|
شاہراہ پاکستان کے تعمیراتی کام میں سست رفتاری پر ٹھیکیدار فرم بلیک لسٹ

14-04-08, 10:41 AM
شاہراہ پاکستان کے تعمیراتی کام میں سست رفتاری پر ٹھیکیدار فرم بلیک لسٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم کراچی سید مصطفی کمال نے المہران بلڈرز کو سٹی گورنمنٹ اور ذیلی اداروں میں کام کرنے کے لئے بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس کے تمام کنٹریکٹ کو کینسل کرنے اور تمام ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ المہران بلڈرز پر سٹی گورنمنٹ اور شہر کے تمام دیگر اداروں میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ہفتہ کی شام سٹی ناظم نے شہر کے دورے کے موقع پر ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز نثار ساریو، ای ڈی او ٹرانسپورٹ ملک ظہیر الاسلام اور دیگر افسران کے ہمراہ شاہراہ پاکستان پہنچے تو وہاں المہران بلڈرز جو اس منصوبے کی کنٹریکٹ فرم ہے کا کوئی آدمی موجود نہیں تھا جبکہ کنٹریکٹر فرم نے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی جو تاریخ دی تھی اس میں مکمل کرنے میں ناکام رہی سٹی ناظم نے موقع پر ہی ہدایت کی کہ سٹی گورنمنٹ اور ذیلی اداروں میں مہران بلڈرز کے جاری تمام منصوبوں کو کینسل کرکے نئے کنٹریکٹ ایوارڈ کئے جائیں اور مہران بلڈرز کو ان اداروں میں کام کرنے سے بلیک لسٹ قرار دے کر اس پر پابندی عائد کردی جائے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|