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے تمام بنکوں کومرکزی بنک سے مل کر قرض وصولی کی موثر پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی بنیاد پر قرض معافی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ دوسری جانب سٹیٹ بنک کے گورنر نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ قرض معافی کے کیس میں جائز اور دانستہ نادہندگی کی وجوہات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی تو طلب کردہ50 بڑے نادہندگان میں سے آٹھ کے نمائندے وہاں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کاروباری ادارے کا جائز ایشو ہو تو اسے رعایت دی جاسکتی ہے تاہم سیاسی بنیاد پر قرض معافی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ قرض معافی کا عمل اب بھی جاری ہے جو غیرذمہ داری کا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ قرض و صولی کیلئے سٹیٹ بنک پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لیے کم از کم اب تو قرض معافی کا عمل روک کر حالیہ قرضوں کی واپسی کو ہی یقینی بنایا جائے۔چیف جسٹس نے سٹیٹ بنک کے وکیل اقبال حیدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اب انگلی پکڑ کر تو نہیں چلائے گی ۔وکیل اقبال حیدر نے کہا کہ مرکزی بنک کے نئے گورنر قرضوں کی ریکوری کے لئے بہت سنجیدہ ہیں ۔ عدالت میں گورنرسٹیٹ بنک کا خط بھی پیش کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ قرض حقیقی اور جائز طور پر معاف ہوئے جبکہ دانستہ نادہندگی کی الگ وجوہات ہیں۔ چیف جسٹس نے ایک قرض معاف کرانے والے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر کا نقصان قوم پر نہیں ڈالنا چاہیے۔عدالتی معاون عبدالحفیظ پیرزادہ نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر قرض معاف کئے ۔ اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آخر کتنا بوجھ اٹھائے گی کیونکہ نااہلی تو اداروں کی ہے جو اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے ۔عدالت نے تمام بنکوں کومرکزی بنک سے مل کر قرض وصولی کی موثر پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت7 دسمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح جب عدالت کی سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے سٹیٹ بینک سے ایک گھنٹے میں قرضوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم دیاتھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے تحت کام کرتے ہوئے ڈر نہیں لگتا کیونکہ آئین میں بڑی طاقت ہے ۔ اُن کا سوال کیا تھا کہ سٹیٹ بینک کیوں ڈر رہا ہے؟
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 117
Reply With Quote
پرانا 29-10-10, 04:52 PM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,854
کمائي: 278,109
شکریہ: 1,155
6,268 مراسلہ میں 14,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم

عُمدہ شیئرنگ کا شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کورٹ, کرتے, گھر, گزشتہ, پکڑ, ڈیسک, چیف, اپنے, اقبال, ثبوت, جائے, جسٹس, حکم, دی, درخواست, ریکارڈ, سپریم, سوال, شروع, طور, طلب, عائد, عدالت, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عرب ملکوں میں سیاسی تبدیلیوں پر اسرائیل کی تشویش ALI-OAD خبریں 0 06-02-11 08:44 PM
کراچی میں سیاسی دہشت گردوں کا راج ALI-OAD خبریں 0 17-01-11 08:49 PM
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 07:27 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
کسی سیاسی جماعت کو وکلا تحر یک پر اثر انداز نہیں ہو نے دینگے،بار کونسلوں ک عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:42 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger