واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شرح خواندگی میں نیپال پاکستان سے آگے نکل گیا، 173 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 157 واں نمبر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-11, 06:37 AM   #1
شرح خواندگی میں نیپال پاکستان سے آگے نکل گیا، 173 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 157 واں نمبر
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 08-09-11, 06:37 AM

لاہور (رپورٹ: نوید طارق) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے سال رواں میں انٹرنیشنل لٹریسی پرائز کیلئے دنیا بھر سے جو واحد شخصیت منتخب کی ہے وہ پاکستانی ماہر تعلیم ڈاکٹر اللہ بخش ملک ہیں۔ شرح خواندگی میں 173 ممالک کی فہرست میں پاکستان 157ویں نمبر پر ہے۔ ملک میں شرح خواندگی نیپال، بھارت اور سری لنکا سے کم ہے۔ دنیا کے 2تہائی بالغ ناخواندہ کا تعلق پاکستان سمیت جنوبی ایشیا سے ہے۔ پاکستان نے 2009-10ءمیں گزشتہ 5سال کے مقابلے میں تعلیم پر اپنی خام قومی پیداوار کا سب سے کم خرچ کیا ہے، یہ شرح بھارت، ایران اور نیپال سے بھی کم ہے۔ یونیسکو کے ”انٹرنیشنل لٹریسی پرائزز 2011ئ“ کی واحد حقدار شخصیت کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ڈاکٹر اللہ بخش ملک کو اس ایوارڈ کیلئے لٹریسی، اڈلٹ ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اسکیلز پروگرام میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے عوض منتخب کیا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت ملک میں بالغوں کے لئے 300 اور اینٹوں کے بھٹوں کے مقامات پر غیر روایتی بنیادی تعلیم کیلئے 200 اسکولوں میں 4000 بالغوں اور 5ہزار 500بچے زیر تعلیم ہیں، 2400 خواتین کی تربیت کیلئے کمیونٹی لرننگ سینٹرز کے قیام کے ذریعے خواندگی کی مہارتوں کی فراہمی، پنجاب لٹریسی اینڈ لائیولی ہیڈ پروگرام کے ذریعے 7500 افراد کو خواندہ کرنا اور انہیں مختلف مہارتوں کی تربیت دینا جبکہ نان فارمل ایجوکیشن سیکٹر میں تدریس کے لئے 12400 اساتذہ کی تربیت شامل ہے۔ ان کے علاوہ دنیا کے مختلف اداروں کو ان کی تعلیمی خدمات کے بدلے میں اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جن میں برونڈی نیشنل لٹریسی سروس، میکسیکو نیشنل انسٹیٹیوٹ فار دی ایجوکیشن آف اڈلٹس، کانگو Collectif Alpha Ujuvi، امریکہ کے روم ٹوریڈ اور فلپائن کا سٹی لٹریسی کوآرڈی نیٹنگ کونسل آف ٹیگم سٹی شامل ہیں۔ ملک کے مختلف اضلاع میں ہونے والے سروے کے مطابق اسلام آباد میں خواندگی کی شرح سب سے بلند 87، راولپنڈی 80، جہلم 79، کراچی 77، لاہور اور چکوال الگ الگ 74، گجرات 71، گجرانوالہ 69، ایبٹ آباد 67، ہری پور 63، کوئٹہ، فیصل آباد، منڈی بہاﺅ الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ62، اٹک اور زیارت61، میاں والی 60 جبکہ سیالکوٹ، شیخوپورہ اور سکھر میں 59فیصد ہے۔ جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل نے عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے جو رپورٹ تیار کی ہے اس کے مطابق دنیا کے 98ممالک میں شرح خواندگی 90 سے 100فیصد ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 120
Reply With Quote
پرانا 08-09-11, 08:12 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,907
کمائي: 561,126
شکریہ: 25,577
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام آباد میں خواندگی کی شرح سب سے بلند 87، راولپنڈی 80

نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, ہے،, کراچی, ٹیک, پاکستان, پاکستانی, پروگرام, یوم, ملک, مطابق, ایران, اقوام متحدہ, اللہ, امریکہ, اسلام, بھارت, تعلیم, جہلم, خواتین, دینا, دنیا, رواں, سال, سری لنکا, عالمی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہیپا ٹائٹس ٹیسٹ نہ کروانے والے پولیس اہلکاروں کو حراست میں لینے کا حکم skjatala خبریں 0 29-05-11 11:15 AM
پاکستان کو پہلے ون ڈے میں شکست زارا کرکٹ 3 22-01-11 02:53 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 08:36 AM
چینلز کی بندش، بھارت،بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور نیپال میں بھی احتجاج خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:21 AM
ذیل میں صوبہ بلوچستان، پاکستان کے شہروں کی فہرست ہے۔ خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 0 11-10-07 09:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger