واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سیلاب متاثرین کو عید سے پہلے امداد ملے گی۔۔۔۔ مگرکونسی عید سے پہلے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-10, 02:23 PM   #1
سیلاب متاثرین کو عید سے پہلے امداد ملے گی۔۔۔۔ مگرکونسی عید سے پہلے
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 09-09-10, 02:23 PM

بیرون ملک سے امداد کی اتنی بڑی مقدار آنے کے باوجود حکومت کی طرف سے آئے روز کے وعدوں پر عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کے رشتے کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔
وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی تعمیر نو کے لئے دس ارب کا فوری سنگل اکائونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ 2کروڑ متاثرین کو فی خاندان 20ہزار روپے کے حساب سے عید سے پہلے ادائیگی شروع ہو جائے گی تاہم یہ عمل 40دنوں میں مکمل ہو جائے گا کیونکہ متاثرین چاروں صوبوں کے دور دراز علاقوں تک پھیلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ نقصانات کے سروے میں فوج اور مقامی نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔
ہم نے اس سے قبل کئی بار انہی سطور کے ذریعے یہ بات کہی تھی کہ اس نازک گھڑی میں سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہے عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کی فضاء اور جب تک اعتماد کی فضا قائم نہیں ہوگی ہم اس مشکل سے نہیں نکل سکتے۔
حکومت نے جب یہ اعلان کیا کہ عید سے قبل متاثرین کے ہر خاندان کو 20ہزار روپے ادا کریں گے تو ہم نے اس پہ بھی لکھا تھا کہ یہ ناممکن عمل ہے کہ اتنے کم دنوں میں کروڑوں متاثرین تک 20ہزار روپے پہنچائے جائیں۔ لہٰذا حکومت کو وہ بات ہرگز نہیں کرنی چاہیے کہ جس سے عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کے رشتے کو نقصان پہنچ سکے اور باالخصوص وزیراعظم کا منصب تو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ وعدہ یا وہ بات کرکے عوام کو دلاسے دئیے جائیںجس پہ حکومت عمل نہ کر سکے اور جس سے عوام کی امیدوں کی دیواریں گر جائیں اور ایک ایسا ماحول پیدا ہو کہ جس میں عوام حکومت کی کسی بات پہ بھی اعتبار نہ کریں۔ اس سے قبل وزیراعظم نے نواز شریف کے ساتھ مل کر یہ کہا تھا کہ ایک مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائے گا لیکن بعد میں اس پہ عمل نہ ہوسکا جس وجہ سے ایک اچھا تاثر قائم نہیں ہوسکا اور اس کے بعد حکومتی وزراء اور وزیراعظم کا تسلسل سے یہ بیان آگیا کہ عید سے پہلے متاثرین کے ہر خاندان کو 20ہزار روپے ادا کئے جائیں گے۔ لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ یہ عمل چالیس دنوں میں مکمل ہوگا یہی وہ عمل ہے جس سے متاثرین سیلاب کی مشکلات میں اور اضافہ ہو رہا ہے۔ حالانکہ اگر میاں نواز شریف اور وزیراعظم نے جس کمیشن کا اعلان کیا تھا وہ بن جاتا تو نہ صرف پوری دنیا کا اعتماد بحال ہوتا بلکہ متاثرین کی بحالی اور باالخصوص عید سے قبل 20ہزار روپوں کی ادائیگی کا کام بھی ممکن ہوسکتا تھا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ زبانی کلامی وعدوں کی بجائے متاثرین کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 83
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (09-09-10)
جواب

Tags
ہوتا, فوری, ہوسکتا, ہے۔, کریں۔, کرنی, پہلے, وزیراعظم, قائم, نواز, نواز شریف, مکمل, ملک, اتنی, اجازت, بار, جائے, دنیا, رشتے, شریف, شروع, عید, عوام, صوبوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہو گی۔عیدکا چاند نظر نہیں‌آیا پاکستا ن کا چاند دیکھے گا جاویداسد خبریں 0 08-09-10 10:43 PM
شعیب ملک کا شادی سیکنڈل عروج پر وجدان دلچسپ اور عجیب 9 05-04-10 05:29 PM
آئی سی سی چمپئنز ٹرافی آصف اورشعیب تیس کھلاڑیوں میں تفسیر حیدر کرکٹ 2 11-07-08 12:12 PM
سینٹرل کنٹریکٹ ،شعیب اختر فہرست سے خارج؟ نام کے گرد سرخ دائرہ لگا دیا گیا عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger