واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سی این جی سٹیشنز کل سے ہفتے میں 3 دن، صنعتیں 2 دن بند رہیں گی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-09-11, 03:24 AM   #1
سی این جی سٹیشنز کل سے ہفتے میں 3 دن، صنعتیں 2 دن بند رہیں گی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 04-09-11, 03:24 AM

لاہور(اے پی پی )سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنے نئے گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پیر 5ستمبر سے سی این جی سٹیشن ہفتے میں تین دن اور صنعتیں ہفتے میں دو دن بند رہیں گی۔ یہ اعلان ہفتے کے روز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید نے سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قادر پور گیس فیلڈکی مرمت مکمل ہونے سے گیس کی سپلائی آج سے 133 ایم ایم سی ایف کی روزانہ سپلائی شروع ہوگئی ہے اور توقع ہے کہ اگلے ہفتے کے آخر تک یہاں سے 400 ایم ایم سی ایف کی روزانہ سپلائی شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور انڈسٹریل زون ون جس میں لاہور ،ساہیوال اور شیخوپورہ کی صنعتیں شامل ہیں انہیں آج سے گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے جو روزانہ 200ایم ایم سی ایف گیس استعمال کرتے ہیں۔ انڈسٹریل زون جو فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ اور اسلام آباد پر مشتمل ہے انہیں پیر 5ستمبر سے گیس کی سپلائی شروع کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دو آئی پی پیز اور تین گیس فیکٹریوں کی گیس بھی بحال کردی گئی ہے جنہیں عید کی وجہ سے گیس کی سپلائی معطل کی گئی تھی تاکہ عید کے موقع پرگھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس مل سکے۔ عارف حمید نے بتایا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے ایران سے گیس حاصل کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام کررہی ہے جس کیلئے ہمیں ڈیڑھ ارب ڈالر کی ضرورت ہے اس کے علاوہ ایل این جی کی درآمد پر بھی کام ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لطیف آباد سے 70ایم ایم سی ایف اور دکنی گیس فیلڈ سے بھی گیس جلد ملنا شروع ہوجائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ گیس بندش اڑھائی دن کیلئے ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کمپنی گیس چوروں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کردیگی کیونکہ اب اوگرا کی جانب سے ہمارے افسران کو گیس چوروں کیخلاف مقدمات درج کرانے اور سخت ایکشن لینے کی اجازت مل گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ہمارے افسران گیس چوری میں ملوث پائے گئے تو ان کیخلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں گیس کا شارٹ فال 300 ایم ایم سی ایف اور سردیوں میں یہ بڑھ کر 900ایم ایم سی ایف روزانہ پر پہنچ جاتا ہے جس کے باعث ہمیں گیس کی زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنا پڑتی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 91
Reply With Quote
جواب

Tags
ہورہا, ہے۔, ہماری, کوشش, کرتے, کردیا, پیر, لاہور, مکمل, موقع, آپریشن, آج, این, ایران, اجازت, اسلام, استعمال, جلد, خلاف, شارٹ, شروع, ضرورت, عید, عارف, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی جماعتیں عدلیہ کی بحالی کا وعدہ پورا کریں،وکلا تنظیمیں عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:18 AM
سیاسی جماعتیں عدلیہ کی بحالی کامطالبہ منشورمیں شامل کریں،وکلا خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 07:46 AM
بڑی سیاسی جماعتیں مستقبل کا نقشہ سمجھنے میں ناکام رہیں،قاضی حسین عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:31 AM
پاکستان میں ،پولیس ،فوج ، عدلیہ ،سیاسی جماعتیں ،میڈیا اور پارلیمنٹ سب کر پٹ ہیں،ٹرانسپرنسی انڑنیشنل عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:10 AM
تمام سیاسی جماعتیں ایک ایجنڈے پر متفق ہو جائیں تو خوشی ہو گی، شہباز شریف خرم شہزاد خرم خبریں 1 05-12-07 10:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger