واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شعیب اختر کا باؤنسر ۔۔۔۔نشانہ وسیم اکرم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-09-11, 09:28 PM   #1
شعیب اختر کا باؤنسر ۔۔۔۔نشانہ وسیم اکرم
عرفان مسلم عرفان مسلم آف لائن ہے 23-09-11, 09:28 PM

فاضل جمیلی

ہنگاموں سے بھرپور انٹرنیشنل کیرئیر کے بعد بھی راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف دنیا کے تیز ترین پاکستانی بالر شعیب اخترنے ایک اور باؤنسر پھینکا ہے ۔ آؤ ٹ آف دی فیلڈ پھینکے جانے والے اس باؤنسر کا ہدف کوئی بیٹسمین نہیں بلکہ ان کے اپنے ہی ہم وطن سابق کپتان وسیم اکرم ہیں۔ شعیب اختر نے اپنی آپ بیتی میں لکھا ہے کہ وسیم اکرم نے ان کا کیرئیر تباہ کرنے کی کوشش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شعیب اختر کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو وہ آدھی ٹیم لے کر الگ ہو جائیں گے۔ وسیم اکرم پر ساتھی کھلاڑیوں کا کیریئر تباہ کرنے کے حوالے سے اسی طرح کے الزام پہلے بھی لگتے رہے ہیں ۔ جاوید میانداد، عاقب جاوید ،عطاء الرحمن اور وقار یونس ان کی ریورس سوئنگ کا شکار ہو چکے ہیں ۔یقینی طور پر وسیم اکرم سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے الزامات کی صداقت سے انکار کریں گے لیکن ماضی کے مذکورہ بالا اہم کھلاڑی بھی چونکہ وسیم اکرم پر اسی طرح کے الزامات عائد کر چکے ہیں چنانچہ کہا جا سکتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہیں وسیم اکرم کے مقابلے میں توقیر ضیاء نے بہت سپورٹ کیا۔ توقیر ضیاء نے تو اپنے بیٹے جنید ضیاء کو بھی بہت سپورٹ کیا لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ تو درکنار کلب کرکٹ میں بھی اپنا نام بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔شعیب اختر نے اپنی کتاب میں بال ٹمپرنگ کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بال ٹمپرنگ کی اجازت ہونی چاہیے ۔شعیب اختر نے بھارتی کھلاڑیوں راہول ڈراوڈ اور سچن ٹنڈولکر کو میچ وننگ کھلاڑی تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان اور للت مودی پر دھوکہ دہی کا الزام بھی عائد کیا ہے ۔سابق اسپیڈ اسٹار کا جب انڈیا میں ایکسپوژر ہوا تھا تو انہوں کئی بار ٹنڈولکر کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے کلین بولڈ کیا تھا۔سچن کے علاوہ دنیا کا کوئی ایسا بیٹسمین نہیں جو شعیب اختر کی برق رفتار گیندوں کا نشانہ نہ بنا ہو۔ بہت کم عرصے میں انہوں نے اپنے آپ کو دنیا کا تیز ترین بالر منوایا اور مختلف قسم کے نصابی اور غیرنصابی تنازعات میں الجھتے ہوئے اسی تیز رفتاری کے ساتھ اپنے چمکتے دمکتے کیرئیر کو بٹہ لگا لیا۔اب جبکہ وہ اپنی آپ بیتی کے ساتھ سامنے آئے ہیں یقینی طور پر اس میں کئی اور پردہ نشینوں کے نام بھی بے نقاب ہوں گے ۔ جیسے جیسے اس کتاب کے اکتسابات سامنے آتے جائیں گے دنیائے کرکٹ میں وہی سنسنی اور ہلچل پیدا ہوتی رہے گی جو شعیب اختر کی میدان میں موجودگی کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں پائی جاتی تھی۔
آپ کے خیال میں شعیب اختر جس وقت سامنے آئی ہے ۔ اس کی کیا اہمیت اور افادیت ہو سکتی ہے ؟
کسی بھی کتاب میں سنسنی خیز انکشافات کیے جانا کہیں کتاب کو ہاتھوں ہاتھ بکوانے کا ہتھکنڈہ تو نہیں ؟
شعیب اختر نے بال ٹمپرنگ کا اعتراف کر کے پاکستان کرکٹ کو ایک نئے تنازع میں تو نہیں لا کھڑا کیا ؟

بحولہ: جنگ بلاگ

عرفان مسلم
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jun 2011
عمر: 23
مراسلات: 127
شکریہ: 37
95 مراسلہ میں 353 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 167
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عرفان مسلم کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (23-09-11), رضی (24-09-11), عبدالقدوس (24-09-11)
پرانا 23-09-11, 09:45 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,954
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لوللللللللللللللللللززززز ززززززززززززززز
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 23-09-11, 09:45 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,234
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شعیب اختر نے وسیم اکرم کے بارے میں کوئی نئی بات نہیں کی۔
وسیم اکرم کے بارے میں ایک زمانے میں مشہور تھا کہ وہ اپنے سامنے کسی فاسٹ باولر کو ٹکنے نہیں دیتا۔ اس نے پہلے عاقب جاوید اور وقاریونس کو سائیڈ لائن کیا ان دونوں سے اختلافات کی‌خبریں ماضی میں سامنے آتی رہیں تھیں۔ پھر اس نے محمد زاہد، شاہد نذیر، محمد اکرم کو سائیڈ لائن کیا۔
وسیم اکرم کا اگر شروع کا کیرئیر دیکھیں تو اس وقت اوسط درجے کا باولر تھا لیکن عمران خان نے عاقب جاوید، وقاریونس، وسیم اکرم کو ایسا گروم کیا کہ وہ پاکستان کے میچ ونر باولر بن گئے اور 1992 کے ورلڈ کپ کو جتوانے میں وسیم اکرم کا اہم کردار تھا۔

کسی زمانے میں مشہور تھا کہ پاکستان میں وسیم اکرم اور وقاریونس جیسے فاسٹ باولر آنا بند ہوگئے ہیں لیکن اگر آج دیکھیں تو ہمارے پاس اچھے فاسٹ باولر کی کھیپ موجود ہے ہمیں محمد عامر اور محمد آصف ملے لیکن انہوں نے اپنا کیرئیر تباہ کروالیا لیکن اس کے باوجود بھی عبدالرزاق، وہاب ریاض، اعزاز چیمہ، سہیل خان ملے۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (23-09-11), محمدخلیل (24-09-11), رضی (24-09-11), عبدالقدوس (24-09-11)
پرانا 24-09-11, 12:35 AM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,978
کمائي: 48,954
شکریہ: 7,292
5,961 مراسلہ میں 15,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راشد احمد مراسلہ دیکھیں
شعیب اختر نے وسیم اکرم کے بارے میں کوئی نئی بات نہیں کی۔
وسیم اکرم کے بارے میں ایک زمانے میں مشہور تھا کہ وہ اپنے سامنے کسی فاسٹ باولر کو ٹکنے نہیں دیتا۔ اس نے پہلے عاقب جاوید اور وقاریونس کو سائیڈ لائن کیا ان دونوں سے اختلافات کی‌خبریں ماضی میں سامنے آتی رہیں تھیں۔ پھر اس نے محمد زاہد، شاہد نذیر، محمد اکرم کو سائیڈ لائن کیا۔
وسیم اکرم کا اگر شروع کا کیرئیر دیکھیں تو اس وقت اوسط درجے کا باولر تھا لیکن عمران خان نے عاقب جاوید، وقاریونس، وسیم اکرم کو ایسا گروم کیا کہ وہ پاکستان کے میچ ونر باولر بن گئے اور 1992 کے ورلڈ کپ کو جتوانے میں وسیم اکرم کا اہم کردار تھا۔

کسی زمانے میں مشہور تھا کہ پاکستان میں وسیم اکرم اور وقاریونس جیسے فاسٹ باولر آنا بند ہوگئے ہیں لیکن اگر آج دیکھیں تو ہمارے پاس اچھے فاسٹ باولر کی کھیپ موجود ہے ہمیں محمد عامر اور محمد آصف ملے لیکن انہوں نے اپنا کیرئیر تباہ کروالیا لیکن اس کے باوجود بھی عبدالرزاق، وہاب ریاض، اعزاز چیمہ، سہیل خان ملے۔
اچھا تبصرہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-09-11, 12:19 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 620
کمائي: 11,234
شکریہ: 366
475 مراسلہ میں 1,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ شعیب اختر نے وسیم اکرم کے بارے میں جوکہا سوکہا لیکن اس نے ٹنڈولکر اورراہول ڈریوڈ کو بھی لپیٹ میں لے لیا جو سراسر زیادتی ہے۔ ٹنڈولکر اور ڈریوڈ بھارت کے بڑے کھلاڑی ہیں۔ ڈریوڈ اور ٹنڈولکر نے گلین میک گرا، بریٹ لی، وقاریونس، وسیم اکرم، ایلن ڈونلڈ، شان پولاک، ثقلین مشتاق، شین وارن جیسے بڑے باولروں کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ شعیب اختر کا 2003 کے ورلڈ کپ میں ٹنڈولکراورسہواگ نے جو حشر کیا تھا وہ اسے یاد رکھنا چاہئے۔ اگر کوئی کھلاڑی بڑا ہوتا ہے تو وہ خود منہ سے نہیں بلکہ اس کے مدمقابل کھلاڑی اس کی تحسین کرتے ہیں۔
دوسری بات اس نے اعتراف کیا کہ وہ بال ٹمپرنگ کی تھی۔ یہ اس کا اعتراف جرم ہے اس سے عالمی میڈیا پاکستان پر پھر چڑھائی کرے گا۔
تیسری بات اس نےکی کہ ڈریسنگ روم میں ثقلین مشتاق نے جاوید میانداد کو بلا مارا لیکن اس قسم کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی بلکہ دونوں کھلاڑیوں کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ٹھنڈے مزاج کے کھلاڑی ہیں۔

چوتھی بات اس نے شاہ رخ خان کے بارے میں کی کہ اس نے دھوکا دیا تھا اسے یہ پہلے کیوں یاد نہ آیا؟ حالانکہ شاہ رخ خان نے سے تو اس کی گاڑھی چھنتی تھی اور شاہ رخ خان نے اسے اپنی رہائش پر رہنے کی پیشکش کی تھی۔

اس کی کتاب میں دیکھنا پڑے گا کہ اس بات کا ذکر ہے کہ اس کی چاچا کرکٹ کے ساتھ بدتمیزی کی، محمد آصف اور شاہد آفریدی کے ساتھ اس کی لڑائیاں رہیں اور اس نے بلا اٹھانے سے بھی گریز نہیں کیا۔ ممنوعہ ادویات کا استعمال، باب وولمر کے ساتھ لڑائی، نائٹ کلب جانا اور نائٹ کلب میں تصاویرکھنچوانا وغیرہ
راشد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-09-11, 02:47 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,536
کمائي: 88,172
شکریہ: 5,206
5,043 مراسلہ میں 11,469 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ ایسے بیانات انڈیا جا کر ہی کیوں دغاتے ہیں
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کوشش, کلین, پہلے, پاکستانی, وقار, وقت, نام, اہمیت, الزام, اجازت, بے, بار, جانے, جائیں, خان, دی, دنیا, رفتار, طور, عاقب, عائد, غیرنصابی, صداقت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسلام اور موسیقی مسٹر گرزلی اسلام اور عصر حاضر 27 04-05-12 10:49 PM
وسیلہ میاں شاہد پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 78 08-05-09 12:57 AM
موسیقی کے اثرات فیصل ناصر قہقہے ہی قہقے 2 05-01-09 02:43 PM
قومی ترانہ شاعر موسیقار منتخب ساز Real_Light 14اگست 2 26-11-08 12:01 PM
وسیم اکرم کے گھر ڈاکہ، champion_pakistani کرکٹ 2 13-01-08 12:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger