واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سی این جی پر فی کلو 28روپے منافع کمایا جا رہا ہے، وزیر پٹرولیم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-08-11, 03:31 PM   #1
سی این جی پر فی کلو 28روپے منافع کمایا جا رہا ہے، وزیر پٹرولیم
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 14-08-11, 03:31 PM

کراچی (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے انکشاف کیا ہے کہ سی این جی اسٹیشن گیس پر 28 روپے فی کلو کمارہے ہیں،400 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کےلئے حکومت نئے ٹیکس لگاسکتی ہے۔ہفتہ کو کراچی پریس کلب مےں پریس کانفرنس کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ سی این جی اسٹیشنز کے مالکان 28 روپے فی کلو گیس خرید کر56 روپے فی کلو فروخت کرتے ہیں اور یہ انتہائی منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ آئندہ سال ملک کو گیس کے سخت ترین بحران کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم آئندہ سال کی تیسری سہ ماہی تک 500 ملین کیوبک فٹ گیس درآمد ہونے کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی ۔وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ملک میں سی این جی کا کاروبار سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار ہے، انہوں نے کہا کہ گیس کی سب سے زیادہ چوری سی این جی اسٹیشن مالکان کرتے ہیں اور بوجھ عوام کو بھگتناپڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں سندھ گیس میں مالا مال ہے آئندہ چند سالوں میں گیس کی دستیابی چار گنا زیادہ ہوجائے گی وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے صوبے بننے میں کوئی حرج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک فارمولا تشکیل دے رہی ہے جس کے تحت گیس کی رائلٹی اور ڈیولپمنٹ چارجز کو صوبوںاور پیداواری علاقوں کے درمیان مساوی تقسیم کیا جائے گا تاکہ نہ صرف صوبے ترقی کریں بلکہ گیس کے پیداواری علاقے بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔وفاقی وزیر معدنیات وقدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ 400 ارب تک کے سرکلر ڈیٹ کو ختم کرنے کیلئے حکومت نئے ٹیکس لگاسکتی ہے۔ ملک میں شیڈ گیس کے کثیر ذخائر موجود ہیں جو ملک کی حالت تبدیل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو کراچی پریس کلب کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کلب کے صدر طاہر حسن خان نے استقبالی کلمات ادا کئے جبکہ سیکریٹری موسیٰ کلیم نے اظہار تشکر کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ملک خاص طور پر کراچی کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ ملک اندرونی وبیرونی طور پر جنگ میںمبتلا ہے۔ حکومت مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی حکومت مفاہمتی عمل چاہتے ہیں۔ ملک کسی ایک کا نہیں سب کا ہے۔ کراچی میں قتل وغارت، ٹارگٹ کلنگ اور لاقانونیت غلط پالیسی کا نتیجہ ہے۔ پچھلے دنوں وہاں جنگ کی سی کیفیت پیدا ہوگئی تھی اور بڑے پیمانے پر خون وغارت ہوا تاہم انگلستان میں بھی آج ایسے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ توانائی کے اداروں کے مابین رقوم کے تنازعہ کے حوالے سے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ کی وجوہات میں لائن لاسز ، چوری نیپرا کا ٹیرف، جیسکو کی ناقص کارکردگی اور اداروں کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی ہے۔ تین سو سے چار سو ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کیلئے پہلا طریقہ یہ ہے کہ حکومت یہ رقم اپنی جیب سے ادا کرے جبکہ دوسرے طریقے میں مذکورہ رقم حاصل کرنے کیلئے عوام پر بوجھ ڈالے بغیر نئے ٹیکس لگائے جائیں جبکہ سرکلر ڈیٹ بھی ایک سبسڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور دیگر مقامات پر قدرتی وسائل سے ہونے والی آمدنی مقامی آبادی پر خرچ نہ کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ رائلٹی اور گیس ڈیولپمنٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی رقم کو متعلقہ ضلعوں میں خرچ کرے۔ وزارت پیٹرولیم ومعدنی وسائل تجویز کررہی ہے کہ صوبہ ملنے والی رائلٹی کا نصف اپنے پاس رکھے اور بقیہ نصف رقم متعلقہ اضلاع میں خرچ کی جائے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 107
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 14-08-11, 03:46 PM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ان 28 روپے كے ساتھ رپيہ سے ليكر چار روپے تك وہ رقم بھي شامل كر لي جائے جو ہر دوسري گاڑي سے‌وصول كي جاتي ہے كھلے پيسے نہ ہونے كے بہانے۔۔

گذشتہ دنوں ميں نے‌ايك رپيہ واپسي كا مطالبہ كر ديا تو پمپ والے لڑكے نے بڑے تعجب سے گاڑي كے‌اندر باقاعدہ جھانك كر ديكھا اور كہا كہ آپ ايك روپيہ بھي واپس ليں گے۔۔۔‌ميں نے‌كہا جي ہاں لوں گا تو كہنے لگا رپيہ تو نہيں ہے‌دس روپے ہيں۔۔۔‌ميں‌نے‌مسكراكر كہا اچھا دس ہي ديں ديں۔۔۔۔ روز آپ زيادہ رقم كاٹتے ہيں۔۔۔ آج چند روپے‌زيادہ واپس دے ديے تو نہيں قيامت آئے‌گي۔۔۔۔۔ تو پھر منہ سا بنا كر اپنے پاؤ ں‌كے‌پاس كي كسي جيب سے روپيہ نكال كر مجھے ديا۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
پرانا 14-08-11, 06:15 PM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,076
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شمشاد احمد مراسلہ دیکھیں
ان 28 روپے كے ساتھ رپيہ سے ليكر چار روپے تك وہ رقم بھي شامل كر لي جائے جو ہر دوسري گاڑي سے‌وصول كي جاتي ہے كھلے پيسے نہ ہونے كے بہانے۔۔

گذشتہ دنوں ميں نے‌ايك رپيہ واپسي كا مطالبہ كر ديا تو پمپ والے لڑكے نے بڑے تعجب سے گاڑي كے‌اندر باقاعدہ جھانك كر ديكھا اور كہا كہ آپ ايك روپيہ بھي واپس ليں گے۔۔۔‌ميں نے‌كہا جي ہاں لوں گا تو كہنے لگا رپيہ تو نہيں ہے‌دس روپے ہيں۔۔۔‌ميں‌نے‌مسكراكر كہا اچھا دس ہي ديں ديں۔۔۔۔ روز آپ زيادہ رقم كاٹتے ہيں۔۔۔ آج چند روپے‌زيادہ واپس دے ديے تو نہيں قيامت آئے‌گي۔۔۔۔۔ تو پھر منہ سا بنا كر اپنے پاؤ ں‌كے‌پاس كي كسي جيب سے روپيہ نكال كر مجھے ديا۔۔۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
بڑی عجیب صورتحال ہے، ایسا ہی ایک معاملہ میرے ساتھ پیش آیا۔ میں نے دکان سے دودھ کے دو ڈبے خریدے، ڈبہ پر ایک روپے کی بچت دی جارہی تھی۔ دکاندار نے پوری رقم کاٹ لی۔ گھر جاکر دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ میرے دو روپے مار گیا ہے۔ مجھے تندور سے روٹیاں لینے جانا تھا ساتھ ہی دکان تھی۔ میں نے جاکر دکاندار کو معاملہ سے آگاہ کیا اور کہا دو روپے واپس کردیں۔ تو عجیب انداز میں مجھے کہنے لگا ’’آپ دو روپے لینے کے لئے گھر سے آئے ہیں‘‘؟

یعنی کہ تاجر آپ کو حق دینے پر بھی تیار نہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ کئی بار ہم لوگ خود ہی روپے دو روپے حتٰی کہ پانچ دس روپے تک ان سے واپس نہیں لیتے۔ ایسے لوگ ہوتے کم ہیں لیکن بہت ساروں کا نقصان کرتے ہیں۔ اور تاجر جان بوجھ کر ریگزاری رکھنے سے کنی کتراتے ہیں۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, کلیم, کلنگ, کلمات, کراچی, وزیر, موقع, مسائل, آبادی, آج, حل, حسن, خون, خان, زرداری, سال, علی, عدم, غلط, صوبہ, صوبے, صوبائی, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت آج پٹرول بم گرانےوالی ہے، 6.40 روپے اضافے کی تجویز گلاب خان خبریں 0 31-12-10 03:38 AM
گیس5روپے یونٹ۔پٹرول 5روپے لٹر مہنگا جاویداسد خبریں 12 14-06-10 02:35 AM
3ماہ پٹرول صارفین سے 30ارب روپے کا جگا کی وصولی جاویداسد خبریں 6 10-06-10 12:01 PM
پٹرول 10 روپے سستا عبدالقدوس خبریں 13 19-11-08 06:16 PM
پٹرول چار روپے اور ڈیزل تین روپے مہنگا کرنے کی تجویز champion_pakistani خبریں 1 17-04-08 01:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger