واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سیلاب : بند توڑنے کیخلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-10-10, 04:25 AM   #1
سیلاب : بند توڑنے کیخلاف آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-10-10, 04:25 AM

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سیلاب کے دوران بند توڑنے کے حوالے سے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سمیت دیگر مدعا علیہان سے تفصیلی جواب طلب کیا جائے اور جواب گزاروں کو حکم دیا جائے کہ وہ ہر بند کو توڑنے کی وجوہات اور اس کے جواز کے حوالے سے آگاہ کریں۔ کریمنل غفلت کا مظاہرہ کرنے پر انہوں نے وفاقی اور سندھ حکومت سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کے خلاف آئینی درخواست دائر کی ہے۔ اُنہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے دوران بند توڑنے کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا گیا اور لوگوں کے بنیادی حقوق کی نفی کی گئی۔ جواب گزار ورلڈ بنک سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کی تنبیہ کے باوجود سیلاب کی شدت اور اس کے اثرات کا اندازہ لگانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ جواب گزاروں نے مفاد پرستی کیلئے جان بوجھ کر مختلف بندوں میں شگاف ڈالے جس سے بڑے پیمانے پر لوگوں کے جان و مال کونقصان پہنچایا گیا اور جان بوجھ کر جیکب آباد ایئر بیس سے ریسکیو آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی۔ سیلاب متاثرین سے نہ صرف برا سلوک کیا گیا بلکہ کیمپ لگانے اور دیگر انتظامی امور میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا جس سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر بیماریوں نے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ملک کے دیگر حصوں کی نسبت سندھ و بلوچستان میں بہت چھوٹے پیمانے پر ریلیف کی کاوشیں کی گئیں۔ درخواست گزار نے سینئر وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ کے ذریعے اپنی درخواست دائر کی ہے جس میں سیلاب کی صورتحال کی تحقیقات کیلئے خودمختار کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 167
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (02-10-10)
جواب

Tags
ہے۔, کیخلاف, کورٹ, کریں۔, پاکستان, وجہ, لیا, ملک, متاثر, مسلم, آپریشن, اجازت, اداروں, اسلام, جواب, جائے, حکم, خلاف, درخواست, سپریم, طلب, عدالت, غفلت, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج مقرر گلاب خان خبریں 0 25-02-11 04:59 AM
توہین شانِ رسالت کی مجرمہ سے اظہار ہمدردی درست نہیں تھا ،فضل الرحمن گلاب خان خبریں 0 05-01-11 07:11 AM
انتخابات میں گریجویشن کی شر ط کیخلاف درخواست سپریم کورٹ کیلئے منظور عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:47 AM
توہین عدالت پر چیف الیکشن کمشنرکیخلاف درخواست کی سماعت بعد میں کرینگے، جسٹس جاوید اقبال خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:18 AM
نواز شریف کی جلاوطنی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست پاکستانی خبریں 0 03-08-07 05:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger