|
شعیب سڈل آئی جی پولیس سندھ ،طارق لودھی ڈی جی آئی بی ہو نگے

13-04-08, 08:37 AM
شعیب سڈل آئی جی پولیس سندھ ،طارق لودھی ڈی جی آئی بی ہو نگے
اسلام آباد، کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے ہفتہ کو متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیطرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو (داخلہ ڈویژن) ڈاکٹر شعیب سڈل کا تبادلہ کرکے انہیں اظہر فاروقی کی جگہ صوبائی پولیس افسر (آئی جی) سندھ مقرر کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل طارق لودھی کو انٹیلی جنس بیورو کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔ اٹامک انرجی کے نثار شمسی کو گریڈ 22 میں ترقی دے کر فیصل آباد بھیج دیا گیا ہے، ڈی ایم جی گروپ کے ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محمد سمیع کی خدمات حکومت سندھ کے سپرد کر دی گئی ہیں، سیّد حسن عباس نقوی کو تبدیل کرکے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی اسلام آباد سیّد کلیم امام کو تبدیل کرکے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں چیف سیکورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ آن لائن کے مطابق احمد وقار لودھی کو سیکریٹری انویسٹمنٹ ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔ کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق حکومت سندھ نے مختلف افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق سیکریٹری محکمہ کھیل اور امور نوجوانان غلام علی شاہ پاشا کا تبادلہ کرکے انہیں ممتاز الرحمن کی جگہ سیکریٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ممتاز الرحمن کا تبادلہ کرکے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کراچی ثناء اللہ عباسی کا تبادلہ کرکے انہیں سردار عبدالمجید دستی کی جگہ ڈی آئی جی (آپریشن) لاڑکانہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ سردار عبدالمجید دستی کا تبادلہ کرکے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی ایس پی بیس ون (1) کراچی ریاض احمد سومرو کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعلیٰ سندھ کا پی ایس او مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکریٹری چیف منسٹر سیکریٹریٹ اشفاق احمد سومرو کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی سیکریٹری محکمہ زراعت مقرر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر سکندر پنہور کا تبادلہ کرکے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عبدالجلیل بچانی کا تبادلہ کرکے انہیں ای ڈی او (ہیلتھ) ٹنڈو الہ یار تعینات کیا گیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|