|
سیاسی حکمرانوں کو بھی آزاد عدلیہ قبول نہیں،معزول جسٹس جہانگیرارشد

23-04-08, 02:02 PM
سیاسی حکمرانوں کو بھی آزاد عدلیہ قبول نہیں،معزول جسٹس جہانگیرارشد
خانیوال(نمائندہ جنگ) معزول جسٹس جہانگیر ارشد نے کہا ہے کہ فوجی حکمرانوں کے بعد سیاسی حکمرانوں کو بھی آزاد عدلیہ قبول نہیں لہٰذا وکلاء کو اپنی تحریک دوبارہ منظم کرنا ہو گی۔وہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار خانیوال کے زیر اہتمام ”عدلیہ کی آزادی اور بار ایسوسی ایشنز کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔لاہور ہائی کورٹ کے معزول جسٹس جہانگیر ارشد نے بی اے کی شرط کے خاتمے کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور اسے انصاف کے منافی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لطیف کھوسہ، بابر اعوان اور فاروق نائیک آئین کی خلاف ورزی کرنے اور وکلاء تحریک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی میں سب سے اہم اور ضروری جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی ہے ورنہ ججوں کی بحالی بے معنی ہے اور کم از کم میں بحال نہیں ہونگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ اٹارنی جنرل ملک عبدالقیوم کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے۔اس نے پیپلز پارٹی کا ایڈوائزر بن کر سپریم کورٹ میں بی اے کی شرط کے خلاف دلائل دیئے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|