|
سیلاب : 5لاکھ سے زائد حاملہ خواتین بدحالی میں رہنے پر مجبور

23-08-10, 03:19 AM
اسلام آباد (صالح ظافر)سیلاب سے متاثرہ افراد کی صحت کے مسائل پر قابو پانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں منگل کو ایک اہم اجلاس طلب کر لیا۔حکومت جس پیمانے پر ہیلتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد کرہی ہے ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ یہ ہنگامی اقدامات سیلاب کے بعد وبائی امراض پھوٹنے کے خطرے کے پیش نظر کیے جا رہے ہیں حکومت نے ایک جامع مرکزی انتظامی نیٹ ورک تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدد سے کسی بھی خطرناک صورتحال میں موثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔ تمام وسائل ایک مربوط نظام کے تحت یکجا ہونے چاہئیں۔ وزیر اعظم نے حالات کی نزاکت کا اندازہ لگاتے ہوئے تمام مقامی اداروں اور غیر ملکی ایجنسیوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔ ماہرین صحت نے جنگ سے گفتگو ہوئے خدشے کا اظہا ر کیا ہے کہ اگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے اور کوئی وبا پھوٹ پڑی تو ایک لاکھ سے زائد افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرین سیلا ب کی صحت کے حوالے سے آنے والے چند ہفتے بہت زیادہ اہم ہیں۔ذرائع نے سیلاب متاثرین میں موجود 5لاکھ سے زائد حاملہ خواتین کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا ہے اور جن حالات میں وہ رہ رہی ہیں وہ کسی بھی طور پر ان کے لیے موزوں نہیں،ان کو خصوصی اور مناسب غذا کی ضرورت ہے جس سے ان کی اور بچے کی صحت برقرار رہ سکے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی کی خبر
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|