واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


::: شعیب ملک ٹیم کے کپتان رہیں گے،چیئر مین پی سی بی :::

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-07, 11:00 PM   #1
::: شعیب ملک ٹیم کے کپتان رہیں گے،چیئر مین پی سی بی :::
ابو کاشان ابو کاشان آف لائن ہے 14-12-07, 11:00 PM

لاہور ............پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے شعیب ملک پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں مزید ایک سال کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے ،جبکہ تمام کھلاڑیوں پر کالم لکھنے کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے پی سی بی کے سربراہ نسیم اشرف نے کہا کہ اگر دو تین میچز کے بعد کپتان تبدیل ہوتے رہے تو ٹیم کبھی نہیں بن سکتی ،شعیب ملک آئندہ ایک سال ٹیم کی بدستور قیادت کرتے رہیں گے ،نائب کپتان کا فیصلہ 15 جنوری کو کراچی میں ہونے والے پی سی بی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا جائے گااورنائب کپتان کاتقرر بھی ایک سال کے لیے ہو گا۔ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ کپتان سمیت کسی بھی کھلاڑی کو اخبارات میں کالم لکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ دورہ بھارت میں مصباح الحق بہت اچھا کھیلے، کامران اکمل کی وکٹ کیپنگ اچھی نہیں رہی ،لیکن وہ بیٹنگ میں کام کر گئے ،کھلاڑیوں کی انجریز کے باعث بولنگ کمزور ضرور رہی لیکن بولنگ لائن میں اتنی جان نہیں کہ وہ دو مربتہ کسی ٹیم کو آؤٹ کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ بچانا اچھی علامت ہے ، البتہ کھلاڑیوں کی مینٹل فٹنس پر کام کرنا ہو گا ،اور اگر کوچ نے ضرورت محسوس کی تو بورڈ ماہر نفسیات بھی مہیا کرے گا،جیف لاسن دو ہفتے کی چھٹی پر ہیں اس کے بعد وہ دورہ بھارت پر اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے ،ٹیم منجر طلعت علی سے بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ڈاکٹر نسیم اشرف نے مزید کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو جنوری میں نئے کنٹریکٹ دیئے جائیں گے لیکن اس کے لیے ڈومیسٹک پرفارمنس بھی لازمی دیکھی جائے گی۔فاسٹ بولر محمد آصف سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ چھ ہفتے میں ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے ،ان کی کامیاب سرجری ہوئی ہے ۔ورلڈ کپ 2011 سے متعلق نسیم اشرف نے کہا کہ میگا ایونٹ کا فارمیٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل طے کرے گی،جبکہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ سال جون کے وسط میں شیڈول کے مطابق کراچی میں کھیلا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے تین کیمپس لگائے جائیں گے، وکٹ کیپرز کا کیمپ کراچی میں لگے گا، جس کی نگرانی سابق کپتان راشد لطیف کریں گے ،جبکہ دوسرا کیمپ اوپنرز اور تیسرا فاسٹ بولرز کے لیے لگایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کھیل سے بڑا کوئی نہیں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے دوسرے شعبے پر توجہ قابل برداشت نہیں ،شعیب اختر کے لیے بہتر ہے کہ پاکستان آکر ڈومسٹک کرکٹ کھیلیں ۔

ابو کاشان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 246 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 328
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, تلاش, خلاف, سال, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
شعیب اختر کا ڈانس، پی سی بی کی ہائیکورٹ میں درخواست champion_pakistani کرکٹ 1 19-11-08 07:49 PM
چئیرمین پی سی بی پر شعیب کے الزامات کا سول کورٹ میں‌دعوی کریں گے محمدعدنان کرکٹ 0 30-04-08 08:23 AM
پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازعات کے ذمہ دار ٹیم منیجر ہیں؟،کپتانی کا ایشو بھی ان کی وجہ سے سامنے آیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 08-12-07 08:14 AM
دورہ بھارت کیلئے قومی ٹیم کا اعلان،شعیب اختر جگہ بنانے میں کامیاب،سلمان بٹ نائب کپتانی سے محروم عبدالقدوس کرکٹ 0 27-10-07 11:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger