واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سیاسی قیادت کو اب بھی خطرات لاحق ہیں،وزارت داخلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-02-08, 03:22 AM   #1
سیاسی قیادت کو اب بھی خطرات لاحق ہیں،وزارت داخلہ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 20-02-08, 03:22 AM

سیاسی قیادت کو اب بھی خطرات لاحق ہیں،وزارت داخلہ
اسلام آباد (جنگ نیوز) وزارت داخلہ نے قومی انتخابات کے دن فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 18افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات میں150 افراد زخمی جبکہ100سے زائدافرادکوگرفتار کرکے ان سے بھاری اسلحہ برآمدکیاگیاہے،عام انتخابات کے انعقادکے بعد بھی ملک میں سیاسی قیادت کو سیکورٹی کے خطرات موجود ہیں اور وہ حکومت کی جانب سے جاری سیکیورٹی ہدایات پر عمل در آمد جاری رکھیں جبکہ سیاسی قیادت کو فراہم کی گئی سیکیورٹی برقراررہیگی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان اور نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر(ر) جاوید اقبال چیمہ نے ہفتہ وارپریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پر امن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کرائے گئے اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے اور عوام نے اپنا ووٹ ڈال کر نمائندوں کا انتخاب کیا ،حکومت عوام کی رائے کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے پانچ لاکھ نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ کئی علاقوں میں ایف سی اور رینجرز کو امن و امان کی صور تحال کو بر قرار رکھنے کے پیش نظر ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ بنوں میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کر نے کی غرض سے موجود دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسزکے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں3دہشتگردہلاک اور3گرفتارکرلئے گئے جبکہ ایک اہلکا ر شہید اور دو زخمی ہو ئے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کسی جگہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا تاہم بعض علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ کارکنوں کے درمیان فائرنگ اور تشددکے واقعات رونما ہوئے ہیں،ان واقعات کے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انتخابی عمل پُر امن طریقے سے مکمل کیا گیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 282
Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, واقعات, نیوز, نظر, مکمل, موقع, جاوید اقبال, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تخت لاہور کیلئے سیاسی میدان گرم، پی پی اپوزیشن میں جانے کیلئے تیار گلاب خان خبریں 0 08-01-11 05:24 AM
پی پی اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججوں پر تنقید، سیاسی طوفان بپا کرنیکا الزام گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:33 AM
سانپ رے سانپ تیری کون سی دُم سیدھی میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 8 06-08-10 09:04 AM
سیاسی کارٹونز ----- آپ بھی شئیر کیجئے ھارون اعظم سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 2 13-04-10 09:13 AM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger