واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


شعیب اختر کیس: اپیل کی سماعت 26 اپر یل سے شروع ہو گی ،جسٹس آفتاب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-04-08, 04:46 AM   #1
شعیب اختر کیس: اپیل کی سماعت 26 اپر یل سے شروع ہو گی ،جسٹس آفتاب
میاں شاہد میاں شاہد آف لائن ہے 18-04-08, 04:46 AM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا اپیلیٹ ٹریبونل 26 اپریل سے روزانہ فاسٹ بولر شعیب اختر کیس کی سماعت کرے گا۔ لاہور میں جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں سماعت کا طریقہٴ کار طے کیا گیا۔ قومی اکیڈمی میں سماعت کے وقت شعیب اختر کے حامیوں کی مختصر تعداد نے ان کے حق میں مظاہرہ کیا۔ پی سی بی نے شعیب اختر پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پانچ سال کی پابندی عائد کی ہے۔ شعیب نے پابندی کے خلاف اپیل کی ہے لیکن اپیلیٹ ٹریبونل نے شعیب اختر کو ہدایت کی ہے کہ وہ 21 اپریل تک تفصیلی اپیل دائر کر سکتے ہیں۔ شعیب اختر نے اپنے مزاج کے برعکس میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مجھے انصاف ملے گا۔ اپیلیٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس (ر) فرخ آفتاب نے کہاکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے رولنگ نہ دے کر درست فیصلہ کیا ہے کیونکہ ابھی اس کیس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سماعت کے دوران ہم کوئی بیان دے کر کیس پر اثرانداز نہیں ہونا چاہتے البتہ فریقین کے بیانات سے صورتحال خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے میڈیا کو کہا کہ میرے منہ میں جملے نہ ڈالیں بلکہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔ اپیلیٹ ٹریبونل کا پہلا اجلاس جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ کی سربراہی میں نیشنل اکیڈمی لاہور میں ہوا جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا۔ ٹریبونل کے رکن سلمان تاثیر وقت سے پہلے اجلاس میں پہنچے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر حسیب احسن کراچی سے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے سب سے آخر میں کارروائی میں شامل ہوئے۔ فاسٹ بولر شعیب اختر کی وکالت عابد حسن منٹو نے کی جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تفضل حسین رضوی پیش ہوئے۔ اجلاس کے بعد جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ نے بتایا کہ یہ ایک غیررسمی اجلاس تھا جس میں آئندہ کی کارروائی کے لئے طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ شعیب اختر 21 اپریل تک ایڈیشنل گراؤنڈ یا تفصیلی اپیل دائر کرسکتے ہیں۔ پی سی بی23 اپریل تک شعیب اختر کو وہ کاغذات مہیا کرے گا جو انہوں نے پہلے اجلاس میں طلب کئے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ آفتاب فرخ کا کہنا ہے کہ 26 اپریل سے کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ فریقین کی جانب سے معاملے کو طول دینے کا اشارہ نہیں ملا اس لئے امید ہے کہ اپیلیٹ ٹریبونل اپنی کارروائی جلد مکمل کرلے گا۔ اپیل دائر کرنے کی طرح فاسٹ بولر شعیب اختر کا نیشنل اکیڈمی کے باہر ان کے مداحوں نے بھرپور استقبال کیا۔ شعیب اختر کی آمد سے قبل ان کے مداحوں نے پی سی بی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے شعیب اختر سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا اور بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی۔
__________________

 
میاں شاہد's Avatar
میاں شاہد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 237
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, مکمل, جلد, خلاف, سال, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اٹھارہ سال بعد بابری مسجد کیس کی سماعت شروع جاویداسد خبریں 0 24-08-10 04:31 PM
قانون کی حکمرانی پر عمل درآمد کی جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، چیف جسٹس ھارون اعظم خبریں 0 28-05-10 12:40 AM
عہدے کی قر بانی پر ملال نہیں ،جسٹس رمدے،ملک پولیس اسٹیٹ بن چکا ،جسٹس صدیقی خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:03 AM
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد افضل سومرو اور جسٹس محمود عالم رضوی نے جیو کی آئینی درخواستوں کی سماعت کی۔ جیو کے وکی خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:08 AM
چیف جسٹس کیس: صدارتی ریفرنس کالعدم، جسٹس افتخار بحال زبیر میرا پاکستان 3 23-07-07 06:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger