واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شدید سرد موسم (پاکستان)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-02-08, 06:35 AM   #1
شدید سرد موسم (پاکستان)
وجدان وجدان آف لائن ہے 07-02-08, 06:35 AM

اسلام آباد . . . ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے ،کئی مقامات میں برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہیں اورشہریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ضلع مانسرہ اور بالا کوٹ کے پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کاسلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ۔شدید بر ف باری اور لینڈ لائنڈنگ سے شاہراہ کاغان کئی مقامات پر بند ہو گئی ۔تحصیل بالا کوٹ کے علاقوں ماہنڈری ،گھنول ،جارید اور بونجہ میں دو فٹ تک اور کاغان شہر میں چار فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جس سے وادی کاغان میں کارربا ر زندگی رک گئی ہے ۔ابیٹ آباد کے علاقے گلیات میں برف باری کے باعث مرکزی سڑک سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ۔ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والی سڑک باڑہ گلی کے قریب ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندہوگئی جس کی وجہ سے سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئیں ۔نتھیا گلی ،ایوبیہ ،چھانگلہ گلی میں اب تک تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔چترال کے شہری علاقوں میں تین فٹ سے زائد جبکہ شہری علاقے میں دس انچ تک برف پڑچکی ہے۔

شدید برف باری کے باعث شیشی کوہ شاہراہ، جنجریٹ شاہراہ، گرم چشمہ شاہراہ اور طورکو شاہراہ بند ہوگئیں جبکہ لواری ٹاپ گذشتہ ایک مہینے سے بند پڑا ہے۔ برف باری کے باعث علاقے میں شدید سردی پڑ رہی ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔وادی کوئٹہ اور ملحقہ پہاڑیوں میں تین دن سے ہونے والی برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے ،جبکہ آج بھی کوئٹہ کا مطع ابر آلود اور وقفے وقفے سے ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ مستونگ،قلات ،لورالائی ،خاران ،زیارت ،پشین ،بولان ،نوشکی ،مسلم باغ اور دیگر علاقوں میں بر ف باری کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔چمن ،کوژک ٹاپ ،توبہ اچکذئی اور توبہ کاکڑی میں رات بھر سے دوبارہ برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے کوژک ٹاپ میں تین فٹ جبکہ توبہ اچکذئی میں سات فٹ تک برف بافباری ریکارڈکی گئی ہے۔کوژک ٹاپ پر برف باری کے باعث کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ آج پانچویں روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہا ہے کہ این ایچ اے کی جانب سے تاحال ہیوی مشینری فراہم نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے شاہرہ کئی روز تک ٹریفک کے لئے بند رہ سکتی ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نیٹو فورسز کو لاجسٹک فراہم کرنے والی ہر قسم کی ٹریفک مزید ایک ہفتے کے لئے بند کر دی گئی ۔ضلع اسکردو اور ضلع گانچھے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ا سکردو شہر اور قریبی نشیبی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سترہ ڈگری سینٹی گریڈ اور بالائی دیہات میں منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے ۔

اسکردو کے بالائی اور نشیبی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے۔ گذشتہ چند روز سے سردی کی شدت برقرار رہنے کی وجہ سے موسمی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر بسم اللہ خان کے مطابق سردی میں اضافے سے بچے اور عمر رسیدہ افراد بیمار ہو رہے ہیں ۔ شہر میں لکڑی اور گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار اور کوہ سفید کے پہاڑی سلسلے پر مزید برف باری ہوئی جس سے سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو گیا ہے ۔مظفر آباد اور آزاد کشمیر بھر میں جاری بارش اور برف باری کا سلسلہ چوتھے روز بھی میں داخل ہو گیا ،گزشتہ تین روز کے دوران اڑتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔جبکہ آئندہ بارہ گھنٹے تک یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ،بارش اور برف باری سے وادی نیلم کی طرف جانے والی واحد شاہرہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے ۔جبکہ وادی جہلم میں مظفر آباد سری نگر روڈ نیلی کے مقام سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے ،بارش اور برف باری کی وجہ سے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین زلزلہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 256
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, ٹریفک, پاکستان, آج, اللہ, انتظامیہ, اسلام, خان, رات, زلزلہ, زندگی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام چیتا چالباز اخلاق و آداب 6 19-10-10 05:41 PM
پاکستان کو غذائی بحران کا سامنا ہوسکتا ہے،اقوام متحدہ گلاب خان خبریں 0 18-08-10 03:08 AM
پاکستان:’سنگین‘ موسمیاتی تبدیلیاں چاچا کمال عمومی بحث 2 03-09-09 12:03 AM
نرم بستر، سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس ابو عمار اسلام اور عصر حاضر 3 25-06-09 10:53 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 18-09-08 11:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger