|
سیاسی جماعتیں عدلیہ کی بحالی کامطالبہ منشورمیں شامل کریں،وکلا

19-12-07, 07:46 AM
سیاسی جماعتیں عدلیہ کی بحالی کامطالبہ منشورمیں شامل کریں،وکلا
اسلام آباد(رپورٹ/انصارعباسی)الیکشن کابائیکاٹ کرنے والے ناراض وکلا نے اپنے موقف میں کچھ نرمی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن لڑنے والی جماعتیں اپنے منشور میں 2 نومبرکی عدلیہ کی بحالی کا مطالبہ شامل کریں۔وکلا کے اس تازہ ترین موقف نے انتخابات کے بعد عدلیہ کیلئے متحدہ جدوجہدکے امکانات کوروشن کردیا ہے۔وکلا کی اعلیٰ ترین تن تنظیم پاکستان بارکونسل نے پیرکے روز منعقد ہونے والے اپنے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے منشور میں2 نومبرکی عدلیہ کی بحالی کو شامل کریں اور صدر پرویزکی جانب سے 3 نومبر اور اسکے بعد متعارف کرائے گئے کسی بھی اقدام کوقانونی جواز فراہم نہ کریں۔ابتدائی طور پر پاکستان بارکونسل نے تمام سیاسی جماعتوں سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لیں ، تا ہم تبدیل شدہ منظرنامے کے ساتھ جس میں تمام حزب اختلاف کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے حصہ لینے کافیصلہ کرلیا ہے،پی سی بی نے مشترکہ جدوجہد کا راستہ کھلا رکھنے کیلئے اپنا موقف تبدیل کرلیا ہے۔پی سی بی کے اجلاس کی صدارت کرنے والے وائس چیئرمین مرزاعزیز اکبر بیگ نے رابطہ کرنے پر وضاحت کی کہ وکلا نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے لیکن وہ سیاسی جماعتوں کو بائیکاٹ کرنے پرمجبور نہیں کرسکتے،ہم نے سیاسی جماعتوں سے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی تھی لیکن اب جبکہ زیادہ ترسیاسی جماعتیں انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں توہم ان سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ 3نومبرکی عدلیہ کیلئے اپنی آواز بلندکریں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وکلا برادری ایسی کسی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے گی جو برطرف ججوں کی بحالی کے اپنے مطالبے میں ظاہری طورپرمخلص ہو تاہم انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد ایسی سیاسی جماعتوں اور وکلا برادری کے مابین تعاون بہت ممکن ہے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|