|
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری

01-10-10, 07:27 PM
2010 : اکتوبر-01
بدین(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے لیکن ان کی قسمت میں مایوس ہونا لکھا ہے ۔ بدین میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وسیلہ حق کی ماہانہ قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام منتخب حکومت کے خلاف منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اورعوامی طاقت سے نیا پاکستان تشکیل دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آمر کو ایوان صدر سے باہر نکالا اور پاکستان میں جمہوریت کوپروان چڑھایا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاگہیر دارنہ نظام کے خاتمے کی بات کرنے والے سیاسی یتیم ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ ہر گھر اور گاﺅں تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امیروں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
__________________
جاویداسد
|
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|