|
سیکورٹی خدشات: بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی

06-01-08, 07:36 AM
سیکورٹی خدشات: بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی
کراچی (رپورٹ/ جاوید رشید) بھارتی وزیر خارجہ کا فوری طور پر اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ 29 دسمبر 2007ء کو وزیر خارجہ پرناب مکھرجی کا ایک وفد کے ہمراہ پاکستان آنے کا پروگرام تھا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے اس دورے کو ملتوی کردیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق وزیر خارجہ، وزیراعظم، موہن سنگھ اور سونیا گاندھی کی جانب سے بینظیر بھٹو کے شوہر اور بچوں سے تعزیت کیلئے آنا چاہتے تھے۔ تاہم سونیا گاندھی کی جانب سے ٹیلی فون پر آصف زرداری سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس وقت بہت خوش گوار ماحول میں بات چیت جاری ہے۔ وزارت خارجہ پاکستان خاصی متحرک ہے اور دفتر خارجہ پاکستان سے جاری ہونے والے اعلامیوں میں جو بھارت سے تعلقات کے حوالے سے ہیں، خاصے مطمئن اور ہمیں حکومت پاکستان کے اقدامات پر اعتماد ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|