واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سینیٹ اجلاس:لیفٹیننٹ جنرل مشتاق کی بم دھماکے میں ہلاکت پر اظہار افسوس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-02-08, 02:40 AM   #1
سینیٹ اجلاس:لیفٹیننٹ جنرل مشتاق کی بم دھماکے میں ہلاکت پر اظہار افسوس
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 26-02-08, 02:40 AM

سینیٹ اجلاس:لیفٹیننٹ جنرل مشتاق کی بم دھماکے میں ہلاکت پر اظہار افسوس
اسلام آباد(جنگ نیوز) سینیٹ کا اجلاس سابق سینیٹر سرور کاکڑ، سینیٹر نبی بخش ڈومکی اور سینیٹر صوبیدار خان مندوخیل کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد آج سہ پہر ساڑھے تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ پیر کو قائد ایوان وسیم سجاد نے تعزیتی قرارداد پیش کی جس میں ان سینیٹروں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ قرارداد میں راولپنڈی میں گذشتہ روز ہونے والے خود کش حملہ میں جاں بحق ہونے والے آرمی میڈیکل کالج کے پرنسپل لیفٹیننٹ جنرل مشتاق بیگ کی وفات پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف رضا ربانی نے سرور کاکڑ اور دیگر سینیٹروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات طویل مدت تک یاد رکھی جائیں گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر انہوں نے بہترین خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے ایوان کی طرف سے ان سینیٹروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ رضا ربانی نے کہا کہ صوبیدار مندوخیل کو بھی ہم بھلا نہیں سکیں گے، ان کی بلوچستان کے عوام کیلئے خدمات اور ایوان کی کارروائی میں شرکت و خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے راولپنڈی میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات سے 27 دسمبر کی یاد تازہ ہو جاتی ہے جب بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری پالیسیوں کا ردعمل ہے اور یہ وقت ہے کہ ہم اس حوالہ سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، ہمیں اس وقت ایوان کے اندر اور باہر اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ ایوان نے تعزیتی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 298
Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, واقعات, نیوز, آج, بہترین, بے نظیر, خان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
امریکہ نے جاسوس سیارچوں کی نگرانی کے لیے نیا خفیہ سیٹلائیٹ زمین کے مدار میں روزانہ کر دیا وجدان دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 01:51 AM
عمرخان کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس مسٹر گرزلی خبریں 0 20-06-08 09:39 PM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
محمد علیم شاہوانی کے انتقا ل پر الطاف حسین کا اظہار افسوس عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:23 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger