سنیٹر نیلو فربختیار کی تحریک کی پروفیسر ابراہیم نے مخالفت کی، متحدہ کے عبدالخالق پیرزادہ نے بھی فاتحہ خوانی نہ کرائی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سینٹ میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی فاتحہ خوانی نہیں کرائی جاسکی ہے۔ جمعہ کے روز مسلم لیگ ق کی سنیٹر نیلو فربختیار نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی جائے۔ انہوںنے قاتل کیلئے قانون کے تحت کارروائی کرنے کے حوالہ سے قرار داد پیش کرنے کی تحریک بھی پیش کی۔ لیکن جماعت اسلامی کے سنیٹر پروفیسر محمد ابراہیم نے مخالفت کی۔ جس پر سنیٹر نیلو فربختیار نے کہا کہ فاتحہ خوانی کرلی جائے اس پر چیئرمین سینٹ فاروق نائیک نے ایم کیو ایم کے سنیٹر عبدالخالق پیرزادہ سے کہا کہ وہ فاتحہ خوانی کرائیں لیکن انہوں نے فاتحہ خوانی نہیں کرائی۔ جس پر ایوان میں جمعیت علماءاسلام مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سنیٹرز نے کہا کہ فاتحہ خوانی ہوگئی ہے۔ جس پر چیئرمین نے ایوان کے خاموش ردعمل کوبھاہنپتے ہوئے فاتحہ خوانی اور قرارداد کے معاملہ پر مزید توجہ نہیں دی اور معمول کی کارروائی کو جاری رکھا گیا۔ اس طرح سابق گورنر پنجاب کیلئے سینٹ میں فاتحہ خوانی نہ ہوسکی ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی