واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شجاعت کراچی پہنچ گئے ، نائن زیرو اور کنگری ہاؤس جائیں گے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-07, 09:56 AM   #1
شجاعت کراچی پہنچ گئے ، نائن زیرو اور کنگری ہاؤس جائیں گے
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 27-10-07, 09:56 AM

شجاعت کراچی پہنچ گئے ، نائن زیرو اور کنگری ہاؤس جائیں گے

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے وہ ہفتہ کو متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے مرکز ”نائن زیرو“ عزیز آباد اور پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کرنے کے لئے کنگری ہاؤس جائیں گے۔ پیرپگارا سے ان کی یہ ملاقات طویل عرصے کے بعد ہوگی۔ واضح رہے کہ پیرپگارا ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ چوہدری شجاعت حسین کو جب تک مسلم لیگ کی قیادت سے نہیں ہٹایا جائے گا ، تب تک متحدہ مسلم لیگ کا قیام ممکن نہیں ، لیکن گزشتہ ماہ وزیر اعظم شوکت عزیز کی کنگری ہاؤس میں پیرپگارا سے ملاقات کے بعد پیرپگارا نے کہا تھا کہ اگر چوہدری شجاعت حسین میرے گھر آئے تو میں ان کا دروازے پر استقبال کروں گا۔ وزیر اعظم نے پیرپگارا کے اس بیان کو خوش آئند قرار دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مقتدر حلقوں کی ایما پر پیرپگارا اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہورہی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے خلاف آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ کو مضبوط کرنے اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ چوہدری شجاعت مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں اور ارکان پارلیمینٹ سے بھی ملاقات کریں گے

بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 433
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, وزیر, ممکن, اسلام, خوش, خلاف, روزہ, عزیز, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو بزم خیال تجاویز اور شکایات 15 25-11-11 08:40 PM
بھارت مزید دس ڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے،جماعت علی ابن جلال خبریں 0 11-10-08 02:50 PM
جیو پر پابندی کیخلاف درخواستیں،سندھ ہائیکورٹ میں5بار سماعت کے بعد ناقابل سماعت قرار دے کر خارج خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:28 AM
فلمی صنعت میں مجھ سے زیادہ ذہین اداکارہ کوئی نہیں ، زاراشیخ عبدالقدوس فلمی دنیا 0 04-12-07 10:27 AM
فلمی صنعت کا بحران زیادہ فلمیں تیار کرنے سے ختم ہوگا۔ ۔ ۔نرگس محمدعدنان فلمی دنیا 0 29-09-07 11:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger