|
سیاسی جماعتیں عدلیہ کی بحالی کا وعدہ پورا کریں،وکلا تنظیمیں

20-02-08, 03:18 AM
سیاسی جماعتیں عدلیہ کی بحالی کا وعدہ پورا کریں،وکلا تنظیمیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ)ملک بھر کی وکلاء تنظیموں نے انتخابات میں کامیاب ہونے والی سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدلیہ کی بحالی کا وعدہ پورا کریں۔پیپلز پارٹی، (ن)لیگ اور اے این پی ملکر حکومت بنائیں،آئین 2 نومبر کی پوزیشن پر لایا جائے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل ،سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن،لاہور ہائیکورٹ بار ،کراچی باراور دیگر وکلاء تنظیموں نے سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عدلیہ کی بحالی کا وعدہ پورا کریں۔سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر جسٹس (ر) رشید اے رضوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاوہ فرنٹیئر‘ پنجاب‘ سندھ میں پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ(ن) اور اے این پی کو مل کر حکومت بنانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آمریت کا خاتمہ جب ہی ہوسکتا ہے جب عدلیہ آزاد ہو، 2 نومبر کی صورتحال بحال ہو اور ججز بحال ہوجائیں گے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن نے مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی‘ اے این پی سے کہا ہے کہ وہ قومی مفاد میں ملکر حکومت بنائیں‘ آزاد عدلیہ کو 2 نومبر کی پوزیشن پر لیکر آئیں‘ قوم سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں۔پاکستان بار کونسل کے ممبر رمضان چوہدری نے کہا کہ 2008ء کے انتخابات پاکستان کی 60سالہ تاریخ میں کسی اصول اور ایشوز کی بنیاد پر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام نے گلیاں، محلے، سڑکیں بنانے کے مطالبے نہیں کیے، وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں آزاد عدلیہ کی بحالی، آئین کو اصل حالت، قانون کی حکمرانی ہو تاکہ عام شہری کو انصاف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں نے جس ایشوز پر لوگوں سے ووٹ لیے ہیں اس پر اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوازشریف اقتدار میں آکر عدلیہ کو بحال کریں گے اور معزول ججز اور نظربند وکلاء لیڈر پر سے تمام پابندیاں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ نوازشریف اپنا کردار ادا کریں اور ان تمام ایشوز جن پر وہ اقتدار میں آئیں گے ان کو جلد حل کرلیں گے اور ان ایشوز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|