واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شراب نوشی قانون کو ختم کریں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-06-11, 04:00 AM   #1
شراب نوشی قانون کو ختم کریں
کنعان کنعان آن لائن ہے 09-06-11, 04:00 AM

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ایاز امیر نے مطالبہ کیا ہے کہ ضیاء الحق کے دور میں شراب نوشی سمیت مختلف سماجی پابندیوں کے بارے میں نافذ کردہ قوانین کو ختم کرنا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران ایک پاکستانی اداکارہ سے مبینہ طور پر شراب کی دو بوتلیں برآمد ہونے پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے نوٹس لیے جانے کی خبر کا ذکر کرتے ہوئے کہی۔

ایاز امیر نے چیف جسٹس کے اس اقدام پر ان پر تنقید کی۔ ‘یہ کون سا جنون سر پر اٹھا رکھا ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کو متفقہ آئین دینے کی خاطر شراب کی کھلے عام خرید و فروخت یا شراب خانے پر پابندی لگانے کا فیصلہ ذوالفقار علی بھٹو نے مذہبی جماعتوں کی فرمائش پر کیا اور اس سلسلے میں مزید پابندیاں عائد کرنے اور ان پر سختی سے عمل کرانے کے اقدامات ضیاءالحق نے کیے۔

ضیاءالحق نے پاکستانی معاشرے کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کی خاطر رمضان کے مہینے میں کھلے عام کھانے پینے پر پابندی، سرکاری دفاتر میں نماز پڑھنے، ریاستی ٹی وی پر خواتین پر دوپٹہ پہننے کی پابندی عائد کرنے، شرعی عدالتوں کے قیام، حدود آرڈیننس اور ناموس رسالت کے قوانین متارف کروائے۔

ایاز امیر نے کسی مخصوص قانون کا نام لیے بنا شراب برآمد ہونے کی خبر کے تناظر میں کہا کہ ’اب بھی وقت نہیں گیا اور پورے پارلیمان کو مل کر ضیاء دور کے سماجی قانون سازی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔۔۔ہمیں ماضی کے تلخ و تاریک ورثے کو ختم کرنا چاہیے۔‘

اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار اعجاز مہر کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی رکن پارلیمان نے کھل کر اس موضوع پر بات کی ہے اور یہ کہ وہ بات مسلم لیگ (ن) کا کوئی رکن اسمبلی کرے۔ کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر چھاپ لگی ہے کہ وہ ضیاالحق کے دور میں پروان چڑھی اور بقول پرویز مشرف کے کہ وہ بغیر داڑھی والے مولوی ہیں۔

ایاز امیر نے فوج کے سیاسی معاملات میں عمل دخل اور ملکی دفاع میں ناکامی (ایبٹ آباد واقعہ اور مہران بیس پر حملہ) پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور دفاعی بجٹ کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ڈرون حملے بند کرنے کی بات کی جاتی ہے دوسری طرف الیاس کشمیری کو مروانے کے لیے امریکہ سے انٹیلی جنس شیئر کی جاتی ہے
یاد رہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ میں خبریں شائع ہوئی ہیں کہ بیرون ملک سے اسلام آباد آتے ہوئے اداکارہ عتیقہ اوڈھو سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ جس پر سپریم کورٹ نے کسٹم اور پولیس حکام سے یہ جواب طلب کیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق تین لاکھ سے کم مالیت کی شراب برآمد ہونے پر قانون کے مطابق وہ مقدمہ درج نہیں کرتے اور ہوائی اڈے پر اس طرح کے واقعات معمول ہیں اور حکام ان کا شراب ضبط کرکے متعلقہ لوگوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن ایاز امیر اور دیگر ارکان نے بجٹ پر بحث کے دوران فوج کے سیاسی معاملات میں عمل دخل اور ملکی دفاع میں ناکامی (ایبٹ آباد واقعہ اور مہران بیس پر حملہ) پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور دفاعی بجٹ کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ڈرون حملے بند کرنے کی بات کی جاتی ہے دوسری طرف الیاس کشمیری کو مروانے کے لیے امریکہ سے انٹیلی جنس شیئر کی جاتی ہے۔

ایاز امیر نے بھارت کے ساتھ جارحانہ رویہ اپنانے اور افغانستان پر تسلط قائم کرنے کی پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے فوج پر تنقید کی کہ وہ اپنی پرانی پالیسی تبدیل کرے۔ انہوں نے صحافی سید سلیم شہزاد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا شک بھی آبپارہ کی طرف جاتا ہے اور وہ اپنی ماضی کی روش سے باز آجائے۔

بجٹ پر بحث کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی جماعت کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ بجٹ عوامی امنگوں کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے نئی دور اندیش، ایماندار اور اہل قیادت کی ضرورت ہے۔ ان کی حکومت پر تنقید کے دوران حزب مخالف کی مسلم لیگ نون نے خوب ڈیسک بجائے۔

بجٹ پر بحث کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے بھی تقریر کی اور دیگر مقررین کی طرح بجٹ کے بجائے سیاسی باتیں زیادہ کیں۔ انہوں نے حکومت پر ماضی کی نسبت کھل کر تنقید سے اجتناب کیا۔ جس کی وجہ شاید ان کی جماعت کے مولانا غفور حیدری کو سینیٹ میں قائد حزب مخالف بنانا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے بھی ایاز امیر کی طرح اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بھارت اور افغانستان سے تعلقات بہتر کرے اور کاروباری تعلقات استوار کرے۔ ان کے بقول پاکستان جب تک پڑوسی ممالک سے کاروبار نہیں کرے گا تو ترقی نہیں کرسکتا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پر چودہ جون تک بحث ہوگی اور اس کے بعد اس کی منظوری کا مرحلہ شروع ہوگا۔

ح
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 317
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
skjatala (09-06-11), مرزا عامر (09-06-11), آبی ٹوکول (09-06-11), اویسی (09-06-11), احمد نذیر (09-06-11), حیدر (09-06-11), حیدر Rehan (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11), غلام خان (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 08:35 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,010
شکریہ: 52,538
11,183 مراسلہ میں 35,272 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ ایاز میر کی عمر کتنی ہےِ؟ کہیں یہ ساٹھ کا ہو تو نہیں گیا۔ ؟ باتیں تو سٹھیائی ہوئی کر رہا ہے۔
یا پھر ہو سکتا ہے کہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف کاروائی سے اس کے دلی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو۔ یاد ماضی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (09-06-11), کنعان (09-06-11), ھارون اعظم (10-06-11), ننھا بچہ (09-06-11), آبی ٹوکول (09-06-11), اویسی (09-06-11), احمد نذیر (09-06-11), حیدر Rehan (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11), غلام خان (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 08:51 AM   #3
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,139
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ممكن ہے نون ليگ سميت سارے ملازموں كو نئي ڈيوٹي لسٹ تھما دي گئي ہو۔۔۔۔ اور ڈيوٹي كے لئے ميدان بنايا جا رہا ہے۔۔۔۔۔ تا كہ قوم كو ان پرانے‌كٹوں ميں‌الجھا كر نئے كھيل كھيليں جائيں۔۔۔۔

معلوم نہيں دشت گردوں كي قسم نسل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دہشت گردي اور انتہاء پسندي كا رونا رونے‌والوں كو كيوں نظر نہيں آتي۔۔۔۔۔ شايد اس لئے كہ وہ ميز كي جس سمت بيٹھے ہيں يا بٹھائے گے ہيں ان كو وہاں سے مخصوص دہشت گردي اور انتہاء پسندي ہي نظر آتي ہو۔۔۔۔۔۔۔۔ اس ميں ان بيچاروںكا كيا قصور
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
کنعان (09-06-11), اویسی (09-06-11), احمد نذیر (09-06-11), حیدر (09-06-11), غلام خان (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 09:07 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,010
شکریہ: 52,538
11,183 مراسلہ میں 35,272 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انسان کو ایک صلاحیت قدرت کی طرف سے ودیعت کی گئی ہے کہ وہ میز کی کسی طرف بھی بیٹھتے ہوئے دوسروں کے ساتھ ساتھ خؤد اپنا تجزیہ بھی کر سکتا ہے ۔ اپنے اعمال اور افکار کو ان سے جُدا ہو کر کسی جوہری کی طرح پرکھ سکتا ہے ۔
اگر تو ان صاحبان میں یہ صلاحیت موجود نہیں ہے تو پھر ان میں اور جانوروں میں کوئی فرق تو نہ ہوا نا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
اویسی (09-06-11), احمد نذیر (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11), غلام خان (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 11:23 AM   #5
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,885
کمائي: 51,254
شکریہ: 7,968
2,143 مراسلہ میں 4,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مسلم لیگ ’’نواز شریف‘‘ کے ایک ممبر کی طرف سے شراب جیسے موضوع پر بحث کرنا اور اس کے نقل و حمل کو قانونی حیثیت دلوانے کی کوششیں اور ضیاالحق کے بنائے ہوئے قانون کو بدلنے کی فرمائیش کرنا

ہوسکتاہے کہ امریکہ کو یہ دکھانا چاہتے ہوں کہ ہم بغیر داھی والے مولوی نہی ہیں بلکہ ہم ایک لبرل کلاس کی نمائندہ جماعت ہیں
اس طرح کے اقدامات سے امریکہ کی طرف سے بھرپور مدد ملنے کی امید کوئی بھی عام زہن رکھنےوالہ شخص آسانی سے سمجھ سکتاہے ۔
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11), غلام خان (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 01:16 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلامی پابندیاں ، ان کفار کے دوستوں کو تلخ وتاریک ورثہ لگ رھی ھیں۔۔۔۔۔۔۔ ایسی سوچ کے حامل افراد میرے وطن کے خیر خواہ کتنے ھونگے ؟ پہلے ھی مجھے بھول نہیں تھی۔ تُف ھے ھماری ووٹنگ اور جمہوریت پر۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (10-06-11), احمد نذیر (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11), غلام خان (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 01:33 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,217
کمائي: 17,982
شکریہ: 2,337
915 مراسلہ میں 2,334 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دینی جماعتوں کےخلاف بولتےبولتےآج ایازامیراتناآگےنکل گئےکہ شراب نوشی پرسےپابندی اٹھانے کامطالبہ کردہا۔
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11), غلام خان (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 01:33 PM   #8
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,509
کمائي: 118,686
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جیسا کہ بتایا گیا ھے شراب اور دوسرے غیر قانونی کام سے پابندی اٹھائی جانی چاہئے تو میں اس کے خلاف ہوں، یہ پابندیاں لگی رہنی چاہئیں اگر یہ پابندیاں اٹھا لی گئیں تو پھر تو بہت برا حال ہو گا۔

اور پابندی اٹھانے پر بیان دے رہا ھے ان کے لئے تو ویسے بھی کوئی پابندی نہیں ھے، عتیقہ اوڈھ کا معاملہ سیاسی ھے اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہونگی جو شائد وقت کے ساتھ منظر عام پر آ جائیں گی یا یہ معاملہ رضامندی سے تہہ ہو جائے گا۔
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11), غلام خان (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 02:31 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایاز امیر کی عمر کا تقاضا ہے۔۔ اسی لیے اس عمر میں ریٹائرمنٹ ہو جاتی ہے۔
حیدر بھائی ذرا پتہ کرنا کتنے کا ہو گیا ہے وہ
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11), غلام خان (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 02:41 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 256
کمائي: 5,187
شکریہ: 81
184 مراسلہ میں 533 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاید ممکن ھے کہ کل کو موسوف کس اور چیز سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کریں ؟؟ کیونکہ پاگل کچھ بھی کرسکتے ہیں
ابو اسد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابو اسد کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11), غلام خان (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 03:08 PM   #11
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,353
کمائي: 52,244
شکریہ: 4,405
1,836 مراسلہ میں 6,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یہ ایاز میر کی عمر کتنی ہےِ؟ کہیں یہ ساٹھ کا ہو تو نہیں گیا۔ ؟ باتیں تو سٹھیائی ہوئی کر رہا ہے۔
یا پھر ہو سکتا ہے کہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف کاروائی سے اس کے دلی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو۔ یاد ماضی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی بار نہیں سٹھیائیے حضرت قانون توہین رسالت پر بھی اسی قسم کی بکواس کرتے ریے ہیں ۔ ۔ ۔
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 03:20 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 256
کمائي: 5,187
شکریہ: 81
184 مراسلہ میں 533 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسےبد بختوں کہ ساتہ کیا کرنا چاہیے؟؟؟؟؟؟؟
ابو اسد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو اسد کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11)
پرانا 09-06-11, 03:21 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایاز امیر ایک لبرل سوچ کا حامل رومانوییت پسند شخص ہے۔ اہل دین کے بارے میں اس کی آراء وقت فوقتا آتی رہتی ہیں۔
لہذا اس سے اس طرح کی باتوں کا صدور کوئی انوکھی بات نہیں ۔۔ یہ اس کی مجبوری ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
آبی ٹوکول (09-06-11), احمد نذیر (09-06-11), شمشاد احمد (09-06-11)
پرانا 10-06-11, 01:17 PM   #14
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,584
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ان کے دل میں حسرت ہی رہے گی۔ ان شاء اللٰہ

پاکستانی عوام کی اکثریت اسلام سے محبت کرتی ہے۔ کوئی بھی گناہوں سے پاک نہیں، لیکن اتنی جرات کسی میں بھی نہیں کہ اسلامی قانون کو تلخ و تاریک ورثہ قرار دے۔ یہ صرف ان لوگوں کی ہمت ہے جن کے صرف نام مسلمانوں جیسے ہیں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (10-06-11)
جواب

Tags
فروخت, کورٹ, پولیس, پاکستان, پاکستانی, واقعات, وزیر, نماز, نظر, موقع, امیر, امریکہ, اسلامی, بجٹ پر بحث, جواب, خواتین, خلاف, خبر, داڑھی, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, رمضان, سپریم, شہزاد, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger