واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-11, 08:52 AM   #1
سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 14-09-11, 08:52 AM

پاکستان کے صوبہ سندھ میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد چین اور جاپان کی جانب سے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلانات پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل جاری کرنے کے بعد کیے گئے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق ان کا ملک پاکستان کو اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے سینتالیس لاکھ ڈالر دے گا۔

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو اخباری بریفنگ میں بتایا ہے کہ چین یہ ہنگامی انسانی امداد دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی علامت کے طور پر پاکستان کو دے گا۔

ادھر جاپان نے بھی سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے ساڑھے چار لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد میں خیمے، پانی صاف کرنے کے آلات اور دوائیں شامل ہیں۔

دوسری طرف اقوام متحدہ نے متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل جاری کرنے کی غرض سے صوبہ سندھ میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔

اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے رابطہ دفتر (اوچا) کے اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کے اداروں نے متاثرین سیلاب کی امداد کا کام شروع کردیا ہے اور ساتھ ہی امداد کی ضرورت کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے بھی شروع کردیا ہے۔

نامہ نگار احمد رضا کا کہنا ہے کہ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ مون سون کی بارشوں اور اس سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے صوبہ سندھ کے 23 میں سے 22 اضلاع متاثر ہوئے ہیں اور وہاں حکومت کی وسیع امدادی کوششوں کے باوجود امدادی ضروریات بہت زیادہ ہیں۔

اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے رابطہ دفتر (اوچا) کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں سوا دو لاکھ لوگ امدادی کیمپوں اور عارضی بستیوں میں مقیم ہیں، اس کے باوجود لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو سر چھپانے کے لیے سائبان کی اشد ضرورت ہے۔

اوچا کے مطابق ممکنہ طور پر جن چیزوں کی سب سے زیادہ کی ضرورت ہے ان میں خیمے، خوراک، پینے کا پانی، صحت و صفائی کے لیے ضروری اشیاء شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرین کی امداد کے تخمینے اور امدادی کارروائیوں کے لیے جو حکمت عملی بنائی جارہی ہے اس میں متاثرین کے لیے غذائیت، تحفظ اور جلد بحالی شامل ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مہاجرین اور پناہ گزینوں کے اداروں یو این آر اے اور آئی او ایم کے علاوہ غیرسرکاری تنظیم ہینڈز مشترکہ طور پر منگل سے متاثرین میں ساڑھے تین ہزار خیموں کی تقسیم کا عمل شروع کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ مزید خیمے بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجے جارہے ہیں اور حکومت پاکستان، ہلال احمر پاکستان اور دوسری تنظیمیں اب تک 85 ہزار خیمے فراہم کرچکے ہیں۔

اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ امدادی کیمپوں اور عارضی بستیوں میں مقیم متاثرین کو ہنگامی طور پر خوراک کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں عالمی ادارہ خوراک ضلع بدین میں راشن پہنچا رہا ہے جس کی تقسیم اگلے ہفتے سے شروع ہوسکے گی۔

اوچا کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی صورتحال نازک ہے اور خوراک اور پینے کے پانی کی قلت اور روزگار کے مواقع اور مکانات کے نقصانات کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے بدلتی ہنگامی صورتحال میں اقوام متحدہ متاثرہ آبادی کی مدد کرنے اور حکومتی امدادی کارروائیوں میں تعاون کا عزم کیے ہوئے ہے۔
‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد‬
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 87
Reply With Quote
جواب

Tags
9/11, pakistan, فوری, کوششوں, پاکستان, لوگ, چین, مطابق, آبادی, آر, اقوام متحدہ, جلد, خبر, درخواست, شروع, طور, علامت, عالمی, عارضی, عزم, صوبہ, صوبے, صورتحال, صاف, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! shafresha کھیل اور کھلاڑی 1 16-06-11 12:43 PM
حامد کاظمی، سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے اکاﺅنٹس منجمد، نام ای سی ایل میں شامل گلاب خان خبریں 0 15-12-10 04:52 AM
سینیٹر سیمیں صدیقی سے مغفر حسین کی ملاقات عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 01:01 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
اپوزیشن بد نظمی اور تقسیم در تقسیم کا شکار بینظیر اور نواز شر یف کے در میان گھنٹوں بات چیت، بے اعتماد ی ختم نہیں ہو ئی عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 08:07 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger