|
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز

20-02-08, 02:34 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز
اسلام آباد (جنگ نیوز) صدر پرویز مشرف نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انتخابات کے بعد نئے حالات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے اور نئی حکومت تمام فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرے گی جبکہ سینیٹر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا صدرپرویزکے بجائے عوام سے تعلقات قائم کرے اور میڈیاو عدلیہ کی آزادی پربھی ساتھ دے۔منگل کو یہاں ایوان صدر میں امریکی سینیٹرز جوزف بائیڈن ‘ جان کیری اور چک ہیگل پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آزادانہ‘ شفاف ‘ غیر جانبدارانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد سے جمہوریت کے لئے ان کا غیر متزلزل عزم ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے۔ انتخابات کے بعد کئی نئی سیاسی راہیں سامنے آئیں گی جو امید ہے کہ مثبت سمت میں آگے بڑھیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت تمام فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرے گی۔امریکی سینیٹرز نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا وعدہ پورا کرنے پر صدر مشرف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کے پاس اب جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور ملک کو آگے لے جانے کا ایک بڑا موقع ہے۔ امریکی سینیٹرز نے کہا کہ جمہوری اور معاشی طور پر مضبوط و مستحکم پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لئے ضروری ہے۔دریں اثناء اے پی کے مطابق امریکی سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹرجوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کے جمہوریت کی جانب گامزن ہونے والے سفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکا اب صدرپرویزکی بجائے عوامی اتحاد سے تعلقات قائم کرے۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ پاکستان میں اعتدال پسندوں نے دوبارہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔اب اگر پاکستان کی نئی قیادت میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کے ساتھ فعال پارلیمینٹ کی بحالی کی کوششوں میں کامیاب ہوجاتی ہے تو امریکا کو اسکا ساتھ دینا چاہیئے۔جوزف بائیڈن نے کہا کہ امریکا اب فوجی امداد کی مزید جانچ پڑتال کرے اور دی جانے والی امداد پاکستان میں ترقیاتی کاموں اور اسکولوں کی تعمیر پر خرچ کرے۔سینیٹر بائیڈن نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے لئے انتہائی تاریخی اور فیصلہ کن وقت ہے جس میں ناقابل یقین مواقع موجود ہیں اس لئے ہم مختلف سیاسی لیڈروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ماضی کے تمام اختلافات کو بھلا کر مستقبل کی جانب گامزن ہوں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|