واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سیلاب زدگان کیلئے کمیشن کا تصور72گھنٹے کے اندر ہوا میں تحلیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-08-10, 03:13 AM   #1
سیلاب زدگان کیلئے کمیشن کا تصور72گھنٹے کے اندر ہوا میں تحلیل
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 18-08-10, 03:13 AM

اسلام آباد(احمد نورانی )سیلاب متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے اور انہیں شفاف طریقے سے خرچ کرنے کیلئے غیرجانبدار اور اعلیٰ کردار کی حامل بااعتماد شخصیات پر مشتمل شفاف کمیشن کی تشکیل کا نواز گیلانی کا عظیم تصور 72 گھنٹوں کے اندر ہوا میں تحلیل ہو گیا ہے۔ جیسا کہ ایوان صدر نے وزیراعظم گیلانی کے اس خیال میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جس پر وزیراعظم گیلانی نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے۔ صدر آصف زرداری کی صدارت کی طرف سے گیلانی حکومت پر شدید دباؤ ہے کہ وہ اس خیال کوترک کر دے اور اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پیسے خود اور اپنے جیالوں کے ذریعے جمع اور خرچ کریں گے۔ بااعتماد ذرائع نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ وزیراعظم ابھی تک کمیشن کے قیام کی سوچ میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ اس کا نہ صرف مقامی سطح پر خیرمقدم کیا گیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کو سراہا گیا اور عطیات جمع کرنے اور امداد کے امکانات بھی تیزی سے بڑھے ہیں۔ وزیراعظم کے پریس سیکرٹری شبیرانور سے ’دی نیوز‘ نے معلوم کرنے کیلئے رابطہ کیا کہ ابھی تک کمیشن قائم نہ کرنے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں حتمی فیصلے کے بارے میں نہیں جانتا لیکن ابھی تک کمیشن کے قیام کے اعلان کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ شبیرانور نے بتایا کہ این ڈی ایم سی کے نام سے پہلے ہی ایک کمیشن قائم ہے جس کا اجلاس وزیراعظم نے آج طلب کر لیا ہے جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سب سے ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا۔ پھر حکومت کے پاس موجود وسائل کا جائزہ لینے کے بعد یہ اخذ کیا جائے گا کہ مزید کتنے پیسوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے تو این ڈی ایم سی کے نام سے کمیشن موجود ہے پھر بھی اگر کسی نئے کمیشن کی ضرورت پڑی تو آج بدھ کو ہونے والے اجلاس کے بعد اس پر غور کیا جائے گا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کمیشن کے مجوزہ ممبران سے ابھی تک رابطہ کیوں نہیں کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ناموں کے حوالے سے متعدد تجاویز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اجلاس کے بعد ہی ہو گا لیکن قصرصدارت کی طرف سے وزیراعظم پر دباؤ اور کمیشن کے قیام کی تجویز کو ختم کرنے کے حوالے سے تاثر کو درست قرار نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر کمیشن کے قیام کی تجویز سے خوش نہیں ہیں کیونکہ اس طرح لاکھوں ڈالر امداد کا کنٹرول اس کمیشن کے پاس چلا جائے گا جبکہ صدر زرداری اسے پیپلز پارٹی نیٹ ورک کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر کے سخت گیر عناصر کے شدید دباؤ پر وزیراعظم کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں کہ وہ اس مسئلے پر آئندہ چند روز مہر بلب رہیں۔ جب تک حکومت بین الاقوامی امداد اپنے محکموں کے ذریعے وصول کرنے کا اعلان نہیں کرتی۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر جو روس کے شہر سوچی میں ہیں‘ سے یہ سوال کیا گیا کہ صدر زرداری وزیراعظم گیلانی کو کمیشن کے قیام سے کیوں روک رہے ہیں تو ان کا سیدھا سا جواب تھا کہ ”یہ بات درست نہیں“۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے ساتھ مجوزہ کمیشن کے قیام کے اعلان سے قبل وزیراعظم گیلانی نے کہا تھا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف کی بڑی پارٹیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امداد کو کیسے جمع اور خرچ کرنا ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے کمیشن کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی اس کے تین ارکان جن میں جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم‘ جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد اور جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کے ناموں کا اعلان تک ہو رہا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید سے جب تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وزیراعظم گیلانی نے نواز شریف سے وعدہ کیا تھا کہ کمیشن پیر تک قائم کر دیا جائے گا‘ آج منگل ہے‘ ہفتہ کی پریس کانفرنس کے بعد حکومت نے مسلم لیگ (ن) سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ پتہ نہیں کہ حکومت نے کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے یا اسے رد کر دیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے ’دی نیوز‘ کو بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کمیشن کے قیام سے خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کمیشن ہی امید کی کرن ہے جس سے اچھی خاصی رقم جمع ہو جائے گی جس کو سیلاب سے متاثرہ افراد میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق صدر کی طرف سے مجوزہ کمیشن کے قیام پر برہمی کی یہ وجہ ہے کہ بعض حلقوں میں پیپلز پارٹی حکومت کی ساکھ کے حوالے سے سوال اٹھے گا۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ عالمی برادری جو پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن وہ موجودہ حکومت کی ختم ہونے والی ساکھ اور اس پر کرپشن کے سنگین الزامات کے باعث پریشان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمیشن نے منگل کو نواز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے معزز‘ انتہائی دیانت دار اور غیر جانبدار افراد پر مشتمل کمیشن کے قیام کی نواز شریف کی تجویز کو سراہا ہے۔ برٹش ہائی کمشنر نے نواز شریف کو بتایا کہ اس سے تمام پراسیس شفاف ہو گا اور بین الاقوامی ڈونرز‘عطیات دینے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 62
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (18-08-10)
جواب

Tags
color, کنٹرول, پاکستان, وزیراعظم, نواز شریف, موقع, موجودہ, معلوم, آج, آصف زرداری, اللہ, اسلام, اعلیٰ, جواب, خوش, خبر, زرداری, شہر, غور, صورتحال, صدارت, صدارتی, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلام میں مشترکہ خاندانی نظام کا تصور سحر عائلی زندگی 61 24-05-12 05:42 PM
اور کچھ تیرے تصور کے سوا کام نہیں The Great شعر و شاعری 0 27-08-09 09:40 PM
اردو تصور میں پاک سائٹ کو کروں wajee تجاویز اور شکایات 18 21-09-08 10:39 PM
قومی حکومت کا قیام ممکن ہے نہ آئین میں اس کا تصور ،ق لیگ ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 10:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger