|
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی

28-02-11, 05:13 AM
اسلام آباد (صالح ظافر)امریکی سی آئی اے سمیت کسی خفیہ ایجنسی یا کسی اور ایجنسی کو پاکستان میںملکی حکام کے علم میں لائے بغیر آزادانہ کارروائی کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔ سی آئی اے کی جانب سے امریکی میڈیا بے بنیاد خبریں دینا واقعی افسوسناک ہے لیکن پاکستان اور اس کی ایجنسیاںان حربوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے۔قابل اعتبار ذرائع نے ’جنگ‘کو بتایا کہ سی آئی اے خطے میں موجود دیگر ممالک کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے جو کہ علاقے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے خواہاںہیںاور ان میں سے ایک تو پاکستان کے ساتھ براہ راست تصادم کی حالت میںہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے ایک او رامریکی شہری ایرن مارک ڈی ہیون کی پشاور سے گذشتہ ہفتے گرفتاری نے سی آئی اے کو مجبورکیا کہ وہ مزید دفاعی پوزیشن پر آجائے کیونکہ ایرن ہیون کی ساکھ کے حوالے سے شکوک و شبہات ہیںاور خدشہ ہے کہ کہیں وہ بھی سی آئی اے کا جاسوس نہ ہو۔ذرائع نے کہاکہ دونوں سرکاری ایجنسیوں کے افسران اس سلسلے میں رابطے کئے ہیں۔ ایسا دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے ٹیلیفونک رابطوں کی رپورٹوں کی صورت میں ہی ممکن ہوا۔سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹانے آئی ایس آئی کے ہم منصب احمد شجاع پاشا کو فون کیاتاکہ دونوں ایجنسیوں کے درمیان پیدا ہو جانے والی خلیج کو پاٹا جا سکے۔سی آئی اے نے کہا ہے کہ پاکستان میں کارروائیوں کا اختیار صرف پاکستانی ایجنسیوں کے پا س ہے اور کسی بھی غیر ملکی ایجنسی کو کارروائی کرنے سے قبل حکومت سے رابطہ کرنا چاہیے۔ذرائع نے کہا کہ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی نے حکومت اور ایوان صدر کے موقف کی وضاحت کرنے کےلئے سی آئی اے کی قیادت سے رابطہ کیا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|