واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سیاسی دروازے بند نہیں ہوتے ، مل کر جمہوریت مستحکم کریں گے : بابر ، پرویز ملاقات میں اتفاق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-10-10, 10:24 PM   #1
سیاسی دروازے بند نہیں ہوتے ، مل کر جمہوریت مستحکم کریں گے : بابر ، پرویز ملاقات میں اتفاق
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 25-10-10, 10:24 PM

2010 : اکتوبر-25
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی تجزیہ نگاروں نے وفاقی وزیر قانون بابر اعوان اور مسلم لیگ ق کے رہنماءچودھری پرویز الٰہی کی ملاقات کو انتہائی اہم قراردیتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ ملاقات مستقبل میں ملک کی سیاست بدل سکتی ہے ۔ملاقات پرتبصرہ کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کارمجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کی بڑی اہمیت ہے کہ ان دو بڑی جماعتوں میں روایتی طور پر بڑے فاصلے تھے۔ ایک فریق کا جانا اور دوسرے کا کہنا کہ دروازے کھلے ہی بہت بڑی بات ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مستقبل میں ان دونوں جماعتوں کی قربت ملکی سیاست بدل سکتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ملاقات سے پنجاب کی حکومت دباﺅ بڑھ سکتا ہے اور وفاقی حکومت دوبارہ مضبوط ہو جائے گی اور اسے کسی اتحادی کی طرف سے کوئی خطرہ باقی نہیں رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص منتخب ہو کر ایوان میں پہنچتا ہے تو اس کو باقی ہر حیثیت پر فوقیت حاصل ہو جاتی ہے۔ اس لئے آمریت کا ساتھ دینے والوں سے ہاتھ ملاتا ہے بے معنی ہو جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی کے فاضے کم نہیں ہو سکے اس لئے بڑھتے ہوئے فاصلے ق لیگ کے ساتھ فاصلے کم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میںتلخیوں میںکمی اور مفاہمت کا فروغ ملک اور مستقبل کے لئے انتہائی ناگزیراور سود مند ہے جس طرح ن لیگ اور پی پی میں میثاق جمہوریت امر ہے اسی طرح مستقبل میں ق لیگ اور پیپلز پارٹی میں مفاہمت ہوتی ہے تو بہت خوش آئند بات ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اگر ایک دوسرے سے مکالمہ کرتی ہیں تو سیاست میں یہ نیک فال ہے ۔ پوری دنیا میں اس طرح نہیں ہوتا کہ سیاسی اختلافات دشمنیوں میں بدل جائیں۔ اس وقت ہماری جمہوریت نمو پار رہی ہے سیاسی جماعتوں میں مفاہمت بہت مثبت بات ہے خاص طور پر ایسے حالات میں جبکہ مخلوط حکومتیں قائم ہیں ان حالات میں ایک اتحاد ٹوٹ کر دوسرا اتحاد بننے کا امکان کوئی ایسی بات نہیں جسے ہدف تنقید بنایا جا سکے یہ روز مرہ کی بات ہے پارلیمانی پریکٹس ہیں یہ ہو بھی سکتا ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہنماءریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں سیاست میں پارلیمانی جماعتیں پارلیمانی طریق کار کے مطابق ملاقاتی کرتی ہیں ۔ سیاسی شطرنج کے مطابق چلتی ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت جہاندیدہ شخصیت ہیں اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ اگر مستقبل میں اہم کردار ادا کریں تو چوھری شجاعت حسین پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بارے میں پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا وہ مسلم لیگ ن سے اپنے راستے جدا کرتی ہے یا ان کے ساتھ چلتی ہے کیونکہ ان دونوں پارٹیوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کر رکھے ہیں۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 67
Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتے, ہوتا, کوئی, کرتے, ڈیسک, وقت, وزیر, چلتی, نظر, ملک, مخلوط, مطابق, معلوم, اہمیت, بے, بننے, بدل, جواب, جائے, خوش, دنیا, سیاست, سوال, شخص, طور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
انگلینڈ سیریزکےتیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے شواہد نہیں ملے:آئی سی سی جاویداسد خبریں 0 13-10-10 11:27 PM
صدر پرویز کے مخالفین نے قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت حاصل کرلی عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:57 AM
ایمر جینسی لگا کر قومی مقاصد حاصل کئے،احتجاجی سیاست بالکل نہیں کر نے دینگے،صدر پر ویز عبدالقدوس خبریں 0 16-12-07 08:45 AM
تمام جماعتوں کو برابر مواقع دیئے جارہے ہیں،انتخابات میں کسی خاص سیاستداں یا جماعت کی حمایت نہیں کر ونگا،صدر پر ویز عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 02:20 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger