واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شازیہ مری کیخلاف درخواست دینے والی الیکشن کمیشن کی جوائنٹ سیکرٹری جبری ریٹائر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-10, 03:34 AM   #1
شازیہ مری کیخلاف درخواست دینے والی الیکشن کمیشن کی جوائنٹ سیکرٹری جبری ریٹائر
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 26-08-10, 03:34 AM

نسرین پرویز نے وزیراعلیٰ سندھ کو صوبائی وزیرکیخلاف خط میں غلیظ زبان استعمال کی، چیف الیکشن کمشنر


اسلام آباد (طارق اقبال چوہدری/سپیشل رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سینئر خاتون جوائنٹ سیکرٹری کو سندھ کی صوبائی وزیر ثقافت اور سابق وزیر اطلاعات شازیہ مری کے خلاف وزیراعلیٰ سندھ کو ایکشن لینے کے لئے لکھے جانے والے خط کے متن کی بنیاد پر ملازمت سے جبری ریٹائر کر دیا گیا۔ جوائنٹ سیکرٹری نسرین پرویز نے الیکشن کمیشن میں اپنے موقف میں کہا کہ شازیہ مری کے خلاف اس کی درخواست نجی معاملہ ہے جس سے الیکشن کمیشن کا کوئی متعلق نہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے 25 اگست کے حکم میں قرار دیا ہے کہ جوائنٹ سیکرٹری نے سندھ کی وزیر شازیہ مری کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی ہے جو کہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے جس بنا پر انہیں جبری ریٹائر کر دیا گیا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کو اسی مقدمے میں ریٹائر کیا گیا جس میں نسرین پرویز خود مدعی ہے کیونکہ پہلے انہوں نے 18اپریل 2009ء کو تھانہ ایس ایچ او ڈیفنس کراچی کو درخواست میں کہا کہ صوبائی وزیر شازیہ مری کی گاڑی نے انہیں ٹکر ماری اور ان کے ڈرائیور نے انہیں گالیاں دیں اور دھمکیاں دیں جس کے بعد اسی واقعہ کو بنیاد بنا کر انہوں نے صوبائی وزیر شازیہ مری کے خلاف ایکشن کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو درخواست دی۔ تاہم ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے پر کوئی انکوائری نہ ہو سکی۔ سینئر جوائنٹ سیکرٹری کے اس معاملے کی انکوائری الیکشن کمیشن کے ایک آفیسر سونو خان بلوچ نے کی۔ سونو خان بلوچ کو 13 مئی 2009ء کو ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل گریڈ 20سے 21 میں ترقی دی گئی تھی اور ایک دن بعد 15 مئی 2009ء سے انہیں ایک سال کی توسیع دی گئی جبکہ ایک سال بعد 15 مئی 2010ء سے مزید ایک سال کی توسیع دی گئی اور جوائنٹ سیکرٹری نسرین پرویز نے جونیئر آفیسر تھے جبکہ اس سے قبل 2005ء میں جوائنٹ سیکرٹری کو گریڈ 20 سے 19 میں بھجوا دیا گیا تھا جس پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو کالعدم قرار دے کر انہیں 2005ء سے میں گریڈ 20 دینے کی ہدایت کی تھی جس پر جوائنٹ سیکرٹری کو گریڈ 20 تو دے دیا گیا لیکن ترقی کے لئے ان کے معاملے کا جائزہ نہ لیا گیا جبکہ صوبائی وزیر شازیہ مری نے جوائنٹ سیکرٹری کے خلاف 23 اپریل 2009ء کو چیف الیکشن کمشنر کو براہ راست شکایت بھجوا دی اور الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کی خاتون آفیسر انہیں معطل ہراساں کر رہی ہے اور انہوں نے خاتون آفیسر کے خلاف ایکشن کی درخواست کی۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی خبر
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 65
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (26-08-10)
جواب

Tags
color, کوئی, کراچی, گئی, پہلے, پاکستان, والی, لکھے, مئی, معاملہ, الزام, اسلام, استعمال, جانے, حکم, خود, خان, خبر, دیں, دے, درخواست, سال, عرصہ, غلیظ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سینٹ انتخابات، فاٹا کے سینیٹرز کے ووٹ خریدنے کے سکینڈل کا پنڈورا بکس کھل گیا گلاب خان خبریں 0 20-01-11 05:54 AM
ہائی کورٹ بار کے نو منتخب صدر نے صدر مشرف کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست دیدی وجدان دلچسپ اور عجیب 4 05-11-08 07:13 AM
الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ کے پارلیمنٹیرین پبلک سیکریٹریٹ میں عوا می شکا عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:16 AM
پاکستان پر دبائو ڈالیں : امریکی سینیٹر کی بش سے درخواست شیخ ہمدان سیاست 4 15-01-08 03:45 PM
آصف زرداری کو سخت سیکیورٹی فراہم کیجائے،رحمن ملک کا سیکریٹر ی داخلہ کو خط عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 07:55 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger