|
سیاسی مذہبی رہنماؤں کے قتل کا تسلسل لمحہ فکریہ ہے، علمائے کرام

05-01-08, 10:15 AM
سیاسی مذہبی رہنماؤں کے قتل کا تسلسل لمحہ فکریہ ہے، علمائے کرام
کراچی (پ ر) تحریک حسینیہ پاکستان کے مرکزی صدر مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا کہ سیاسی و مذہبی رہنماؤں کے قتل کا تسلسل پوری پاکستانی قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت بڑھتی ہوئی دہشت گردی کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور ایسے عوامل سے ہوشیار رہا جائے جو مکتب و مسلک کے اختلاف پر انسانیت کا کھلے عام قتل کررہے ہیں۔ اجلاس میں علامہ عابدی میموریل سوسائٹی کے صدر موسیٰ عابدی، حسینی ویلفیئر کے جاوید پاشا صدیقی، تحریک امن کے مہدی شاہ اور معروف قانون دان تصور حسین رضوی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سانحہ راولپنڈی اور بینظیر بھٹو کا قتل قومی سانحہ ہے اور حکومت غیر جانبداری سے اس کی تحقیقات کرائے تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|