واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ،میڈیا قوانین میں ترامیم مسترد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-07, 02:06 PM   #1
سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ،میڈیا قوانین میں ترامیم مسترد
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 08-11-07, 02:06 PM

کراچی( پ ر) سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اپنے ایک ہنگامی اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت کے نافذ کردہ میڈیا قوانین میں ترامیم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جنگ گروپ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمن کو موصول ہونے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ۔ سی پی این ای کے صدر سید فصیح اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ میڈیا قوانین میں ترامیم کے معاملے پر حکومت نے میڈیا کی تنظیموں سے مشاورت نہیں کی اور اس طرح حکومت نے اپنے اس وعدے کی خلاف ور زی کی ہے کہ قوانین میں مناسب ترامیم کرنے کیلئے سی پی این ای سمیت میڈیا کی تنظیموں سے مشورہ کیا جائے گا ۔ سی پی این ای نے ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ان ترامیم کو واپس لینے پر زور دیا۔ اجلاس میں صدر فصیح اقبال کی زیر قیادت ایک ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جو آزادی صحافت کے دفاع کیلئے لائحہ عمل کا تعین کرے گی اور مذکورہ مقاصد کے حصول کیلئے حکومت سے مذاکرات بھی کرے گی ۔ اجلاس میں سی پی این ای کے سیکرٹری جنرل وامق زبیری نے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا کے شعبے میں ہونے والی مختلف پیشرفت کے بارے میں اراکین کو بریف کیا، اجلاس میں اراکین نے سخت لہجے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میڈیا قوانین کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ، قرار داد میں میڈیا، رپورٹرز ، فوٹو گرافرز اور اخبارات پر عائد پابندیوں کو فوری طورپر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن نے جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کو ملنے والی دھمکیوں اور دباؤ کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا، انہوں نے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بتایا کہ طالبان گروپ کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ جنگ میں ایسی تصاویر کی اشاعت بند کر دی جائے جس میں نوجوان لڑکیوں کو دکھایا گیا ہے ، بصورت دیگر جنگ پرنٹنگ پریس اور جنگ پبلی کیشنز کے اسٹاف کو بم سے اڑا دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آغاز ہی سے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور شدید دباؤ کا شکار بنایا جارہا ہے ، ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا جس کی ایف آئی آر کلفٹن تھانہ میں درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ ان پریشرز اور چیلنجز کا سامنا کیا تاہم وہ ضروری سمجھتے ہیں کہ جس دھمکی آمیز صورتحال کا انہیں سامنا ہے اس سے ایڈیٹرز کمیونٹی کو باخبر کریں، اجلاس نے میر شکیل الرحمن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرکے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں جنگ گروپ، اس کے اسٹاف اور چیف ایگزیکٹو میر شکیل الرحمن کو دھمکیاں دینے کے ذمہ داران کی مذمت کی گئی ، اجلاس میں حکومت پاکستان اور صوبائی حکومت پر زور دیا گیا کہ اخبارات اور ٹی وی چینلز کے دفاتر اور ان کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں قرار داد کے ذریعے ٹی وی چینلز کی بندش کو جمہوریت دشمن قرار دیتے ہوئے پابندی کو فوری طور پر ہٹانے پر زور دیا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وکلاء اور عامل صحافی سمیت معاشرے کے تمام طبقات مل کر میڈیا قوانین میں ترامیم کو مسترد کر دیں اور نجی ٹی وی چینلز پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کرنے پر زور دیں۔ اجلاس میں خبروں اور واقعات کی کوریج پر عائد پابندی کوفوری طور پر ہٹانے پر زور دیا گیا ،قرار داد میں متفقہ طور پر سخت الفاظ میں کہا گیا کہ سی پی این ای نے ہمیشہ پریس کی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے یہ بات افسوسناک ہے کہ حکومت میڈیا قوانین میں ایسی ظالمانہ ترامیم کر رہی ہے جو پاکستان میں جمہوریت کے مستقبل کیلئے خطرہ ہیں، لہٰذا حکومت اس مسئلے کو جو ایک قومی بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے، حل کرنے کیلئے سی پی این ای اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ فوری مذاکرات کرے اور ایسی ترامیم کو واپس لے ، اجلاس میں سید فصیح اقبال صدر ( بلوچستان ٹائمز)، ڈاکٹر جبار خٹک سینئر نائب صدر ( عوامی آواز)، جاوید مہر شمسی نائب صدر ( کلیم )، وامق زبیری سیکرٹری جنرل ( بزنس ریکارڈر)، مشتاق احمد قریشی فنانس سیکرٹری ( نئے افق)، انور فاروقی ( آغاز)، نجم الدین شیخ ( دیانت)، طاہر نجمی ( ایکسپریس)، قاضی اسد عابد ( عبرت میگزین)، خلیل الرحمن ( اسلام )، میر شکیل الرحمن ( جنگ)، طاہر محمود ( کرن ڈائجسٹ )، انقلاب ماتری ( ملت )، عارف نظامی ( نوائے وقت)، وقار یوسف عظیمی ( روحانی ڈائجسٹ )، مجیب الرحمن شامی ( پاکستان )، نصیر ہاشمی ( امت )، محمود العزیز ( یو پی پی )، الطاف حسن قریشی ( اردو ڈائجسٹ )، اویس اسلم علی ( پی پی آئی نیوز ایجنسی )، یونس ریاض ( بیوپار )، جاوید محمود ( نیشن )، مظفر الیانہ ( سدا نیوز ایجنسی)، سرمد علی ( جنگ) اور سلمان قریشی ( نیا رخ) نے شرکت کی۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 375
Reply With Quote
جواب

Tags
فوٹو, کراچی, پاکستان, واقعات, نیوز, مکمل, موقع, اردو, اسلام, بہترین, تصاویر, حل, حسن, خلاف, سال, طالبان, علی, صوبائی, صورتحال, صلاحیت, صحافی, صحافت, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان کمیٹی کا اجلاس ،صوبے میں تعمیر نو کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور گر عبدالقدوس خبریں 0 24-04-08 01:59 PM
پاکستان اسٹیل نے بھی بلٹ کی قیمت میں اضافہ کردیا ابو کاشان خبریں 0 16-01-08 11:35 PM
پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرپیرکو میڈیا کو بریفنگ دیں گے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 06-01-08 07:47 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM
پاکستان میں ،پولیس ،فوج ، عدلیہ ،سیاسی جماعتیں ،میڈیا اور پارلیمنٹ سب کر پٹ ہیں،ٹرانسپرنسی انڑنیشنل عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger